yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

جامعہ کراچی بازی لے گئی

Yes 1 Webmaster August 22, 2015 1 min read
Ayaan Ali Jamia Karachi
Share this:
Law and Order
Law and Order

تحریر: ابن ریاض، سعودی عرب
جب سے ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہوئی ہے، سکولوں، کالجوں اور جامعات کے نصابی و تفریحی دورے شاذو نادر ہی ہوتے ہیں۔ یہ دورے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے بہت اہم ہوتے تھے۔ تاہم اب امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کوئی بھی ادارہ ایسا کوئی خطرہ لینے کو تیار نہیں کہ جس میں لینے کے دینے پڑ جائیں۔ اس کا حل یہ نکالا گیا کہ جامعات اور دیگر ادارے کسی نامور شخصیت کو دعوت دیتے ہیں اور وہ اپنے شعبے کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کرتا ہے۔ اس سے طلبا کو نصابی طور پر تو ضرور فائدہ ہوتا ہے مگر تفریح والا عنصر پھر بھی غائب ہی رہتا ہے۔ جب ہم انجنئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا کے طالب علم تھے تو ان دنوں ڈاکٹرثمر مبارک کو جامعہ نے مدعو کیا تھا۔ انھوں نے ہمیں چاغی کے دھماکوں کے متعلق بتایا کہ کیسے انتہائی کم وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ پاکستان نے اپنے جوہری پروگرام کا آغاز کیا، اس میں کیا کیا مسائل اور رکاوٹیں پیش آئیں اور ہماریمحب وطن سائنسدان اور انجنئر ثابت قدمی سے اپنے مقصدپر ڈٹے رہے اور اس کا نتیجہ پاکستان کی دنیا میں ساتویں جوہری طاقت کی صورت میں نکلا۔۔

اس میں کلام نہیں کہ ایسے دوروں سے بھی طلبائ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر اس میں قباحت یہ ہے کہ یہ لوگ یک فنے ہوتے ہیں یعنی کہ ایسے پیشہ وراپنے فن کے تو بیشک ماہر ہوتے ہیں مگر اس سے باہر بالکل صفر۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹر بال کاٹنے کے فن شریف سے نابلد اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز میں کوئی شاید ہی ہو گا جو کہ گاڑی کا ٹائر تبدیل کر سکے۔ اچھی اورصاف سبزی تو شاید ہی کوئی گھر لا سکے اور میٹھا خربوزہ تو لانا ایسے ہی ہے جیسا کہ اندھے کے ہاتھ میں بٹیر آنا۔ ان میں سے کسی بھی کام کو معمولی نہ جانئیے اور اگر کبھی پروفیسر صاحب کی نصف بہتر سے بات چیت ہو تو پتا چل جائے گا کہ پروفیسر صاحب جو جامعہ میں بچوں کو نیوٹن کے قوانین، ڈارون کے اصولوں، آنکھ کے آپریشن کی باریکیوں، شیکسپیئر کے ڈراموں، آغا حشر کے ڈراموں اور ایسے ہی دوسرے موضوعات پر لیکچر دیتے ملیں گے، گھر میں بجلی کا بلب بھی تبدیل نہیں کر سکتے۔

Ayaan Ali Jamia Karachi
Ayaan Ali Jamia Karachi

جامعہ کراچی اس معاملے میں سب سے بازی لے گئی کہ اس نے ملک کی معروف اور ہمہ جہت شخصیت ‘ایان علی’ کو مدعو کر لیا۔ ایسا نہیں کہ ایان صاحبہ زلف تراشی کی ماہر ہیں یا وہ ٹائروں کے پنکچر لگانا جانتی ہیں مگر بہرحال وہ کئی موضوعات پر اپنے وسیع تجربات سے ناظرین کو محظوظ کر سکتی ہیں ( علاوہ اپنی شخصیت کے)۔

ایان علی کو بحیثیت ماڈل تو سب ہی پہچانتے ہیں سو ہمارا گمان ہے کہ دوران لیکچر انھوں نے ریمپ پر والک کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا ہونا یقینًا۔ یہ بھی بتایا ہونا کہ پندرہ انچ سے اونچی ہیل پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کے صحت پر تو جو مضر اثرات ہوتے ہیں وہ تو عیاں ہے مگر ریمپ پر خود کو چلتے ہوئے قابو رکھنا مشکل ہوتا ہے اور گرنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

ماڈلنگ سے بات آگے نکلی ہو گی تو فیشن پر گئی ہو گی۔ کس پیشی پر کس قسم کا لباس زیادہ موزوں رہے گا، ان سے بہتر کون جانتا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ تمام طالب علم ایسے نہیں کہ انھیں پیشی کی نوبت آئے تو یقینًا وہ موسم کی مناسبت سے بھی لباسوں پر اپنی رائے دے سکتی ہیں اور ایسے لباس پر بھی کہ جسے پہن کر بھی کچھ بھی ڈھکا ہوا نہ ہو۔

Ayaan Ali
Ayaan Ali

جیل کی بھی سیر کر چکیں تو اس پر بھی اپنے تجربات سے آگاہ کر سکتیں کہ جیل میں کون کون سے فیشن کرنے کی اجازت ہے۔ کیا وہاں بھی میک اپ ماہرین آ سکتے ہیں؟ یا وہ ایسے میک اپ کی خود ہی ماہر ہیں؟ جیل میں کون کون سی خامیاں ہیں اور انھیں مزید کونسی سہولتیں مہیا کی جا سکتی تھیں؟عدالتوں میں جانے سے یہ بھی بتا سکتیں کہ ملک میں انساف کی صورتحال کتنی ابتر ہے۔عدالتوں میں کیا کیا بہتری کی گنجائش ہے اور منصف کے سامنے کیسے پیش ہونا چاہیے کہ پیشی پر پیشی ملتی رہے۔

سیاحت بھی خوب کی ہے۔ کسی بھی ملک کی معیشت، معاشرت، سیاست، حدوداربعہ انھین ازبر ہوگا اور یہ بھی ہر ملک مین اچھی زندگی گزارنے کے لئے پاکستان سے کم از کم کتنی رقم لے جانی چاہیے۔
ملک کے چوٹی کے سیاستدانوں بلکہ شخصیات سے ان کے رابطے ہیں وہ سیاست پر بھی ان کی رائے یقینًا مستند ہو گی۔معیشت پربھی بے لاگ تبصرہ کر سکتی ہیں۔

رقم کی خرد برد کے متعلق بھی طلبا کی رہنمائی کر سکتی ہیں کہ پہلے وہ کیسے رقم نکال لے جاتی تھیں اور اس بار ان سے کیا غلطی ہوئی جس سے کہ نئی نسل کو بچنا چاہیے تا کہ قانونی گرفت کا احتمال ہی نہ رہے۔ یہ تو ہم نے چند مثالیں دی ہیں ورنہ کون سا ایسا شعبہ ہے کہ جس میں وہ علم و حکمت کے دریا نہ بہا دیں
سارے عالم پہ ہوں چھایا ہوا
مستند ہے میرا فرمایا ہوا

Ayaan Ali Selfie Selfie
Ayaan Ali Selfie Selfie

اتنی کم عمری میں اتنے دشتوں کی خاک چھان بیٹھی ہیں اور اتنے علوم پر دسترس۔ سچ کہا ہے کسی نے کہ علم کسی کی میراث نہیں۔ علوم پر ان کی مہارت و دسترس اپنی جگہ مگر ہماری رائے تو یہ ہے کہ انھیں بولنے کی نوبت ہی نہ آئی ہو گی۔ انھیں اسٹیج پر دیکھتے ہی دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہوں گیں اور وہ جو دوران لیکچر جمائیاں روکنے کی کوشش کرتے رہتے تھے اب آنکھ بھی نہ جھپکتے ہوں گے کہ کہیں نظارے سے محروم نہ رہ جائیں سیلفیوں سے تو ہمارے اندازے کو تقویت ملتی ہے۔

طلبا کے علم میں کس قدر اضافہ ہوا، اس سے قطع نظر ان کی تفریح تو ہو ہی گئی۔ جامعہ کی انتظامیہ اس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔یوں بھی طلبا کا حق ہے کہ وہ اپنے قومی ہیروز سے ملیں۔ ایسے لوگ ہی تو ہمارے ہیرو ہیں۔ انھیں ہی تو ہم جانتے ہیں ورنہ ہم میں سے اپنے شعبے کے کوئی پانچ دس لوگوں کے نام بتا کے تو دکھائے۔

Ibn Riaz
Ibn Riaz

تحریر:ابن ریاض، سعودی عرب

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Smoking
Previous Post سگریٹ نوشی اور منشیات کا ستعمال
Next Post کیسی جمہوریت
Democracy

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.