yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

امت کے فرعون

F A Farooqi August 22, 2016 1 min read
Hazrat Mohammad PBUH
Share this:
Masjid e Nabvi
Masjid e Nabvi

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
مسجد نبوی کا صحن سید الانبیاء کے جا نثاروں پروانوں سے بھرا ہوا تھا پروانوں کی درود و سلام کی صدا ئوں سے مسجد نبوی ۖ گو نج رہی تھی پروانے اپنی اپنی عقیدتوں کا اظہا ر اپنے اپنے طریقے سے کر رہے تھے ہر روز جا نثاروں کے قافلوں کے قافلے اظہار عقیدت کے لیے مسجد نبوی ۖ آتے ہیں اور اپنی عقیدتوں کا اظہار اور خا لی جھولیاں بھر کر واپس جا تے ہیں اچانک میرے دما غ میں دو فرعونو ں کا خیال آیا جو مجھے مضطرب کر گیا کو ن ہیں ابو جہل اور ابو لہب کہ جنہوں نے نبی رحمت ۖ کو بہت زیا دہ ایذا ئیں دیں جان کے درپے ہو گئے یہاں تک کہ آقا پا ک ۖ کو مکہ شہر چھوڑ کر مدینے ہجرت کر نا پڑی نبی کریم ۖ کے مدینے جا نے کے بعد بھی اِن کی آتش انتقام ٹھنڈی نہ ہو ئی بلکہ ابو جہل ہتھیاروں سے لیس ہو کر لشکر جرار کے ساتھ مدینہ پر حملہ آور ہو گیا کہ (نعوذ باللہ ) سرتاج الانبیا ۖ کو ختم کر کے ہی واپس جا ئوں گا جنگ بدر کے دوران تا ریخ انسانی کا سب سے بڑا ظالم فرعون یہ کلما ت پڑھتا ہوا فخریہ مشرکین مکہ کے درمیان چکر لگا رہا تھا۔۔

یہ شدید جنگ مجھ سے کیا انتقام لے سکتی ہے ؟ میں وہ نو جوان طاقت ور اونٹ ہوں جو اپنے عنفوان شباب میں ہے میری ماں نے مجھے ایسی جنگوں کے لیے ہی جنا ہے۔ امام بخا ری اور امام مسلم اور دیگر محدثین نے اِس عبرت انگیز واقع کو حضرت عبدالرحمن بن عوف کے حوالے سے یوں روایت کیا ہے ، بدر کے دن میں مجا ہدین کی صف میں کھڑا ہوا تھا تو میں نے اپنے دائیں با ئیں دو نو عمر انصاری نو جوانوں کو کھڑے دیکھا تو یہ سو چا کاش میرے دائیں با ئیں اِن نو جوانوں کی بجا ئے طاقت ور مضبوط جنگ جو ہو تے تو بہت بہتر ہو تا ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اُن نو عمر نوجوانوں میں سے ایک میرے قریب آیا اور بولا اے چچا جان کیا آپ ابو جہل کو جا نتے ہیں تو میں بو لا ہاں بھتیجے میں اُسے خوب جا نتا ہوں تمھیں اُس سے کیا کا م ہے تو وہ بولا مجھے پتا چلا ہے کہ وہ میرے نبی پا ک پیارے آقا جی ۖ کے با رے میں بے ادبی کر تا ہے۔

بخدا اگر میں اس کو دیکھ لو ں تو میرا بدن اس کے بدن سے جدا نہ ہو گا جب تک ہم دونوں میں سے وہ نہ مر جا ئے جسے مر نے کی جلدی ہے ابھی اُس نو جوان نے اپنی با ت ختم ہی کی تھی کہ دوسرا نوجوان میرے قریب آیا اور وہی سوال کیا وہی بات پو چھی جو پہلے نے پو چھی تھی اَسی دوران میں نے دیکھا کہ ابو جہل لوگوں کے درمیان چکر لگا رہا ہے اور فخریہ رجز پڑھ کر انہیں جوش دلا رہا ہے میں نے نوجوانوں سے کہا یہ ہے وہ گستاخِ نبی جس کے بارے میں تم دونوں پو چھ رہے تھے میرایہ کہنا تھا کہ دونوں نوجوان عقابوں کی طرح ابو جہل پر جھپٹے اور اُس ظا لم فرعون پر حملہ آور ہو گئے اپنے واروں سے اُس فرعون کو گھا ئل کر دیا اور وہ بے حس و حرکت زمین پر جا گرا۔

Hazrat Mohammad PBUH
Hazrat Mohammad PBUH

یہ کا رنامہ برق رفتا ری سے انجا م دے کر دونوں دلنواز آقا کریم ۖ کی با رگا ہ میں حا ضر ہو گئے اور عرض کی یا رسول اللہ ۖ ہم نے ابو جہل کو ٹھکا نے لگا دیا ہے نبی کریم ۖ نے پو چھا تم دونوں میں سے کس نے اُسے قتل کیا تو دونوںبو لے میں نے اُسے قتل کیا تو آقا کریم ۖ نے دونوں کی تلواروں کو چیک کیا تو اُن پر ابو جہل کا خون لگا ہوا تھا تو نبی کریم ۖ نے فرما یا ہاں تم دونو ں نے اُسے قتل کیا ہے اِن دونوں نو جوانوں کے نام معاذ اور معوذ تھے حضرت معاذ خو د فرماتے ہیں میں نے لوگوں سے سنا کہ ابو جہل دشمن رسول ۖ ہے اور اُس تک کو ئی نہیں پہنچ سکتا ہے میں نے دل میں ارادہ کر لیا کہ میں اِس دشمن خدا اور رسول کو جہنم رسید کروں گا دوران جنگ جب مجھے ابو جہل دکھا ئی دیا تو میں تلوار لے کر اُس پر ٹو ٹ پڑا میرے پہلے وار سے اُس کی ٹا نگ پنڈلی سے کٹ کر دو ر جا پڑی اپنے با پ کو زخمی دیکھ کر اُس کا بیٹا عکرمہ جو بعد میں مسلمان بھی ہو گیا نے میرے اوپر حملہ کر دیا جس سے میرا با زو کٹ گیا صرف جلد بچ گئی جس کے سہا رے با زو کندھے سے لٹکنے لگا میں سارا دن اِس کٹے با زو کے ساتھ مشرکین سے جنگ لڑتا رہا۔

قا ضی زادہ سے روایت ہے کہ جب جنگ ختم ہو ئی تو حضرت معا ذ اپنا کٹا ہوا با زو لے کر دربار رسالت ۖ میں حا ضر ہو گئے شافع دو جہاں ۖ نے اپنا لعاب دہن اس پر لگا یا تو کٹا ہوا با زو کندھے کے ساتھ دو بارہ جڑ گیا۔ سرور دو جہاں ۖ نے صحا بہ کرام کو ابو جہل کی لاش لا نے کو کہا عبداللہ بن مسعود اپنے پیا رے آقا ۖ کے حکم پر ابو جہل کی لاش کی تلاش میں نکل پڑے ایک جگہ ابو جہل کو زمین پر زخموں سے نڈھا ل پڑے ہو ئے دیکھا اُس کا سارا جسم فولا دی زرہ میں چھپا ہوا تھا تلوار اس کی رانوں پر پڑی ہوئی تھی کمزوری کے با عث وہ حرکت کر نے کے قابل نہ تھا عبداللہ بن مسعود نے اُس کے اردگرد چکر کاٹا اور پھر ابو جہل کے سینے پر چڑھ گئے ابو جہل بو لا ”اے بکریوں کے نکمے چرواہے تو نے بڑے دشوار زینہ پر قدم رکھا ہے ” ابو جہل کی ٹا نگیں کٹ چکی تھیں سا را جسم زخمی زخمی تھا موت سر پر نظر آرہی تھی لیکن تکبر غرور نفرت عداوت ابھی تک با قی تھی۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود سے کہا اپنے نبی ۖ کو میرا پیغام پہنچا دینا کہ میں عمر بھر اس کا دشمن رہا ہوں اور اِس وقت بھی اِن کے با رے میں میرا جذبہ عداوت بہت شدید ہے پھر عبداللہ بن مسعود نے ظالم کی گردن کا ٹنے کا ارادہ کیا تو خیا ل آیا کہ میری تلوار پرا نی اور بو سیدہ ہے شاید اِس کی گردن نہ کا ٹ سکے تو انہوں نے تلوار سے اُس کے سر پر ضربیں لگا نا شروع کر دیں اُنہیں یا د آگیا کہ وہ ظالم کبھی اُن کے بالوں کو کھینچا کر تا تھا ابو جہل پر جاںکنی کا عالم طا ری ہو گیا مر تے مر تے سر اٹھا یا اور پو چھا فتح کس کی ہو ئی تو عبداللہ بن مسعود بو لے اللہ اور اس کے رسول ۖ کی پھر عبداللہ بن مسعود فرما تے ہیں میں نے ظالم کی داڑھی پکڑ کر زور سے جھنجھوڑا اور کہا اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے اے اللہ کے دشمن تجھے ذلیل کیا میں نے اس کا خَود اس کی گردن سے ہٹا یا اور تلوار کا بھر پو ر وار کیا اس کی گر دن کٹ کر دور جا گری اس کا سر اٹھا یا اور دربار رسالت ۖ میں پیش ہو گیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ۖ ابو جہل کا سر حاضر ہے تو شافع دو جہاں ۖ نے تین مر تبہ فرما یا اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے اسلام اور اہل اسلام کو عزت عطا فرما ئی۔

Islam
Islam

پھر نبی کا ئنا ت ۖ سر بسجود ہو گئے اور فرما یا ہر امت کا فرعون ہو تا ہے امت مسلمہ کا فرعون ابو جہل تھا یہاں پر خدا کی قدرت کی شان دیکھیں زخمی ہو کر بھی ابو جہل بے ہو ش یا مرا نہیں تھا بس نڈھا ل تھا اور اپنے ہو ش و حواس میں تھا اِس کی حکمت یہ تھی کہ اللہ نے آج انصاف کر نا تھا اسلام لانے کے جر م میں ابو جہل، عبداللہ بن مسعود جو جسما نی لحا ظ سے کمزور اور قبیلے کے لحا ظ سے بھی کمزور تھے، اُن کو سخت سزائیں دیا کر تا تھا اکثر ان کے با ل پکڑ کر منہ پر طما نچے رسید کیا کر تا تھا گا لیاں دیتا تھا اور طرح طرح سے نقصان پہنچایا کر تا تھا اور یہ مسکین جواب دینے کی ہمت نہیں رکھتے تھے اور جنگ بدر کے دن وہی عبداللہ بن مسعود اس کے سر پر ٹھو کریں ما ر رہے تھے اس کی چھا تی پر بیٹھ کر مو نگ دَل رہے تھے اُس کی تلوار چھین کر اس کی گر دن کا ٹ کر حضور اقدس ۖ کے نعلین پا ک کے نیچے پھینک دی اس طرح قیا مت تک کے لیے عبرت کا نشان بن گیا۔

دوسرے دشمن کا انجا م بھی بہت خوفنا ک ہوا جنگ بدر کی شکست کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ ابو لہب عذاب الہی کی گرفت میں آگیا ایک خطرناک پھنسی نکل آئی جو عربوں میں بہت منحوس اور متعدی بیما ری سمجھی جا تی تھی جب بیٹوں اور گھر والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے اُس کے قریب آنا بند کر دیا وہ اکیلا درد اور اذیت سے چیخیں ما رتا لیکن کو ئی اس کے قریب نہ آتا وہ درد سے چلا تا مدد مدد بلا تا کو ئی نہ آتا بے یارو مددگار مر گیا اس کی لاش تین دن تک بے گوروکفن پڑی رہی اِس کی لا ش پھول کر پھٹ گئی بد بو سے اہل محلہ کے دما غ پھٹنے لگے لیکن کو ئی بھی مکہ کے سردار کو دفن کر نے کو تیا ر نہ تھا۔

جب بھی کو ئی اس کے بیٹوں سے کہتا کہ شرم کروتمہا رے با پ کی لا ش سے بد بو آرہی ہے اُس کو دفن کر و تو وہ کہتے اس کی بیما ری کہیں ہمیں نہ لگ جائے پھر بد نا می کے خوف سے لکڑیوں سے لاش کو دھکیل کر گڑھے میں گرا دیا گیا اور پھر دور سے پتھر مار مار کر گڑھے کو بھر دیا اور اسطرح لوگوں نے یہ عبرتنا ک منظر دیکھا کہ گستاخانِ رسالت ۖ کا انجام کتنا ہو لناک اذیت ناک ہوتا ہے کسی کی آنکھ میں آنسو نہیں آتے غیر تو غیر اپنے بیٹے بھی قبر پر مٹی ڈالنے کو تیا ر نہیں ہو ئے۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Balochistan
Previous Post بلوچستان کی آواز
Next Post پاکستان: ’کومبنگ آپریشن‘ میں تیزی، 18 مشتبہ شدت پسند گرفتار
Pak Army

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.