yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے ؟؟؟

F A Farooqi April 18, 2016 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر: رشید احمد نعیم
نواز شریف جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت مضبوط اعصاب کے مالک ہیں مشکل حالات کامقابلہ بھی بڑی دیدہ دلیری سے کرتے ہیں مگر اس بار پاناما لیکس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے ہیں اخبارات و نیوز چینلز پر ہونے والے تبصروں اور لندن سے آمدہ اطلاعات کے بعدزمینی حقائق بتا رہے ہیں کہ”ان ہائوس” تبدیلی کا فیصلہ ہو گیا ہے کیونکہ تمام تر کوششوں کے باوجود حکومتی نمائندے اور وزراء پاناما لیکس کے سلسلے میں میاں برادران کادفاع کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آئے ہیں نیز ن لیگ کے اندرونی اختلافات نے جلتی پر تیل کاکام کیا ہے جس کی وجہ سے وزراء کے درمیان رابطے کا فقدان صاف نظر آتا رہا ہے اور ان کے بیانات میں بھی تضاد دکھائی دیتا رہا ہے

جس سے حکومت کی اخلاقی حیثیت اور ساکھ دن بدن کمزور ہوتی گئی اور یوں میاں برادران کویہ تلخ فیصلہ قبول کرنا پڑا اس سلسلہ میں اسلام آباد کے معروف صحافی فرخ نواز بھٹی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے رضا کارانہ طور پر وزارت عظمیٰ سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کر دیا ہے جسکے بعدوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چوہدری نثار کو وزیر اعظم بنانے پر بالاخر متفق ہو گئے ہیں حمزہ شہباز وزیر داخلہ کے طور پر قلمدان سنبھال لیں گے مسلم لیگ ن کے اکثریتی اراکین پارلیمنٹ اور اہم وزراء نے بھی چوہدری نثار کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ مولانا فضل االرحمان پہلے ہی چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعظم کے طور پر آگے آنے کیلئے حمایت کی یقین دہانی کروا چکے ہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سابق صدر آصف علی زرداری کی حمایت حاصل ہونے پر”ان ہائوس” تبدیلی کے بعد وزیر اعظم کے طور پر اقتدار سنبھالنا چاہتے ہیں

Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر اعظم کے طور پر سامنے آنے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں مسلم لیگ ن کے اکثریتی اراکین نے بھی چوہدری نثار کی پارٹی کے اندر حمایت کر دی ہے وزیر اعظم نواز شریف نے جب روحیل اصغر کا نام دیا تو اس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر پارٹی کے اہم رہنمائوں نے مخالفت کر دی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود وزارت عظمیٰ لینے کیلئے کوشش کرتے رہے اور آخر کار بڑی مشکل سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے دوست کو منانے پر اس لیے کامیاب ہو گئے کہ جب وزیر اعظم نواز شریف کے حمایتیوں کی جانب سے کلثوم نواز کا نام سامنے آیا ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان جرمنی میں پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقاتی صحافیوں سے ملاقات بھی کر رہے ہیں اور اس ملاقات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان سابق صدر آصف علی زرداری سے حمایت حاصل ہونے کے بعد ان ہائوس تبدیلی کے ذریعے ممکنہ طور پر وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھال لیں گے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیپلز پارٹی کی حمایت ملنے کے بعد اور مولانا فضل الرحمان کے ووٹ ملاکر قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہو جائے گی اس سارے منظر نامے میں وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے بیٹے حسین نواز کو آئندہ انتخابات میں جانشین کے طور پر آگے لانے کا فیصلہ مہنگا پڑا پانامہ لیکس سے قبل حسین نواز کیلئے لاہور میں ایک سیکرٹریٹ تیار کیا جا رہا تھا

وزیر اعظم اپنے بیٹے کو آئندہ انتخابات میں جانشین کے طور پر سامنے لانا چاہتے تھے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف کی حمایت میں بولنے والے تین وزراء خواجہ آصف ، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق نے چوہدری نثار کے نام پر اتفاق نہیں کیا انکے علاوہ کابینہ کے اکثریتی وزراء نے چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا عندیہ دیدیا ہے ذرائع کے مطابق موجودہ بحرانی کیفیت میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ کوئی بھی دوسرا امیدوار مسلم لیگ نواز کی حکومت کیلئے مشکلات کا سبب بن سکتا ہےمگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا مائنس نوازشریف فارمولے سے حکومت اس بحرانی کیفیت سے نکل پائے گی جوپاناما لیکس کی صورت میں سر اٹھا چکا ہے ؟؟؟ یا یہ قربانی بھی رائگاں جائے گی ؟؟؟اس بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا

Rashid Ahmed Naeem
Rashid Ahmed Naeem

تحریر: رشید احمد نعیم
rasheed3014033622@gmail.com
03014033622

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistani army
Previous Post چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا آپریشن
Next Post احتساب بمقابلہ اسٹیٹس
Imran Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.