yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف نظریہ نہیں مافیا کا نام ہے، عمران خان

Web Editor April 12, 2018 1 min read
Nawaz Sharif is not the name of theory that is Mafia, Imran Khan
Share this:

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نظریہ نہیں بلکہ مافیا کا نام ہے اور قوم سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بہت خوش ہے۔

Nawaz Sharif is not the name of theory that is Mafia, Imran Khanاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران بےقاعدگیوں سے متعلق وکلا سے مشاورت کررہے ہیں۔  ہم سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ بیچنے والے ارکان کو نکال دیں گے، ہمیں ایسے لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسے انتخابی ٹکٹ نہیں ملتا وہ الزام لگاتا ہے کہ پارٹی نظریاتی نہیں رہی، الیکشن لڑنا بھی ایک سائنس ہے، ہم کرکٹ کا میچ ہاکی کی ٹیم سے نہیں کھیلیں گے۔ وفادار، نظریاتی اور الیکشن لڑنا جاننے والے کو ہی الیکشن میں آگے کروں گا۔

چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں بہت بڑا خلا ہے، قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانا بہت ضروری ہے، دشمن اس خلا کو اپنے لیے استعمال کرسکتا ہے، ہم فاٹا کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، قبائلی علاقے کے لوگوں کی شکایات جائز ہیں، محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کی وجہ سے فاٹا کا انصمام نہیں ہوسکا، نواز شریف نظریہ نہیں بلکہ مافیا کا نام ہے، خواجہ آصف کی ہائی کورٹ میں 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصولی ثابت ہوئی ہے، خواجہ آصف کے وہ بینک اکاؤنٹس ثابت ہوئے جس میں کئی پیسے منتقل ہوئے۔ قوم سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بہت خوش ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، اگر وہ زر مبادلہ پاکستان نہ بھیجیں تو حکومتیں بحران کا شکار ہوجائیں، ہم سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے متعلق فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے والے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ماضی میں غیرجماعتی الیکشن کروا کر نظریاتی سیاست دفن کی گئی لیکن اب پاکستان میں نظریاتی سیاست ہونی چاہیے، اچھا بلدیاتی نظام آجاتا تو نئے صوبے کی آوازیں نہ اٹھتیں، جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کو حقوق ملنے چاہییں، جنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبہ ضرور بننا چاہیے۔

آئندہ نگراں حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام صاف اورشفاف الیکشن کرانا ہے، پچھلی نگراں حکومت صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت مک مکا کرکے اپنے اپنے امپائر کھڑے کیے گئے، 22 جماعتوں نے 2013 کے الیکشن کو متنازع قرار دیا، یورپ اوربرطانیہ میں نگراں حکومت نہیں لائی جاتی۔ یہاں دھاندلی اور بے ایمانی کے خطرے کے باعث نگراں حکومت لانی پڑتی ہے۔ سابق تجربات کی روشنی میں نگراں حکومت کے لیے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے میں 45 دن رہے گئے ہیں اور اگلےسال کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک بجٹ پیش نہیں کریں گے۔

اڈیالہ جیل کی صفائی سے متعلق خبروں پر عمران خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی صفائی ہورہی ہے، جلد ملک کے مجرم وہاں جائیں گے، ہمارا المیہ یہ ہے کہ طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے، اڈیالہ جیل کی صفائی کیوں ہورہی ہے، کیا سائیکل چوری کے مجرم کو گندی جگہ اور 300 ارب روپے چوری کرنے والے کو صاف جگہ ملے گی۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 4 قراردادیں منظور کی گئیں ، یہ قراردادیں فاٹا کو فوری خیبرپختونخوا میں ضم کرنے، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور غیر جانبدار لوگوں پر مشتمل نگران حکومت بنانے سے متعلق تھیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Irfan Khan's spokesman denied rumors about actor health
Previous Post عرفان خان کے ترجمان نے اداکار کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی
Next Post بیساکھی کا تہوار؛ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا مظہر
Festival of Ascension; The manifestation of the religious freedom of the minorities

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.