yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

نوید یا مرثیہ واضح تو ہو

Yesurdu May 18, 2016 1 min read
Share this:
Naveed clear
Naveed clear

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے آخرکاروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب نے ایوان کو اپنا دیدار کروا دیا۔ سونے پہ سہاگہ یہ بھی کہ میاں صاحب کے نو رتن ان کی پارلیمنٹ یاترا کو بجائے اس کے کہ ایوان کی ضرورت سمجھیں بلکہ انہوں نے پرویزانہ منطق یہ ملائی کہ وزیر اعظم نے جیسے ایوان کو کچھ وقت دے کر اس پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ یہ شاید وہی ایوان ہے جس میں آنے کے لیے انتخابات سے پہلے عوام کے سامنے ترلے کیے جاتے ہیں اور جب منتخب ہو جائیں تو اس ایوان کو یوں بھول جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
ایوان کا موجودہ اجلاس اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ اس میں پانامہ لیکس پہ وزیر اعظم نے اپنے اور اپنی فیملی پر لگے الزامات کا جواب دینا تھا لیکن شومئی قسمت یا جان بوجھ کر پہلے دو خطابات کی طرح یہ خطاب بھی ناکام ہی نظر آیا اس کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ دبئی کی مل بیج کر جدہ میں مل بنانے سے لے کر لندن میں جدہ والی مل بیچنے اور لندن میں اسی پیسے سے فلیٹ خریدنے تک کسی بھی جگہ محترم میاں صاحب قابل ذکر جواز نہ پیش کر سکے۔ اتفاقیہ صنعت کے قومیائے جانے سے لے کر دوبارہ اس کے آغاز اور دبئی کے حکمرانوں کے ہاتھوں گلف سٹیل ملز کے افتتاح تک وزیر اعظم صاحب کسی بھی جگہ اپنے موقف کو بہتر انداز میں پیش کرنے پر ناکام نظر آئے۔
یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وزیر اعظم جس طرح پہلے دو خطابات میں تیاری سے عاری نظر آئی وہی صورت حال ایوان میں بھی قائم و دائم رہی یا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم صاحب کے مشراء صاحبان نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو ان کو بہتر طور پر تیاری نہیں کروا سکے کہ کس طرح ایوان کا سامنا کرنا ہے۔ دوسری طرف اگر اپوزیشن کے کردار کا جائزہ لیں تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ہر کوئی اس فکر میں غلطاں نظر آتا ہے کہ اگلے پانامہ لیکس کے پارٹ میں ان کا نام نہ آ جائے شاید یہی وجہ ہے کہ خورشید شاہ صاحب نے ہتھ ذرا ہولا ہی رکھا ہوا ہے۔ وہ صرف وقتی شور کا سہارا لے رہے ہیں ورنہ نظر ایسا آتا ہے کہ ان کو صرف ایک ہی ٹاسک ملا ہوا ہے کہ کس طرح عمران خان کو گھمن گھیریوں میں گھمائے رکھنا ہے۔
موجودہ حالات میں اپوزیشن کی طرف سے خورشید شاہ صاحب سے زیادہ اعتراز احسن کے الفاظ کی گونج نسبتاً زیادہ ہے۔ اور کچھ بے وقوف قسم کے خبری تو یہ بھی کہتے سنے گئے ہیں کہ اعتزاز کی للکار کا ماخذ حقیقت میں شاہ جی ہیں ہی نہیں بلکہ ان کے لفظوں کا ماخذ ہی کچھ اور ہے اس لیے ان کی للکار میں کڑک بھی زیادہ ہے اور گرج بھی۔ ورنہ اپنے شاہ جی تو دوستانہ سا میچ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔
اندریں حالات اپوزیشن اس وقت صرف کچھ وقت گزارنے کے موڈ میں نظر آتی ہے تو حکومت وقت شاید اپوزیشن کو یہ باور کروانے کے چکر میں ہے کہ حضور ہمارے پاس بھی آپ کے کچھ سربستہ راز موجود ہو سکتے ہیں جو ضرورت پڑنے پہ ہم مارکیٹ میں لا سکتے ہیں۔ ان تمام حالات میں جس پارٹی کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے وہ پاکستان تحریک انصاف ہے۔ عمران خان سنا ہے پارلیمنٹ میں پوری تیاری کے ساتھ گئے تھے۔ لیکن عین وقت پہ ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کرنے سے ان کے سارے پلان دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کچھ مار تو عمران خان کو دوسری پارٹی کے کرتا دھرتا بھی پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن عمران خان کو اپنی پارٹی کے اندر موجود کچھ تگڑے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ بادی النظر میں لگتا ایسا ہی ہے کہ کچھ لوگ اور کچھ عناصر یہ نہیں چاہ رہے کہ عمران خان پوری طاقت سے بھرپور اپوزیشن کا کردار نبھائیں۔ اور میاں صاحب نے جس طرح بناء نام لیے عمران خان ہی کو ایوان میں للکارا اس سے اندازہ کرنا ہرگز مشکل نہیں ہے کہ میاں صاحب کو خطرہ شاہ صاحب سے نہیں ہے بلکہ وہ بھی حقیقی اپوزیشن عمران خان کو ہی سمجھتے ہیں۔ اور اس وقت تک وہ اس طرح بھی کامیاب نظر آتے ہیں کہ عمران خان شاہ جی کے پلو سے بندھے ہوئے کچھ کرنے کی پوزیشن میں ہرگز نہیں ہیں۔
آنے والے دنوں میں پانامہ لیکس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن یہ حقیقت بھی اپنی جگہ اہم ہی ہے کہ یہ وقتی ابال سا ثابت ہو رہا ہے۔ اپوزیشن اس معاملے پہ کسی سنجیدہ احتجاج کے حق میں نظر نہیں آتی اسی لیے پی پی پی پی پہلے ہی رائے ونڈ کے گھیراؤ سے انکار کر چکی ہے باقی پارٹیاں بھی اس کا ساتھ نہیں دیں گی۔ لیکن اتنا کہا جا سکتا ہے موجودہ حالات نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے کو دھندلا سا دیا ہے اور کچھ واضح نہیں کہ آنے والے دن کوئی نوید سنا رہے ہیں یا کوئی مرثیہ۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post میاں ہارون مسعود سابق تحصیل ناظم گجرات نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے خصوصی ملاقات
Next Post ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بلڈنگ میں ناقص میٹریل کا استعمال

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.