yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

ریپ سے کیسے بچا جائے: انتہائی متنازعہ مشورہ دینے پر جج برطرف

MH Kazmi May 28, 2020 1 min read
Share this:

ایک جج کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ایک خاتون کو یہ متنازعہ مشورہ دینا بہت مہنگا پڑا کہ ریپ سے بچاؤ کے طریقوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ اپنی ’ٹانگیں بند کر لے‘۔ یہ جج اب ایسے کسی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے۔
امریکی عدالتی تاریخ کا یہ غیر معمولی واقعہ ریاست نیو جرسی میں پیش آیا۔ ریاست کی ایک اعلیٰ عدالت کے جج جان رُوسو جونیئر ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ درخواست دہندہ خاتون نے عدالت سے مقدمے کے دوسرے فریق کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کی درخواست کی تو جج نے ایک ایسا مشورہ دے دیا، جو انتہائی متنازعہ بن گیا۔اسٹیٹ سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ

جج جان رُوسو جونیئر نے اس خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ یہ دیا کہ کسی جنسی زیادتی یا حملے سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ خاتون ‘اپنی ٹانگیں بند کر لے‘۔

اس پس منظر میں منگل چھبیس مئی کے روز نیو جرسی سپریم کورٹ نے متعلقہ جج کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے نہ صرف انہیں اس مقدمے کی سماعت سے الگ کر دیا بلکہ ان کے آئندہ کسی بھی ایسے مقدمے کی سماعت کرنے پر مستقل پابندی بھی لگا دی، جس کا تعلق گھریلو تشدد یا کسی جنسی حملے سے ہو۔

نیو جرسی کے شہر ٹرینٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسٹیٹ سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے چیف جسٹس سٹوارٹ ریبنر کی سربراہی میں اس حوالے سے اپنے متفقہ فیصلے میں لکھا، ”جج جان رُوسو جونیئر متعدد مرتبہ بہت سنجیدہ نوعیت کے غلط رویے کے مرتکب ہوئے۔ ان کے بہت متنازعہ کلمات کے بعد یہ بات ناقابل تصور ہے کہ وہ آئندہ گھریلو تشدد یا جنسی حملوں سے متعلق کسی بھی مقدمے کی سماعت کریں۔‘‘سماعت کے دوران متنازعہ سوال اور پھر مذاق

عدالتی ریکارڈ کے مطابق جج رُوسو جونیئر نے بعد ازاں اپنے ان الفاظ پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا اور اس امر پر پچھتاوے کا اظہار بھی کہ عدالتی کارروائی کے دوران ان کلمات کے بعد انہوں نے اسی بارے میں ماتحت عدالتی عملے کے ساتھ گفتگو میں مذاق بھی کیے تھے۔ جج رُوسو جونیئر گزشتہ کئی مہینوں سے بغیر تنخواہ کے معطل ہیں۔جج رُوسو جونیئر کے خلاف کارروائی کی وجہ بننے والا واقعہ 2016ء میں پیش آیا تھا۔ متعلقہ خاتون نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ اس ملزم کو اس خاتون کے قریب آنے سے قانونی طور پر منع کر دے، جو خاتون کے بقول اس پر جنسی حملے کا مرتکب ہوا تھا۔

عدالتی کارروائی کے دستاویزی ریکارڈ کے مطابق جب درخواست دہندہ خاتون عدالت کو اپنے خلاف جنسی حملے کی تفصیل بتا رہی تھی، تو جج رُوسو نے اس سے پوچھا تھا، ”کیا آپ جانتی ہیں کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے کیسے روک سکتی ہیں؟‘‘

اس پر خاتون نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طریقہ موقع سے فرار ہو جانا بھی ہے۔ تاہم اس پر جج رُوسو نے یہ بھی کہہ دیا تھا، ”اپنی ٹانگیں بند کر لیں؟ پولیس کو فون کریں؟ کیا آپ نے ان میں سے کوئی بھی کام کیا تھا؟‘‘

‘عدالتی منصب کے لیے نااہل‘

نیو جرسی کی عدالتی ضابطہ اخلاق سے متعلق ریاستی کمیٹی کے مطابق مختلف واقعات میں کم از کم چار مرتبہ عدالت میں غلط رویے کے مرتکب جج رُوسو نے بعد ازاں یہ تسلیم کر لیا تھا کہ اپنے اس بیان کے ساتھ وہ غلطی کے مرتکب ہوئے تھے۔ تاہم اس کمیٹی کے مطابق، ”جو کچھ انہوں نے کیا اور جس اخلاقی مرتبے کے فقدان کا انہوں نے مظاہرہ کیا، اس کے بعد وہ اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنے عدالتی منصب پر فائز رہتے ہوئے فرائض انجام دے سکیں۔‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ملک ریاض کا گارڈ میرے اورچڑھ گیا اورعورتوں نے بدتمیزی کی، عظمیٰ خان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، ’آئی ايس آئی کا نام لے کر دھمکی، رياستی اداروں اور نظام کے منہ پر طمانچہ‘
Next Post ، چین نے ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کا دوبارہ آغاز کر دیا، چین کی ٹیم منفرد ریکارڈ کیلئے روانہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.