yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رانا ثنااللہ کے خلاف نااہلی پٹیشن دائر کرنیوالے ایم ڈبلیو ایم راہنما ناصر عباس لاہور سے اغوا

Web Editor November 2, 2017November 2, 2017 1 min read
Nasir Abbas, Leader, of, Majlis, Wahdat, Muslimeen, kidnapped, in, Lahore
Share this:
Nasir Abbas, Leader, of, Majlis, Wahdat, Muslimeen, kidnapped, in, Lahore
Nasir Abbas, Leader, of, Majlis, Wahdat, Muslimeen, kidnapped, in, Lahore

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور وکیل سید ناصر عباس شیرازی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے بدھ کی شب اغوا کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ رات نو بجے اس وقت پیش آیا جب سید ناصر عباس شیرازی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپڈا ٹاؤن مارکیٹ میں موجود تھے۔’ایک ایلیٹ فورس کی گاڑی میں وردی اور سادہ لباس میں چند لوگ آئے اور اسلحے کے زور پر انھیں اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔‘

Popular Videos today:

انھوں نے الزام لگایا کہ ناصر عباس کو وزیراعلی شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ایما پر اٹھایا گیا ہے۔تاہم لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر عباس کو انھوں نے حراست میں نہیں لیا اور اس معاملے کی تفتیش اغوا کے ایک کیس کے طور پر کی جا رہی ہے۔ایس پی صدر رضوان عمر گوندل نے بی بی سی اردو کے عمر دراز ننگیانہ کو بتایا کہ ناصر عباس شیرازی کو لے جانے والے پولیس اہلکار نہیں تھے۔

Nasir Abbas, Leader, of, Majlis, Wahdat, Muslimeen, kidnapped, in, Lahoreان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اسے ایک اغوا کا واقعہ سمجھ رہی ہے۔ ’ہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر دستیاب شواہد کی بنیاد پر تفتیش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘مجلس وحدتِ مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مغوی رہنما نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت دو رکنی بینچ کر رہا ہے۔اس پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ اپنے بیانات سے عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابتدا میں ان پر اس حوالے سے دباؤ ڈالا گیا اور دباؤ میں نہ آنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ’اگر ناصر عباس شیرازی سے کوئی مسئلہ تھا تو انھیں بلوایا بھی جا سکتا تھا۔ وہ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیں۔ اس طرح سے انھیں بیوی بچوں کے سامنے لے کے جانا انتہائی افسوسناک ہے۔‘علامہ ناصر عباس جعفری نے بتایا کہ جب وہ رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پولیس سٹیشن گئے تو وہاں موجود اہلکاروں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ’وہ اتنے بڑے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کر سکتے‘۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشن سے انکار کے بعد اب انھوں نے عدالت میں درخواست دی ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ ناصر عباس شیرازی کے اغوا کے حوالے سے جمعے کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے رانا ثنا اللہ پر الزام لگائے جانے کے بعد پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر لکھا: ’ایم ڈبلیو ایم کے ناصر شیرازی نے لاہور ہائی کورٹ میں رانا ثنا اللہ کو نااہل قرار دیے جانے کے لیے پٹیشن دائر کی اور گذشتہ رات انھیں جبری طور پر اٹھا لیا گیا۔‘

Nasir Abbas, Leader, of, Majlis, Wahdat, Muslimeen, kidnapped, in, Lahore

شیریں مزاری کی اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بعض صارفین نے ان کے حق میں جبکہ بعض ان کے خلاف لکھا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’براہ مہربانی اس معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھایا جائے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا: ’اور بھی کافی لوگ فورسبلی پکڈ اپ ہیں کبھی ان کا بھی ذکر فرما دیں۔‘

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Documents, about, Usama Bin Laden, released, by, CIA
Previous Post سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کر دیں
Next Post کیا ہلیری کلنٹن اسامہ بن لادن سے ملی تھیں؟
Usama Bin, Laden's, with, Hillary, Clinton

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.