yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

نیشنل ایکشن پلان، سالمیت کی اہم دستاویز ، حشمت اللہ صدیقی

MH Kazmi September 20, 2016 1 min read
Share this:
national-action-plan،-the-document-of-integrity-by-hashmat-ullah-siddiqui-column-on-20-sep-2016
national-action-plan،-the-document-of-integrity-by-hashmat-ullah-siddiqui-column-on-20-sep-2016

مقام اطمینان ہے کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر اب ازسرنو اس کی روح کے مطابق پوری سنجیدگی سے عملدآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو پروگرام پر عملدرآمد پر نظر رکھے گی۔ ان اقدامات سے محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے نبردآزما ہونے کیلئے فوج و حکومت ایک صفحہ پر ہیں۔ آج ملک جن مخصوص حالات سے گزر رہا ہے اور فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کا جو قدم اٹھایا گیاہے اس سے واضح کامیابیاں ملی ہیں لیکن اس ضمن میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور قومی سطح پر اس آپریشن کی سپورٹ کیلئے ملک کو اندرونی سازشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ہی نیشنل ایکشن پروگرام جو کہ تمام قومی سیاسی و مذہبی جماعتوں و مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں کی تائید و حمایت کے ساتھ ترتیب دیا گیا تھا اس پر حکومت عملدرآمد کرائے، یہ ایسا قومی سطح کا پروگرام تھا جس کے ہر نکات پر قومی و سیاسی قیادت متفق تھی جس کے باعث یہ ایک قومی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ آج ملک جن حالات و خطرات کا شکار اور حالت جنگ کی کیفیت میں آچکا ہےان حالات میں نیشنل ایکشن پروگرام فی الحقیقت قرارداد مقاصد اور متفقہ نکات جیسی قومی دستاویزات سے کم حیثیت کا حامل نہیں۔ اس کی اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئےہم آج بھی اس پر عملدرآمد کے ذریعے دہشت گردی، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ و کرپشن سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے پوری قوم کو ایک نئے جذبہ ولولہ کیساتھ اس پر عملدرآمد کیلئے فوج و حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ بدقسمتی سے ملک کیلئے ہر قہم تجویز و لائحہ عمل حکومتوں کے سیاسی مفاد و مصلحتوں کا شکار رہا ہے۔ یہ پروگرام بھی ایسے ہی سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوا۔ اس میں دہشت گردی کے خاتمہ،قیام امن، فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے اہم اور قابل عمل تجاویز ہیں جس میں فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے فرقہ وارانہ لٹریچر، کتب، تقاریر اور لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر پابندی کی تجویز تھی لیکن حکومتی سطح پر اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا۔ دینی مدارس کو ایک ترتیب، قواعد و ضوابط کی شکل دیکر قومی سطح پر لانے کی تجویز بھی اہم تھی لیکن رجسٹریشن وغیرہ کے عمل میں بھی پیچیدگیاں پیدا کی گئیں اور ابھی تک یہ مکمل نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ مواد کو روکنے کیلئے بھی کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ حال ہی میں سائبر کرائم بل منظور ہوا ہے، امید کی جاسکتی ہے کہ اسکے ذریعے کوئی موثر پیش رفت ہوسکے گی۔ نیشنل ایکشن پروگرام کی ان اہم قومی نکات پر عملدرآمد کے ساتھ ہی حکومت کا آئینی فرض ہے کہ وہ آئین کے مطابق ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے ملک کے قیام کی اولین دستاویز قرارداد مقاصد اور آئین 1973 کی اسلامی دفعات کو قابل عمل بنائے کیونکہ یہ واضح ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ، قیام امن صرف اسلام کے عدل اجتماعی پر مبنی قوانین کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ اگر ہم یہاں انصاف و عدل کو بلاتعصب ہر امیر غریب شہری کیلئے باآسانی مفت فراہم کردیں اور اسکے بحیثیت شہری حقوق کی ضمانت دیں تو یہ ملک ایک اسلامی فلاحی مملکت میں تبدیل ہوسکتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ قیام امن، قومی یکجہتی اور اندرونی و بیرونی سازشوںسےمحفوظ رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
There is someone going through a soul by Mazhar Barlas Column on 20 Sep 2016
Previous Post کہیں کوئی دم توڑ رہا ہے، مظہر برلاس
Next Post فوجی مرکز پر حملہ یا معمول کا بھارتی ڈرامہ، مجاہد منصوری
Military Base Attack or routine Indian Darama by Dr. Mujahid Mansoori column on 20 Sep 2016

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.