yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیسی جمہوریت

Yes 1 Webmaster August 22, 2015 1 min read
Democracy
Share this:
Democracy
Democracy

تحریر : ایم سرور صدیقی
کیسی جمہوریت یوں تو وہ خوش لباس تھا پہلی ہی ملاقات میں اس کے رکھ رکھائو اور صورت سے آسودگی کااحساس بھی ہوتا تھا لیکن اس وقت اس کا متغیر چہرہ سوچ میں ڈوباہوا تھا وہ بڑی دیرسے اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش کررہا تھا۔۔آخر اس نے لب کھولے بڑے کرب سے ایک سوال داغ دیا۔۔۔یار!میاں نواز شریف نے جلاوطنی سے بھی کچھ نہیں سیکھا ۔۔۔کوئی سبق حاصل نہیں کیا ۔۔اس کے خاندان کے 22 افراد حکومتی عہدوں پر فائز ہیں۔۔۔ وہ بولے جارہاتھا اور میں چپ چاپ سننے میں مگن۔۔۔ اس وقت لگتاہے جمہوریت کسی بادشاہ سلامت کے رحم و کرم پر ہے۔۔اس نے خلاف ِ توقع میرے شانے کو جھنجھوڑتے ہوئے پوچھا کیا۔

اسی کو جمہوریت کہتے ہیں؟ کیا لوگوں نے اس لئے ڈکٹیٹر سے چھٹکارا حاصل کیا تھا کہ ملک میں سول ڈکٹیٹرشپ کا دور۔۔ دورہ ہو ۔۔۔وزارتیں۔۔ قومی، صوبائی اسمبلیاں ،سینٹ سب میں قریبی عزیز و اقارب براجمان ہوں میں نے کوئی تبصرہ کرنے کی بجائے یہی کہنے پر اکتفا کیا ” یار آج تو آپ شیخ رشید ہی لگ رہے ہو
اس نے میزپر مکا مارتے ہوئے پر جوش انداز میں کہا”اس وقت پاکستان میں ایک ہی لیڈرہے جو غریبوں کی بات کرتاہے ۔۔ جانتے ہو وہ کون ہے؟ وہ شیخ رشیدہے ۔۔۔ مجھے اسی لئے اس لیڈر سے محبت ہے میںنے تو عوامی مسلم لیگ کو جوائن بھی کرلیاہے۔۔۔میں اس پر جوان حاجی خالد سندھو کو کئی سالوں سے جانتاہوں سچا۔

کھرا،درد مند انسان سب سے بڑھ کر سیلف میڈ۔۔ مجھے ایسے ہی لوگ اچھے لگتے ہیں حالات کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے اور ملنے جلنے والوں کے حالات بدلنے کیلئے کوشاں مسلسل جدوجہد سے یقینا منزل آسان ہو جاتی ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جمہوریت نے عام آدمی کو کچھ نہیں دیا ان کی محرومیاں دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ملک کے طول و عرض میں لوگوںکی اکثریت غربت کی بے رحم چکی میں سسکتے ، تڑپتے ،لقمے لقمے کو ترستے گذرجاتی ہے لیکن ان کے حالات نہیں بدلتے اس ماحول میں اگر شیخ رشید یا خالد سندھوغریبوں کی بات کرتاہے ۔ تو یقینا شچی بات کرتاہے میں اس بات سے متفق ہوں یہ کیسی جمہوریت ہے عام آدمی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔۔

Wrongdoer
Wrongdoer

ہسپتالوں میں غریبوں کی کوئی سنتا ہی نہیں، تھانوں کا باوا آدم ہی نرالا ہے انصاف کے حصول کیلئے جانے والوں کی کوئی شنوائی ہی نہیں ۔سوچتاہوں یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں ظالم طاقتور بھی ہے اور بااثر بھی اور تو اور ان کو پو چھنے والا بھی کوئی نہیں عوام داد اورفریاد کس سے کریں اور حکمرانو ں کا طرز ِ عمل تو
ذبح کرکے بھی ظالم نے
بڑے کس کس کے پر باندھے
کے مصداق ہے۔۔۔پھر خیال آتاہے یہ کیسی جمہوریت ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک کیوںنہیں پہنچتے ،کیا تمام آسائشیں، مراعات، وسائل صرف اشرافیہ کا حق ہے؟ ٹیکس چور، جعلی ڈگری ہولڈر،دو نمبر دھندہ کرنے والے، شرابے اور بے ایمان جس ملک میں قانون ساز اداروں کا حصہ بن جائیں سوچا بھی نہیں جا سکتاوہاں کرپشن، رشوت،ملاوٹ اور دیگرایسے ہی قماش کے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی ہو سکے گی۔ان کے سیاست کے انداز سے یقینا اختلاف کیا جا سکتاہے۔

لیکن اس جمہوریت کے بارے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری، عمران خان اور شیخ رشید جو کہتے ہیں دل تسلیم کرتاہے وہ سچ ہے ۔۔۔ اب تو لوگ بھی کہنے لگے ہیں کسی چینل پرطاہرالقادری، عمران خان اور شیخ رشید کا انٹرویو آرہاہو یا کسی پروگرام میں یہ شخصیات مہمان ہوں ان کی گفتگو سننے کو جی جاہتاہے چینل بدلنے کو من نہیں کرتا اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگوںکی محرومیوں کو زباں ملنے پر عام آدمی کے دل کا غبار نکل جاتاہے۔۔۔ویسے ایک بات ہے شیخ رشید کو حاجی خالد سندھو جیسے دو چار پرجوش ،پر عزم ساتھی میسر آجائیں تو وہ انقلاب بپا کرسکتے ہیں جب سے ہوش سنبھالی ہے ہم نے اپنے ارد گرد محرومیوں اور مایوسیوں کو نوحہ کناں دیکھاہے عوام کو ان محرومیوں سے نجات دلانا شیخ رشید اپنا نصب العین بنا لیں تو اس ملک میں مثبت تبدیلی لانے کی امید کی جا سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اگر ہر شخص اپنے آپ سے دو فیصلے کرے پہلا: اپنے دل میں تہیہ کرلے اب وہ جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں، جھوٹی قسمیں، بلند بانگ دعوے، سبزباغ دکھانے والوںکے جھانسے میں نہیں آئے گا توکافی سارے معاملات بہترہونے میں مدد مل سکتی ہے دوسرا : مایوسی، وسائل کی کمی اور نا موافق حالات کے باوجود اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کی دھن۔۔۔حالات کے رحم و کرم پر رہنے کی بجائے ایک عزم ۔۔ ولولے منصوبہ بندی اور جوش سے خوشحالی کی ایک نئی دنیا تخلیق ضرورکرنی ہے جانتاہوں یہ کوئی آسان کام نہیں لیکن اس کے باوجود اپنی خداداد صلاحیتیوں ،کوشش ، ہمت اور جرأت سے ناممکن کو ممکن کر دکھاناہے آپ دیکھیں گے اللہ تبارک تعالیٰ کس طرح آسانیاں پیدا کرتا ہے حالات کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے اور ملنے جلنے والوں کے حالات بدلنے کیلئے کوشش کرنے والوںکی کامیابی قدم چومتی ہے انسان کو کوشش اور کاوش کرتے رہنا چاہیے جس سے یقینا منزل آسان ہو جاتی ہے۔

Issues
Issues

میرا تو ایمان کی حد تک یقین ہے کہ پاکستان میں غربت، دہشت گردی ،بے روزگاری، مہنگائی ،جسم فروشی اور چوری ،ڈکیتی،راہزنی دیگر مسائل کا بڑا سبب دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہے جس نے مسائل در مسائل کو جنم دے کر عام آدمی کی زندگیاں تلخ بنادی ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارا سسٹم غریبوںکوسپورٹ کرنے کی بجائے ان لوگوں کو سپورٹ کرتا ہے جو پہلے ہی مسئلہ بنے ہوئے ہیں پاکستان کا موجود ہ طبقاتی و سامراجی اور غیراسلامی نظام کی تبدیلی کیلئے عوام کو خود سوچناہوگا اتحادمیں بڑی طاقت ہے حالات کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے اور ملنے جلنے والوں کے حالات بدلنے کیلئے کوشاں رہنا زندگی کی علامت ہے مسلسل جدوجہد سے یقینا منزل آسان ہو جاتی ہے۔

آئیے !عہد کریں ہم نے اپنی شخصیت میں ،اپنے سسٹم سیاست میں اور اپنے ملک میں تبدیلی لانی ہے کوشش کرنے میں کیا ہرج ہے؟اس کے ساتھ ساتھ محترم وزیرِ اعظم سے بھی گذ ار ش ہے کہ وہ بھی اپنے آپ میں تبدیلی لائیں سب کو ساتھ لے کر چلیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کریں پھر کوئی خالد سندھو یہ نہ کہے !میاں نواز شریف نے جلاوطنی سے بھی کچھ نہیں سیکھا ۔۔۔کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ayaan Ali Jamia Karachi
Previous Post جامعہ کراچی بازی لے گئی
Next Post حاجی غلام حیدر کے بھائی حاجی غلام علی بھکی شریف پاکستان میں انتقال کر گئے
Haji Ghulam And Muhammad Aslam

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.