yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیس واڈیا 25 گرام بھنگ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

Web Editor May 2, 2019 1 min read
Ness Wadia arrested in charge smuggled 25 grams buck
Share this:

انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت اور آئی پی ایل کی کرکٹ ٹیم کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا کو جاپان میں بھنگ رکھنے کے الزام میں مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا۔ جاپان کے سرکاری براڈ کاسٹر (این ایچ کے) کے ہوكیڈو ریڈیو سٹیشن پر نیس واڈیا کے حراست میں لیے جانے سے متعلق رپورٹ نشر ہوئی جس کے مطابق انھیں 25 گرام بھنگ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور انھیں دو سال کی معلق سزا سنائی گئی۔ اس انکشاف کے بعد ان کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس ٹیم کی شریک مالک بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا بھی ہیں۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے پرنواسے نیس واڈیا کے پاس سے جو بھنگ برآمد ہوئی اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ جاپانی ین بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 47 سالہ نیس واڈیا نے حکام کو بتایا کہ بھنگ ان کے اپنے استعمال کے لیے تھی۔واڈیا گروپ کے ترجمان کے مطابق: ‘نیس واڈیا فی الحال انڈیا میں ہیں، فیصلہ واضح ہے۔ یہ معلق سزا جیسی بات ہے۔ لہذا نیس واڈیا اپنی دوسری تمام ذمہ داریاں ادا کر سکتے ہیں۔’تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ نیس واڈیا فی الحال انڈیا میں ہیں یا جاپان میں ہیں۔دوسری جانب انڈین میڈیا میں یہ خبر گشت کر رہی ہے کہ ان کی سزا کی وجہ سے ان کی ٹیم کنگز الیون پنجاب مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے جس کے وہ شریک بانی ہیں۔آئی پی ایل کے آپریشنل قانون کے مطابق کوئی ٹیم آفیشیئل ایسے برتاؤ نہیں کر سکتا جس سے ٹیم، لیگ، بی سی سی آئی یا پھر اس کھیل کی بدنامی ہو۔انڈیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹر کی تین مئی کو ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ معاملہ آئی پی ایل کی ایتھکس کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔اس سے قبل سٹے کے معاملے میں چینئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی ٹیم کو دو سال کے لیے آئی پی ایل سے خارج کیا جا چکا ہے۔جاپانی پولیس کے مطابق واڈیا کو تین مارچ کو نیو چیتوسا ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر 25 گرام بھنگ سمگل کرنے کا الزام تھا۔ ان نے بھنگ جیب میں رکھا ہوا تھی اور انھیں ڈرگز کی جانچ کے ماہر کتے نے پکڑوایا تھا۔این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔نیس واڈیا اور بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کا افیئر ایک زمانے میں سرخیوں میں تھا لیکن دس سال قبل سنہ 2009 میں دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
New twist in the sexual harassment case of Ali Zafar and Meesha Shafi
Previous Post علی ظفر اور میشا شفیع کے جنسی ہراسانی کیس میں نیا موڑ
Next Post نیپرا نے بجلی کے بلوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا
Nepra increased electricity by 30 to 40 percent

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.