yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

شاتاواہنا یونیورسٹی کریم نگر تلنگانہ میں قومی کونسل کے زیر اہتمام ” اردو کی نثری اصناف” قومی سمینار کا انعقاد

F A Farooqi September 19, 2016 1 min read
Urdu Seminar
Share this:
Urdu Seminar
Urdu Seminar

نظام آباد (محمد اسلم فاروقی) ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اکیسویں صدی کے پہلی دہائی میں شہروں کے علاوہ اضلاع اور علاقائی سطح پر یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ تلنگانہ میں شہر حیدرآباد میں جامعہ عثمانیہ ‘مولانا آزاد ‘سنٹرل یونیورسٹی’امبیڈکر یونیورسٹی’نلسار یونیورسٹی وغیرہ قائم ہیں۔ لیکن اب اضلاع کریم نگر’نظام آباد’نلگنڈہ اور محبوب نگر میں بھی ریاستی یونیورسٹیاں قائم ہوگئی ہیں اور وہاں کے شعبہ جات اپنی کارکردگی کے سبب مشہور ہورہے ہیں۔

کریم نگر میں شاتاواہانا یونیورسٹی ہے جو 2008ء میں قائم ہوئی۔ جہاں دیگر شعبہ جات کے ساتھ شروع سے ہی شعبہ اردو قائم ہے۔ جس کے اساتذہ ڈاکٹر جعفر جری’ڈاکٹر محمد ابرارالباقی’ڈاکٹر حمیرہ تسنیم اور ڈاکٹر ناظم الدین منور ہیں۔ شعبہ اردو میں ورنگل’جگتیال کورٹلہ اور دیگر علاقوں سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد اعلیٰ تعلیم کے لئے آتی ہے۔ اور شعبہ اردو سے فارغ طلبا اب کالجوں میں لیکچرر کے عہدوں پر بھی فائز ہورہے ہیں۔ اور یوجی سی کے نیٹ جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔

شعبہ اردو شاتاواہنا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ماضی میں دو قومی اردو سمینار بعنوان” اردو کا سفر” اور ” اردو شاعری ” کامیابی سے منعقد کئے گئے تھے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کے مالی تعاون سے شعبہ اردو شاتاواہنا یونیورسٹی نے 8ستمبر کو اپنا تیسرا قومی اردو سمینار بعنوان” اردو کی نثری اصناف” مقرر کیا۔ شعبہ اردو کے تحت منعقدہ سمیناروں کے موضوعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ طلبا کے استفادے کے پیش نظر نصابی ضروریات کی تکمیل کرتے موضوعات سمینار کے لئے طے کئے گئے۔

تیسرے سمینار کی روح رواں اور کنوینر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر حمیرہ تسنیم تھیں۔ جنہوں نے سمینار کے منظوری سے لے کر اس کے کامیاب انعقاد تک تمام مراحل شعبہ اردو کے اپنے دیگر رفقاء کے تعاون اور اپنے اساتذہ کے مشوروں سے کئے۔ سمینار کے لئے تعارفی بروشر کا بروقت اجرا عمل میں لایا گیا اور منتخب مقالہ نگاروں کو مقالات کی پیشکشی کے لئے موضوعات کے ساتھ مدعو کیا گیا۔

سمینار کے انعقاد کے لئے شعبہ اردو کے طلبا اور اساتذہ نے کافی محنت کی۔ سمینار کے لئے میڈیا سے بھی کافی تشہیر کی گئی۔ اور مدیر گواہ ڈاکٹر فاضل حسین پرویز نے سمینار میں خصوصی دلچسپی دکھاتے ہوئے اپنے ہفتہ وارگواہ میں سمینار سے متعلق خصوصی نیوز آئیٹم مہمانوں اور مقالہ نگاروں کی رنگین تصاویر کے ساتھ شائع کیا۔سمینار کے دن صبح سے ہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سمینار کا افتتاح مہمان خصوصی پروفیسر اقبال علی سابق وائس چانسلر اور پروفیسر ایم کومل ریڈی رجسٹرار یونیورسٹی کے ہاتھوں ہوا۔

Urdu Seminar
Urdu Seminar

افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ایس سجاتا پرنسپل کالج نے کی۔ مہمانان اعزازی کے طور پرپروفیسر مظفر شہ میری صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد’ پروفیسر سجاد حسین صدر شعبہ اردو عربی و فارسی مدراس یونیورسٹی’ پروفیسر نسیم الدین فریس ڈین فیکلٹی آف آرٹس مولانا آزاد اردو یونیورسٹی اور ڈاکٹر مجید بیدار سابق صدر عثمانیہ یونیورسٹی نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حمیرہ تسنیم صدر شعبہ اردو نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور سمینار کے مہمانوں اور مقالہ نگاروں کا استقبال کیا۔ پروفیسر مظفر شہ میری نے کلیدی خطبہ دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اردو کو روزگار سے جوڑنے کے ضمن میں اردوشعبہ جات کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو نثر میں اتنی طاقت ہے کہ اسے اظہار خیال کے طور پرپیش کرتے ہوئے اسے صحافت’ادب اور فلم و اشتہارات کی لائن میں استعمال کیا جائے اور ہمارے اردو طالب علموں کی معاشی فکر کو دور کیا جائے۔ انہوں نے شعبہ اردو کے طالب علموں کو مشورہ دیا کہ وہ روزانہ کچھ لکھنے کی عادت ڈالیں۔ اور یہ کہ لکھتے لکھتے لکھنا آتا ہے۔

پروفیسر اقبال علی نے کہا کہ اردو کسی ایک مذہب کی زبان نہیں بلکہ عالمی سطح پر مقبول زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اردو دیگر شعبہ جات کے ساتھ ترقی کررہا ہے اور علاقہ کریم نگر کا نام تعلیمی افق پر روش ہورہا ہے۔ پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ طلبا کو امید ایسی ہو کہ انہیں منزل ملے منزل ایسی ملے کہ جو جینا سکھلائے اور جینا ایسا ہو جو رشتوں کی قدر دلائے اور رشتے ایسے ہوں جو یاد رہیں۔ آج اردو کے حوالے سے ہم رشتوں کو استوار کرتے ہوئے زندگی کا ڈھنگ سیکھ رہے ہیں۔

پروفیسر سجاد صاحب نے کنوینر سمینار ڈاکٹر حمیرہ تسنیم کو مبارک باد پیش کی اور ان کے شوہرجناب زبیر صاحب کو بھی مبارک باد پیش کی کہ ان کے تعاون سے ڈاکٹر حمیرہ تسنیم ترقی کے مراحل طے کر رہی ہیں۔پروفیسر نسیم الدین فریس نے کہا کہ شعبہ اردو ترقی کررہا ہے انہوں نے اردو نثر کے حوالے سے کہا کہ دکن کا علاقہ وہ سرزمین ہے جہاں سے داستان کے بشمول بہت سی اصناف کا آغاز ہوا۔ اور دکنی زبان نے اردو نثر کے لئے راہیں ہموار کیں۔انہوں نے شعبہ اردو کے اساتذہ کو کامیاب سمینار کے انعقاد کے لئے مبارک باد پیش کی۔ جناب کومل ریڈی رجسٹرار اور محترمہ سجاتا پرنسپل کالج نے شعبہ اردو کی کارکردگی کی ستائش کی۔ سمینار کے افتتاحی اجلاس میں مقالہ نگاروں کے مقالوں اور مہمانوں کے پیامات پر مشتمل خوبصورت سوونیر جاری کیا گیا۔

Urdu Seminar
Urdu Seminar

اس سوونیر کے لئے مسٹر بی جناردھن ریڈی وائس چانسلر شاتاواہنا یونیورسٹی’ پروفیسر اقبال علی’ پروفیسر ستار ساحر رجسٹرار اردو یونیورسٹی آندھرا پردیش’ پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ’ پروفیسر سجاد صاحب مدراس یونیورسٹی’ پروفیسر مظفر شہ میری یونیورسٹی آف حیدرآباد اور مسٹر رویندر صدر شعبہ تلگو نے اپنے پیغامات مبارکباد پیش کئے۔ ڈاکٹر محمد ابرارالباقی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو نے افتتاحی اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔مہمانوں اور طلبا کے لئے ظہرانے کا انتظام کیا گیا جس کے دوران شعبہ اردو کے طلبا و طالبات نے اساتذہ اور مہمانوں سے گفتگو کی۔ اور اردو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے دیکھے گئے۔

ظہرانے کے بعد دو اجلاس منعقد ہوئے پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر نسیم الدین فریس اور پروفیسر سجاد صاحب نے کی۔ اس سیشن میں ‘ڈاکٹر فضل اللہ مکرم چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے اردو ڈرامہ پر پہلا مقالہ پیش کیا اور کہا کہ حضرت آدم سے لے کر اب تک ڈرامہ ہماری دلچسپی کا مرکز رہا ہے اردو میں کامیاب ڈرامے لکھے گئے اب فلم اور ٹیلی ویژن کے سبب اردو ڈرامہ نگاری انحطاط کا شکار ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی نے ” فسانہ عجائب کا تہذیبی و معاشرتی پس منظر ” کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا اور اس مقالے میں فسانہ عجائب میں پیش کردہ لکھنو کی تہذیب کے مختلف گوشے بیان کئے۔

ڈاکٹر موسی اقبال اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی نے اپنا مقالہ” اردو تحقیقی مقالہ نویسی کا فن” کے موضوع پر پیش کیا اور تحقیقی مقالے لکھنے کے دوران ریسرچ اسکالر کو موضوع کے انتخاب اور مواد کی فراہمی کے ضمن میں مفید مشورے دئے۔’ڈاکٹر محمد کاشف یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ”اردو مضمون نگاری اور ماسٹر رام چندر ” کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا اور کہا کہ ماسٹر رام چندر اردو مضمون نگاری کے نقاش اول ہیں جن کی بنیاد پر سرسید احمد خان اور دیگر مضمون نگار پیدا ہوئے۔’ڈاکٹر نشاط احمد یونیورسٹی آف حیدرآبادنے اردو انشائیہ نگاری پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید اسسٹنٹ پروفیسر این ٹی آر کالج محبوب نگر نے قرة العین حیدر کے سفر نامہ” دکن سا نہیں سنسارمیں” کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا۔مقالوں پر ڈاکٹر نسیم الدین فریس اور پروفیسر سجاد صاحب نے اظہار خیال کیا اور تمام مقالہ نگاروں کو مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر نسیم الدین فریس نے کہا کہ مقالوں پر سوال اٹھنا مقالے کی کامیابی کی نشانی ہے کہ اس میں مزید گوشے لائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ یا داستان میں اولیت سے متعلق سوال اٹھایا۔ دوسرے ٹیکنیکل اجلاس کی صدارت پروفیسر مظفر شہ میری اور ڈاکٹر مجید بیدار صاحب نے کی۔

اس اجلاس میں ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنامقالہ ” انشائیہ کیا ہے ” کے عنوان سے پیش کیا اور کہا کہ انشائیہ کی خاص بات اسلوب ہوتی ہے اردو کے نامور انشائیہ نگار اپنے اسلوب کی وجہہ سے جانے جاتے ہیں ۔محمد فہیم احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ترجمہ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی نے ترجمہ نگاری کے فن اور نیرنگ خیال کے تراجم پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کی۔ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد نے اپنا مقالہ” حبیب حیدرآبادی بہ حیثیت انشائیہ نگار” پیش کیا جس میں برطانیہ میں مقیم پروفیسر مغنی تبسم کے بہنوائی حبیب حیدرآبادی کی تصنیف رہ و رسم آشنائی کے حوالے سے ان کے انشائیہ نگاری کے فن کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے کہا کہ حبیب حیدرآبادی کو نامور انشائیہ نگار خواجہ حسن نظامی سے ارادت تھی اور وہ خواجہ حسن نظامی کی روزنامچہ لکھنے کی عادت سے متاثر تھے اور خود بھی روزنامچہ لکھا کرتے تھے یہی وجہہ ہے ہے کہ ان کی انشا پردازی میں نکھار پیدا ہوا۔ اس لئے ضروری ہے کہ اردو طلبا ء بھی مختلف موضوعات پر لکھنے کی عادت ڈالیں۔ڈاکٹر محمد عبدالقوی تلنگانہ یونیورسٹی نے تبصرہ نگاری کا فن اور روایت اور ڈاکٹر محمدناظم علی سابق پرنسپل نے اردو میں تذکرہ نگاری فن اور روایت پر مقالے پیش کئے۔

Urdu Seminar
Urdu Seminar

ڈاکٹر مسرور سلطانہ نے ناول نگاری کے فن پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ ڈاکٹر عزیز سہیل کا مقالہ اردو میں رپورتاژ نگاری’ ڈاکٹر محمد ابرارالباقی کا مقالہ اردو میں خاکہ نگاری’ ڈاکٹر مجید بیدار صاحب کا مقالہ اردو مضمون نگاری کے مطالعے کی اہمیت اور ڈاکٹر ناظم الدین منور کا مقالہ حالی اور شبلی کی سوانحی تصنیفات کا مطالعہ بھی شامل سمینار تھے۔ صدارتی تقاریر میں ڈاکٹرمجید بیدار صاحب اور پروفیسر مظفر شہ میری نے مقالہ نگاروں کو کامیاب مقالے پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی۔اختتامی اجلاس میں پروفیسر نسیم الدین فریس ‘ڈاکٹر فضل اللہ مکرم اور ڈاکٹر معید جاوید نے سمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر معید جاوید نے اپنی غزل پیش کی۔

شرکائے سمینار کو مومنٹو اور توصیف نامے دئے گئے۔ پرنسپل سجاتا اور ڈاکٹر جعفر جری کے شکریہ پر سمینار کا اختتام عمل میں آیا۔ اس سمینار کی ایک خاص بات یہ تھی کہ ڈاکٹرمحمد اسلم فاروقی نے فیس بک پر سمینار کی کاروائی کو براہ راست دنیا بھر میں پیش کیا اور لوگ بروقت سمینار کی کاروائی کامشاہدہ کر پائے۔پرتکلف عشائیے کے ساتھ سمینار کے مہمان اپنے اپنے مقامات کو روانہ ہوگئے۔ سمینار سے متعلق خبر کو اردو اخبارات نے نمایاں طور پر شائع کیا اور اس کی تصاویر اور ویڈیو یوٹیوب اور فیس بک پر پیش کی گئیں۔ اس طرح سرزمین کریم نگر پر شاتاواہنا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک یادگا اردو سمینار منعقد ہوا۔

رپورتاژ: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج۔نظام آباد تلنگانہ اسٹیٹ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Parbhu Tara School
Previous Post یوم ہندی کے موقع پر مشاعرہ اور کوی سمیلن
Next Post بزم غزل کی طرف سے واٹس ایپ آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد
Bazme Ghazal

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.