yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قوم کو ایک قطرہ صاف پانی کا بھی میسر نہیں

Web Editor April 10, 2018 1 min read
Nation is not available adrop of clean water
Share this:

اللہ تعالیٰ کی ہر چیز نعمت ہے مگر ہماری کم بختی اس بات پر ہے کہ اُس کی قدر نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ آج قوم صاف پانی کے لیے ترس رہی ہے لوگوں کو صاف پانی نہ ملنے سے یہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ،اس میں خاص طور پہ شیرخوار اور چھوٹے چھوٹے بچے بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، جبکہ بڑوں میں مرد و خواتین پیٹ کے مختلف مرض میں مبتلا ہیں، اور ان کے اندر گردوں اور جگر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور شوگر اور بلیڈ پریشر کے مریضوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر ایسے امراض بھی سامنے آئے ہیں کہ لوگ ان کا علاج کرانے سے قاصر ہیں اور اس کے علاوہ جلدی امراض بھی پھوٹ رہے ہیں اور تو اور اس گندے اور بدبودار پانی کی وجہ سے امراض چشم جیسی بیماری اور لوگوں کی آنکھوں کی بینائی پر گہرا اثر پڑ رہا ہے، یہ انتہائی تشویش ناک عمل ہے ،جو کہ لمحہ فکریہ ہے ،جب سالہا سال اس قسم کی صورتحال رہے گی ،تو کیا خاک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا ،بلکہ یہ تو قوم کی تباہی کا سبب بنتا جارہا ہے، آج قوم کی حالت زار پر نظر ڈالیں تو ہنس روتا ہے، سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا تانتا لگا رہتا ہے ۔کیا یہ قوم کی فلاح بہبود ہے کیا یہ قوم کی رہنمائی ہے افسوس ایسے حکمرانوں اور اور اس کے متعلقہ اداروں پر جن کی غفلت و لاپرواہی سے قوم کس قدر پریشانی ،اذیت اور تکلیف کا سامنا کر رہی ہے اور رات دن قوم اس سوچ بچار میں لگی رہتی ہے کہ آخر اس مسئلہ کا دیر پا حل کوئی نظر آئے ،مگر قوم مایوس ہے کہ حکمرانوں کو اپنے اقتدار کی فکر جبکہ نام نہاد سیاسی بے ضمیر لیڈروں کی گندی سیاست نے پورے معاشرے میں ایک ہیجانی سی کیفیت پیدا کردی اور چاروں طرف گندگی ہی گندگی نظر آرہی ہے اور ان کی گندی سیاست سے قوم صاف پانی کے ایک ایک گھونٹ کو ترس رہی ہے۔ تاہم قوم کو اپنے جائز حقوق کے لیے کمر بستہ ہونا ہوگا ،جو اس کا بنیادی حق ہے اس سلسلے میں لوگ اپنے اعلیٰ شعور کا مظاہرہ کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی میں لگ جائیں جس سے یہ بگاڑ پیدا ہورہا ہے تب ہی قوم کوصحت مند ماحول میسر آسکتا ہے اور اس طرح صحت مند معاشرہ آگے کی منزلیں طے کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔ اور قوم کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے مسلسل جدو جہد جاری رکھنی ہے۔

اب ایک بات ہے کہ قوم اُمید کی کرن کس طرح حاصل کریں یہ ایک سوال ہے جو کہ اس کا جواب ہم اس طرح تلاش کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صاف پانی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، عدالت نے استفسار کیا کہ پتوکی میں صاف پانی کا منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوسکا ؟ سی ای او نے بتایا منصوبہ لاگت بڑھنے سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا عدالت نے کہا مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں کہیں بھی آپ سے کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا عوام کے ٹیکس سے کروڑوں روپے لگا دیئے مگر صاف پانی فراہم نہیں کر سکے یہ ہے آپ کی کارکردگی اس کام کے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں عدالت میں موجود سابق سی ای او صاف پانی کمپنی نے بتایا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود صاف پانی کمپنی میں احکامات دیئے ان کی بے جا مداخلت سے منصوبوں کی لاگت بڑھی ، منصوبے مقامی کنسلٹنٹ کی خدمات سے کم لاگت میں مکمل ہوسکتے تھے، مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک سے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کو ترجیح دی ، جس پر عدالت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام تو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیسے مداخلت کرسکتے ہیں جس پر سابق سی ای او نے بتایا بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ان افراد کو شامل کیا گیا جوصاف پانی کمپنیوں کے مالک اور منصوبے کے لئے کی جانے والی بڈنگ کا حصہ رہے عدالتی استفسار پر سابق سی ای او نے بتایا بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبائی وزیر زعیم قادری کی اہلیہ قادری اور بھائی عاصم قادری بھی شامل ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ زعیم قادری وہی ہیں جو ان کے ترجمان ہیں ِ ،عدالت نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کیا اہلیت ہے عاصم قادری کی؟ چیف سیکرٹری نے بتایا وہ پانی کے معیار سے متعلق ماہرانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں چیف جسٹس نے کہا چھوڑیں سیکرٹری صاحب بس یہ بتادیں آپ کو کیوں سی ای او تعینات نہیں کیا گیاَ اور کیا میری معلومات درست ہیں کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود صاف پانی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگ سکا ،چیف سیکرٹری نے اعتراف کیا کہ صاف پانی کمپنی میں معاملات اوپر جانے کے بجائے نیچے آتے رہے ،جبکہ منصوبے پر چار سو کروڑ روپے لگنے کے باوجود شہریوں کو ایک قطرہ پانی بھی میسر نہیں آیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اتنے اخراجات اشتہاری مہم پر خرچ کردیے گئے لیکن منصوبہ مکمل نہیں ہوا یہ قوم کا پیسہ ہے واپس قومی خزانے میں جائے گا اور سب کا احتساب ہوگا۔

انہوں نے کہا عوام کے ٹیکس کے 400 کروڑ روپے خرچ ہوگئے شہریوں کو صاف پانی کا ایک قطرہ نہیں مل سکا یہ کاروبار کر رہے ہیں یا حکومت چلا رہے ہیں ملک کو برباد کرکے رکھ دیا۔
عدالت نے صاف پانی کمپنی سے متعلق از خود نوٹس کیس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 14اپریل کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں سہولتیں پوری کرنے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں اقدامات کئے گئے ہیں ؟ جس پر چیف سیکرٹری نے بتایا ابھی تک عدالتی حکم نامہ نہیں ملا جس کے ملتے ہی اقدامات شروع کردیئے جائیں گے، عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
First time celebrating the fashion week in Saudi Arabia
Previous Post سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سجنے والا فیشن ویک
Next Post شوخ و چنچل گلوکار احمد رشدی
Vivid and flexible singer Ahmed Rushdi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.