yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے

Web Editor February 10, 2018 1 min read
Need urgent steps for children's protection
Share this:

پھول جیسے ننھے بچوں کیساتھ روز بروز بڑھتے جنسی واقعات کے پیش نظر، بچوں کو جسمانی صحت، جنسی افعال اور خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا، اور خطرناک صورتحال سے نبٹنے کے لئے ذہنی طور پر تیار کرنا، تعلیمی اداروں، معاشرے اور والدین کی اولین زمہ داری بن چکا ہے۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال کرنے والے درندے بچوں سے ان کی معصومیت اور ان کا بچپن چھین لیتے ہیں، یہ صرف قانونی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ بھی ہے جو کہ پاکستان میں ایک حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق بچے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں بہت ایمانداری کیساتھ بتاتے ہیں، اور عام طور پر زیادتی کرنے والے ان کے قریبی یا جاننے والے لوگ ہی ہوتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے معاملے میں کسی پر اندھا دھند اعتماد ہرگز نہ کریں، بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھیں اور بچوں کو بھی سکھائیں کہ اگر کوئی ان کے جسم کے پوشیدہ حصوں کو چھونے کی کوشش کرے تو وہ فوری طور پر والدین کوآگاہ کریں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں2017ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے768واقعات رجسٹرڈ ہوئے جن کے بارے میں کسی صوبائی یا وفاقی ادارے کے پاس کوئی ایسی تفصیل موجود نہیں کہ ان میں سے کتنے کیسوں میں ملزمان گرفتار ہوئے یا انہیں سزائیں سنائی جاسکیں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے علاوہ ان پر گھریلو تشدد، کم عمری میں شادی اور چائلڈلیبر کے تحت آنے والے دیگر نوعیت کے مسائل کو بھی شامل کیا جائے تو صرف رجسٹرڈ جرائم کی تعداد 1764 بن جاتی ہے جبکہ اصل حقائق ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر ہیں۔ مغربی ممالک میں تو انٹرنیٹ پر چائلڈ پورنوگرافی کو جنسی زیادتی کا بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے، پاکستان کے ماہرین نفسیات و سماجیات کو بھی اس کے اسباب پر تحقیق کرنی چاہیے۔ مگر صد افسوس کہ آج معصوم بچے نفسیاتی امراض اور جنسی پراگندگی کا شکار ہو رہے ہیں لیکن اس طرف نہ تو صاحب اقتدار افراد،انتظامیہ، اور مقننہ توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی ہماری سماجی تنظیمیں اور میڈیا اس طرف کوئی ترجیحی قدم اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ لوگوں کے رویوں کو تشکیل دینے اور ان پر اثر انداز ہونے پر میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا آگاہی بھی پیدا کرتا ہے اور ارباب اختیار کو ان واقعات کی روک تھام کے لیے عملی قدم اٹھانے پر بھی مجبور کرتا ہے۔ ان مسائل کو پبلک ایجنڈا میں شامل کرانے میں ہی میڈیا کی طاقت پوشیدہ ہے۔ میڈیا کا کردار صرف تفریحی ہی نہیں تعلیمی بھی ہوتا ہے۔

معاشرتی خرابیوں کے خلاف قانون بنانے کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہوتا ہے۔ اگر پھر بھی حالات جوں کے توں رہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ قانون میں کوئی پہلو ایسا رہ گیا ہے کہ جس سے جرائم کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ بچوں کو جنسی استحصال کا آسان نشانہ بننے سے بچانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کو نصاب میں شامل کرنا، بچوں کو خطرات سے نبٹنے کے لئے تکنیکی سہولتیں فراہم کرنا بھی انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔

موجودہ حالات میں والدین اور ٹیچرز کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کے مسائل پر گفتگو کرکے ان کے ساتھ گہرا تعلق رکھا جائے، ان کے بدلتے ہوئے رویوں کو سمجھنے کی کوشش کی جائے، ان کو مختلف ناگوار واقعات اور رویوں کا سامنا کرنے کے طریقے سمجھائے جائیں، اوران کو بھرپور اعتماد بخشتے ہوئے والدین یا ٹیچر کی صورت میں محفوظ پناہ گاہ میسر ہونے کا قوی احساس دلایا جائے۔

بچوں کو نصابی تعلیم کے علاوہ حفظان صحت کے اصول ، کھیل کود کی اہمیت، انسانی جسم کی ساخت، جسمانی اعضاء اور ان کے افعال ، جسم کی نشو ونما، صحت کے مسائل، انسانی جسم میں عمر کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں، شیر خواری، بچپن، کمسنی، قبل از بلوغیت، بلوغیت، عمر کے ساتھ ساتھ ہونے والی جسمانی تبدیلیوں، جنسیاتی و ماحولیات مسائل وغیرہ اور حفاظتی تدابیر کی تعلیم دی جائے، بچوں کو نیت اور ارادے کے تحت انجام دئے جانے والے افعال کے بارے میں بتایا جائے۔ اور بچوں کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ کسی غیر کا بچوں کے پرائیویٹ باڈی پارٹس کو چھونا ایک نا پسندیدہ اور غیر مناسب عمل ہے۔ اور اگر کوئی شخص بچے کے پرائیویٹ پارٹس کو چھونے کی کوشش کرے تو بچے کو باآواز بلند ” نہیں ” کہنے کا حق حاصل ہے۔ اور کسی بھی خطرے کا احساس ہوتے ہی انہیں زور سے چلانا چاہئے اور فوراً گھر کی طرف یا کسی محفوظ مقام کی جانب بھاگنا چاہئے اور اس واقعے کی اطلاع اپنے والدین یا ٹیچر کو ضرور دینی چاہئے۔

بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل اور روشن کل ہیں، ہر قیمت ہر ان کی حفاظت کرنا تمام مکاتب فکر کی اولین زمہ داری ہے، کیونکہ کوئی بھی معاشرہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کو برداشت نہیں کرسکتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
wife, of, iqbal khokhar, advocate, died, in, paris, funeral, will, be, announced, further
Previous Post 1فرانس اور برطانیہ کے قانون دان معروف سیاست دان اقبال کھوکھر کی بیگم مبشر کھوکھر مشیر بلدیہ کی والدہ آج پیرس میں انتقال فرما گئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
Next Post موٹو گینگ اور بابا رحمت کا راستہ
Route of Motu gang and baba rehmat

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.