yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ترقی کی منزل قریب

Web Editor February 16, 2019 1 min read
Near the development stage
Share this:

برسلز: بلجیم لگسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپ سمیت دنیا پر زور دے رہا ہے کہ پاکستان میں اب حالات ٹھیک ہیں ۔اس لئےوہ بھی اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے مقامی نمائندگان کے ساتھ سفارت خانے میں غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات کی بہتری کے اثرات کا پیغام آہستہ آہستہ دنیا تک پہنچ رہا ہے۔ پہلے کوئی کمپنی پاکستان جانے کو تیار نہیں ہوتی تھی، اب ہر سال 20 سے 25 کمپنیاں پاکستان جاتی ہیں۔ اسی طرح مختلف تجارتی وفود بھی پاکستان جارہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ موجودہ حکومت دنیا سے تجارت میں اضافے کی خواہشمند ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ان تعلقات کو پختہ کرنے کے خواہاں ہیں کبھی بھی کوئی ملک مشکل حالات میں خود کفیل نہیں ہوتا جب تک وہ اپنے انرونی اور بیرونی معاملات کو درست نہیں کرتا ۔ عالمی سطح پر احسن تعلقات سے موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے پاکستان کے یورپ کے ساتھ پہلے ہی بہت اچھے تعلقات ہیں۔پاکستان کی بلجیم کے ساتھ تجارت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ جی ایس پی پلس کے بعدپاکستان کے تجارتی حلقوں کو ابتک دو سے اڑھائی بلین ڈالر کا فائدہ پہنچ چکا ہے۔ نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس اور دیگر کئی حوالوں سے پاکستان کے کئی حلقوں میں ابہام پایا جاتا ہے۔

اس سےجڑے 27 کنونشنز پر پاکستان نے اس تجارتی رعایت سے قبل دستخط کر رکھے ہیں اور ان میں بہتری کیلئے اندرون ملک مسلسل کام ہو رہا ہے۔ ان بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کو جی ایس پی پلس سے جوڑنا ٹھیک نہیں۔ ملاقات میں موجود کمرشل قونصلر سلمان چوہدری نے بتایا کہ بلجیم پاکستان کا انفرادی طور پر 11 واں اور یورپ میں چھٹا بڑاتجارتی پارٹنر ہے۔ پاکستان بلجیم کو اپنی روایتی اشیاء ٹیکسٹائل، چاول، لیدر، تمباکو، کھیلوں کا سامان، سرجیکل گڈز اور مشینری کے پارٹس برآمد کرتا ہے جبکہ بلجیم سے پاکستان میں ادویات،مشینری ،کیمیکلز آئرن، سٹیل اور پلاسٹک کی درآمد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ 2023 تک پاکستان کو گلوبل کمپی ٹیٹیونس انڈیکس میں 107 ویں نمبر سے 70 ویں ، ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں 136 ویں سے 80 اور تجارتی فعالیت کے انڈیکس میں 122 ویں سے 60 نمبر تک لایا جائے۔ اکنامک منسٹر عمر حمید نے کہا کہ ہم یہاں کی تجارتی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہم ان کو پاکستان میں پیدا ہونے والے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں ۔ اس ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف کمیشن محمد آصف میمن اور پریس آفیسر سلطانہ رضوی بھی موجود تھیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Two women has been accused of shameful allegations on British parliamentarian Lord Nazir
Previous Post برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر پر دو خواتین کا شرمناک الزام
Next Post 3 حصے ہمارے اور چوتھا سابق چیف جسٹس ثاقب نثا ر کا
3 parts of us and the fourth ex-chief justice Saqib Nisar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.