yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قوم کی بیٹی کیلئے قومی جرگہ

Yes 1 Webmaster February 7, 2015February 7, 2015 1 min read
Aafia Siddiqui
Share this:
Aafia Siddiqui
Aafia Siddiqui

تحریر: حفیظ خٹک
دنیائے تاریخ کی اکیسویں صدی کے اس دور میں کہ جب لفظ ترقی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے اور وقت اک سر پٹ گھوڑے کی مانند اپنے انجام کی جانب بڑھ رہاہے۔ ایسے عالم میں دیر پہلے کی بات، قصہ، حادثہ یا پھر سانحہ یاد نہیں رہ پاتا۔صرف چند لمحے کچھ دیئے جلا کر رسمی سی خاموشی اختیار کرکے حضرت انسان آگے بڑھ جاتا ہے۔ایسی صورتحا ل میں یہ چند لمحوں، دنوں، مہینوں یا پھر سالوں کی بات نہیں بلکہ یہ طویل اور صبر آزما 12 برسوں پر محیط ایک ایسی کہانی ہے کہ جوابھی تک جاری ہے۔اس کا انجام کیا ہو گا یہ بات تو اوپر والا ہی بہتر جانتا ہے۔

تاہم یہ 12 برس اس بوڑھی اور بیمار ماں پر کیسے گذرے جو اپنی مظلوم بیٹی کی راہ تکتے تکے تھک گئی ہے، ان بچوں نے کیسے گذارے جن کی ماں سات سمندر پار جیل کی اک کال کوٹھری میں بند آسماں کی جانب سے اس امید سے دیکھے جارہی ہیں کہ ایک ارب سے زائد مسلمانوں سے نہیں صرف اللہ ہی کی ذات سے امید ہے کہ اب توو ہی کوئی راستہ نکال کر اس جیل سے رہائی دلوائے تو ٹھیک ورنہ اسلام کے نام پر بننے واکے پاکستان اور اس میں بسنے والی 18 کڑور سے زائد عوام اور اس سے بھی بڑھ کر اس پاکستان کے بے حس حکمران ، سبھی مجھے بھلا چکے ہیں۔وہ مظلوم آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے اپنے تینوں بچوں جن میں سے ایک تاحال لاپتہ ہے انہیں یاد کرکے کس قدر تڑپتی ہوگی اور اس کے دونوں بچے احمد اور مریم اس کی کمی کو کس قدر محسوس کرتے ہونگے۔اس بات کا اندازہ اہل حس ہی کر سکتے ہیں۔
اس ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نا کردہ گناہوں کی86 برسوں پر محیط سزا کے ایام جاری ہیں۔ وہ کب ختم ہونگے ، یا ختم ہونے سے پہلے ہی کوئی معجزہ ہوجائیگا اور وہ باعزت رہاہوکر اپنوں میں آجائیں گی یہ بات اللہ ہی جانتا ہے۔

عافیہ کو اپنوں سے بچھڑے12 برس ہوگئے ہیں ان12 برسوں کے ابتدائی 5 برس پراسرار خاموشی کے بعد گذشتہ 7 برس عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن جوکہ اب صرف انکی ہی بہن نہیں رہیں بلکہ اس قوم کی بیٹی بن چکی ہیں اس قوم کی بیٹی کو رہائی دلوانے کیلئے اپنا سب کچھ دائو پر لگا چکی ہیں . برسوں سے وہ اس جدوجہد کو آگے بڑھائے جارہی ہیں۔عافیہ کی تلاش کیلئے جب وہ کمر بستہ ہوئیں تو اس وقت ان کے اندر خوف نمایاں تھا لیکن جوں جوں وہ آگے بڑھیں نہ صرف وہ خوف ختم ہوا بلکہ ان کا یقین بڑھتا رہا ۔ اس طویل جدوجہد کے دوران انہوں نے ملک کی سبھی سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، معاشرتی، قومی ، لسانی جماعتوں کے قائدین سمیت دیگر شعبہ زندگی کے ممتازشخصیات اور حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں اپنی بہن کی رہائی کیلئے پکارا۔پاکستان سے باہر بھی متعدد ممالک گئیں ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے کر کے سب کی توجہ ڈاکٹر عافیہ کی جانب مبذول کرائی۔اس طویل جدوجہد میں انہیں کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ہیں ملیں۔ ان کے گھر کے 4 افراد 5 برس تک لاپتہ رہے ، اس جدوجہد کے بعد آج ان میں سے دو افراد ان کے پاس موجود ہیں ، ایک کا تاحال پتہ نہیں جبکہ عافیہ امریکی قید میں ہیں۔جن کی باعزت رہائی کی لئے وہ اب بھی سرگرم عمل ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے نجات دلوانے کیلئے پہلا قومی جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ۔ مزار قائد پر اتوار 8 فروری کو ہونے والے اس قومی جرگہ میں وہ اہل کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں کی عوام کے شرکت کی متمنی ہیں۔ اس جرگہ کیلئے وہ اور انکی پوری ٹیم کئی دنوں سے سخت محنت کر رہی ہیں۔عافیہ کی رہائی ہر پاکستانی چاہتا ہے ، وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ان کی جماعت کے دیگر سبھی اکابرین عافیہ کو رہائی دلوانے کا اعادہ کرچکے ہیں۔گذشتہ دورہ امریکہ سے قبل بھی وزیر اعظم نے عافیہ اہل خانہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکی صدر سے عافیہ کے معاملے پر بات کرینگے۔لیکن نجانے ایسا کیا ہوا کہ وہ امریکہ جاکر امریکی صدر کے سامنے عافیہ کا معاملہ اٹھانے سے قاصر رہے۔سابق امریکی قانون دان یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکہ سے عافیہ کی رہائی مخص ایک خط کی دوری پر ہے لیکن وہ کیا وجوہات ہیں جن کے سبب ہماری حکومتوں نے آج تک ایک خط نہیں لکھا۔ سابقہ حکومت میں وزیر داخلہ عبد الرحمن ملک ڈاکٹر فوزیہ کو تسلی دیتے رہے اس دور حکومت میں یہ کام نواز شریف اور چوہدری نثار سر انجام دے رہے ہیں۔ عافیہ کو واپس لانے کے لفظی دعوے بہت کئے گئے تاہم آج تک کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا یا گیا۔

قوم کی بیٹی کو رہائی دلوانے کیلئے تمام ہی شعبہ زندگی سے وابستہ منتخب افراد پر مشتمل پہلا قومی جرگہ اس امید کے ساتھ منعقد ہونے جارہا ہے کہ جرگہ حکومت کو عافیہ کی رہائی کیلئے انہتائی قدم پر مجبور کردیگا۔جمعہ کے روز ڈاکٹر فوزیہ نے اک پرہجوم پریس کانفرنس میں جرگہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے عوام سے بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر علاقوں سے بڑی تعدا د میں شرکت کیلئے عوام نے یاد دہانی کرائی ہے۔

اتوار کے روز منعقد ہونے والے اس قومی جرگہ میں اندرون ملک سے شہر قائد کا رخ کر رہے ہیںاس موقع پر اہل شہر کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس روز اپنے تمام کاموں کو ایک جانب رکھ کر اس قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مزار قائد پہنچیںاورڈاکٹر فوزیہ سمیت جرگہ کے سبھی شرکاء پر یہ بات واضح کردیں کہ اہل کراچی قوم کی بیٹی کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور کہیں بھی جاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی منعقد ہونے والا یہ قومی جرگہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ اپنے فیصلوں پر حکومت سے عملدرآمد کو یقینی بنائیگی کیونکہ قوم اب اپنی بیٹی کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتی ہے۔

تحریر: حفیظ خٹک
hafeez@karachiupdates.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Seventh Son
Previous Post ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم سیونتھ سن ریلیز کر دی گئی
Next Post بغیر ثبوت میڈیا ٹرائل ہوا،عمران خان کو پچاس برس پہلے لگی ہاکی ابھی تک یاد ہے، ایاز صادق
Ayaz Sadiq

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.