روم؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے صدر ناصر علی رانجھا نےلیاری میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر پتھرائو اور ہلہ بولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 90 کی دھائی کے چونچلے اب نہیں چلیں گے۔ بی بی شہید کو الیکشن کمپین سے روکنے کیلئے فوجی جرنیلوں نے انکے راستے روکے اور ان پر بے شمار تشدد کیاجاتا۔
آج جب بی بی شہید کا بیٹا ریلی لے کر نکلا ہے اورہزاروں لوگوں کی موجودگی نے خفیہ ہاتوں کو لرزا دیا اور وہ اپنا صبر چھوڑ بیٹھے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم ایسی ہٹ دھرمی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
https://www.facebook.com/PPPMCCS/videos/1904441299617762/

https://www.facebook.com/PPPMCCS/videos/1904441299617762/
