yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف نظریاتی یا مالیاتی

Web Editor May 8, 2018 1 min read
In the country there is injustice with elected representatives, Nawaz Sharif
Share this:

سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد میاں نواز شریف نے اپنی سیاسی زندگی کو جب ختم ہوتے دیکھا تو ایک نعرہ لگایا “میں اب نظریاتی ہو گیا ہوں۔” سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 1981ء میں جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کے دوران بطور پنجاب کے وزیر خزانہ عملی سیاست میں قدم رکھنے والے میاں محمد نواز شریف 38 سال تک نظریاتی نہیں تھے تو کیا تھے؟ ویسے نواز شریف نے کہا تو سچ ہی ہے کہ وہ پہلے نظریاتی نہیں تھے۔ وہ تو پہلے مالیاتی تھے۔ نظریہ ایک سوچ و فکر کا نام ہے۔ پاکستان کی نسبت اگر نظریہ کو دیکھیں تو دو قومی نظریہ سے سوچ و فکر کو سمجھا جاسکتا ہے۔

علامہ اقبال کے تصور اور قائداعظم کی قیادت نے مسلمانوں میں اس نظریہ کو تقویت دی۔ یہ ایک نظریہ ہی تھا جس نے تمام مسالک اور سیاسی جماعتوں کو قائد اعظم کی قیادت میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع کر کے پاکستان کے قیام کی صورت میں اس نظریہ کی تکمیل کو ممکن بنایا۔ ایک نظریہ پر متفق ہوئے بغیر الگ ملک کا حصول ممکن نہیں تھا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں نظام شروع دن سے ہی سیاست کا شکار رہا۔ حکومت ہو یا اپوزیشن، ملک کی ترقی کےلیے کوئی قدم اٹھانے پر غور و فکر نہیں کیا جاتا رہا بلکہ اپوزیشن حکومت کو گرانے میں اور حکومت اگلے الیکشن میں دوبارہ کیسے حکومت میں آنا ہے، اسی فکر میں رہی۔ لیکن سیاست کو بزنس کی شکل دینے کا کریڈیٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے۔ جس کا باقاعدہ آغاز چھانگا مانگا سے ہوا۔ اور یہ ہی وہ وقت تھا جب اپنے والد مرحوم میاں محمد شریف کے مذہبی رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری سے شریف فیملی کے تعلقات میں دوریاں پیدا ہوئیں۔

اس تعلق کے ختم ہونے کی وجہ کوئی نظریہ نہیں بلکہ مالیاتی پہلو ہی تھا، کیوں کہ ڈاکٹر قادری اپنے علمی اور خطابت کے فن سے شریف برادران کے اس سیاسی کاروبار میں کردار ادا کرنے سے انکار ی تھے۔ سیاست کے اس بزنس میں ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے بھی ساتھ دینے کا فیصلہ کیا. یوں سیاسیت کا یہ کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگا۔ جیسے جیسے اس کاروبار میں منافع بڑھتا گیا، سیاست کی منزل پر بھی قدم بہ قدم اڑان اونچی ہوتی چلی گئی۔ پنجاب شہباز شریف کے حوالے کر کے نواز شریف نے وفاق میں قدم جما لیے۔ سیاست کی بلندی کے ساتھ کاروبار بھی آسمان کی اونچائی پر پہنچنے لگا۔ اور اس کاروبار نے اپنی ترقی سے پاکستان کی سرحدیں کراس کرتے ہوئے دنیا بھر میں قدم جمانے شروع کر دیے۔ پھرپاکستان ہو یا انڈیا، عرب ممالک ہو یا لندن، نیوزی لینڈ ہو یا آسٹریلیا یا پھر پانامہ کا جزیرہ، ان کے کاروبار کے مرکز بنتے چلے گئے۔

نظریہ کسی بھی جماعت کےلیے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جب کسی جماعت کی قیادت اپنے کارکنوں کی نظریاتی و علمی تربیت کرتی ہے تو ہی وہ جماعت تنظیم اور تحریک کی شکل اختیار کرتی ہے۔ نظریاتی قیادت اپنے کارکنوں کی تربیت کو اول ترجیح دیتی ہے۔ کارکن ہی اس تحریک کی طاقت ہوتے ہیں اور کارکن ہی اس کا سرمایہ۔ لیکن جب کسی جماعت کی قیادت کا مقصد سیاست اپنے بزنس کا عروج بن جائے، ملک کی سالمیت پر بزنس کا مفاد حاوی ہو جائے، سرحدوں کے دشمن سے کاروباری مراسم قائم ہوجائیں، سیاست کے کاروبار کے تحفظ کےلیے اپنی عوام کا قتل عام معمول بن جائے، اپنی کرسی کے تحفظ کےلیے ملکی قوانین میں تبدیلی معمولی بات سمجھی جانے لگے، مک مکا کی سیاست کو میثاق جمہوریت کا نام دیا جانے لگے، اپنی جماعت کی مضبوطی کا انحصار کارکن کی بجائے دولت پر رکھ لیا جائے، جب آپ کی سوچ اور ہر قدم اپنے مال اور کرسی پر ہو تو پھر نظریات کی بات ایسی قیادت کی زبان سے اپنے کارکنوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ  مذاق کے مترادف ہی ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Shahin arrived in Ireland after counting England County County North
Previous Post شاہین انگلش کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کو ہرانے کے بعد آئرلینڈ پہنچ گئے
Next Post شریف خاندان کیخلاف تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا، احتساب عدالت
The three references against the Sharif family will be decided together, accountability court

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.