yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بالآخر قومی کرکٹ ٹیم بھارت روانہ ہو گئی

Yes 1 Webmaster March 12, 2016 1 min read
Pakistani Cricket Team
Share this:
Pakistani Cricket Team
Pakistani Cricket Team

تحریر : عبدالرزاق
پاکستانی حکومت گومگو کا شکار رہی کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنا چاہیے یا نہیں۔ وجہ صاف ظاہر ہے کیونکہ ہندوستان کی پر تشدد سرزمین سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں اور اس صورتحال میں کرکٹ ٹیم کو بھارت روانہ کرنا کسی بھی ممکنہ خطرے کا سبب بن سکتا تھا۔ ویسے بھی بھارت اک مدت سے کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آیا اور ہمیشہ ہی پاکستان سے کرکٹ روابط کی بحالی پر پس و پیش سے کام لیتا رہا ہے حالانکہ پاکستانی حکومتوں کی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونا چاہیے۔ اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کی حکومت کو قریب آنے کا موقع ملتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی باہم خوشگوار رابطوں کی راہ ہموار ہو جاتی ہے۔

ماضی میں تو کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لے کر دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ تلخیوں کو بھی کم کرنے کی مشق دہرائی جاتی رہی ہے لیکن جب سے بھارت میں مودی حکومت وجود میں آئی ہے ہندوستانی حکومت کا رویہ منافقانہ،عیارانہ اور مکارانہ روپ دھار چکا ہے۔ جنونی ہندووں کے کچھ بے لگام گروہ پاکستان کی نفرت میں ہر حد پھلانگتے دکھائی دیتے ہیں اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ عالمی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد کا بگل بج چکا ہے۔

دنیائے کرکٹ کی معروف ٹیم پاکستان کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے بھارت روانہ ہونا تھا لیکن دوسری جانب انتہا پسند ہندو اپنی سر توڑ کوششوں میں مصروف تھے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کو اپنی نوعیت کے اس نہایت اہم ایونٹ سے دور رکھا جائے اور اپنی اسی خواہش کی تکمیل کی خاطر دھمکیوں کا طوفان برپا کرنے میں کوشاں دکھائی دئیے جبکہ بھارتی سرکار کا رویہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے ضمن میں غیر مبہم رہاکیونکہ وہ پاکستان کو تحریری طور پر سیکیورٹی کی ضمانت دینے سے انکاری تھے۔

ان حالات کو دیکھتے ہو ے حکومت پاکستان تذبذب میں مبتلا تھی کہ ٹیم کو بھارت روانہ کرنا چاہیے یا نہیں ۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ایک جانب بھارت کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے کنی کترا رہا تھا تو دوسری جانب پاکستان کو دھمکا رہا تھا کہ اگر پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں شرکت نہ کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ یوں اک مرتبہ پھر بھارتی مخاصمانہ رویہ کھل کر سامنے آیا ہے ۔سوچنے کی بات ہے جب بھارتی سرکار ہی پاکستان دشمنی کا دم بھرتی ہو۔ کینہ اور بغض میں پیش پیش ہو تو وہ بپھرے ہوے جنو نیوں کوکیونکر کنٹرول کرے گی حالانکہ اگر بھارتی حکومت ان مٹھی بھر تشدد پسندوں کو قابو کرنا چاہے تو اس کے لیے کوئی مشکل امر نہیں ہے لیکن جب نیت ہی صاف نہ ہو تو ان جنونیوں کا حوصلہ بڑھنا لازمی بات ہے۔

اگرچہ اس صورتحال کے پس منظر میں ٹیم کو بھارت روانہ کرنا حکومت کے لیے مشکل فیصلہ تھالیکن میری دانست میں حالات کی اس سنگینی کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے بھیجنا پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ ہے ۔ کیونکہ اگر پاکستان مذکورہ ایونٹ میں شرکت نہ کرتاتو پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کا اک جواز میسر آ جاتاجس کا سہارا لے کر وہ پاکستان کرکٹ کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا اور آئی سی سی کا دباو بھی پی سی بی پر بڑھ جاتا جو پہلے ہی بھارت کی پشت پناہی کا تمغہ ماتھے پر سجائے بیٹھی ہے۔

ICC T20 World Cup
ICC T20 World Cup

پہلے ہی اک مدت سے کسی معروف غیر ملکی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان کے میدان ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے کرکٹ کے شائقین اور مداح بھی مایوس ہیں جبکہ میدانوں کی اس ویرانی سے پاکستانی کرکٹ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔اگر پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا تسلسل برقرار رہتا اور پاکستانی میدانوں میں کرکٹ کا میلہ سجتا رہتا اور میدانوں کی رونقیں بحال رہتیں تو پاکستان کی موجودہ ناقص کارکردگی بھی ا س حد تک تنزلی کا شکار نہ ہوتی۔

ایک ایسے ماحول میں جہاں مسلسل دھمکیوں کی برسات جاری ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت جانا اور پھر اچھا پر فارم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں کیونکہ ان حالات میں یقینی طور پر ٹیم کے کھلاڑیوں پر نفسیاتی دباو ہو گا اور ان کی کارکردگی متاثر ہونے کے واضح امکانات ہیں اور پھر اب تو پاکستان کے چند شیڈولڈ پریکٹس میچز بھی منسوخ ہو چکے ہیں اور آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کا شیڈول از سر نو ترتیب دیا ہے۔

اگرچہ حالات ہر طرح سے پاکستان کے لیے ناموافق اور نا خوشگوار ہیں اور حکومت کے لیے کوئی فیصلہ لینا بھی مشکل تھا لیکن پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل اور بھارتی چالوں کو ناکام بنانے کی خاطر پاکستان کو خطرہ مول لینا ہو گا اور کرکٹ ٹیم کے ارکان کو بھی بلند حوصلہ کے سنگ بھارتی سرزمین پر اپنی یاد گار کارکردگی کی بدولت بھارت کو ایسا سبق دینا ہو گا کہ وہ اک مدت تک اس کاری ضرب کو بھلا نہ پائے ۔پاکستانی کھلاڑیوں کو عہد کرنا ہو گا کہ سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لیے وہ اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوے فتح مند ہوں گے اور پھر وہ کیا منظر ہو گا جب بھارتی جنونی اپنی ہی دھرتی پر پاکستانی شاہینوں کو فتح سمیٹتے دیکھیں گے تو ان کے دل پر کیسے نشتر چل رہے ہوں گے۔

اگر پاکستانی حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ فیصلہ کرتی کہ پاکستان ٹیم کو بھارت نہیں بھیجنا چاہیے تو اس صورت میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو درپیش خطرات تو دم توڑ جاتے لیکن پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر لگنے والی کاری ضرب شائد کئی سالوں تک بھی مندمل نہ ہونے پاتی۔ پاکستان کرکٹ کی بقا اور پی سی بی کو آئی سی سی کے دباو سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کی بھارت روانگی ضروری تھی۔

علاوہ ازیں اگر پاکستان اس ایونٹ میں شرکت نہ کرتا تو پی سی بی کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا جس سے پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں پر قدغن لگ سکتی تھی اور پاکستان میں کرکٹ کانظام مزید کمزور ہو سکتا تھا اور نتیجے کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مذید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا جو پہلے ہی تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہو ے پاکستانی حکومت نے دور اندیشی پر مبنی فیصلہ کیا ہے اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا اور پاکستان عالمی کرکٹ میں اپنی حیثیت منواتا رہے گا۔کرکٹ ٹیم اللہ کے بھروسے بھارت روانہ ہو چکی ہے اور انشااللہ قومی ٹیم وہاں سرخرو ہو گی۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر : عبدالرزاق
03360060895

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post ن لیگ عوام کے حقوق کی ترجمان ہے :خان یوسف
Next Post تھر میں تھر تھراتی انسانیت
Tharparkar Child

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.