yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ناسا اس خاتون کی مرضی کے بغیر راکٹ نہیں اڑا سکتی۔۔ وہ خاتون کون ہے؟

Web Editor December 28, 2018 1 min read
NASA can not blow a rocket without the desire of this lady.
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والیحبہ رحمانی اپنے خوابوں کی تعبیر کے حصول کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا تک پہنچ گئیں جہاں وہ راکٹ انجینئر کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ جی ہاں! یہ کہانی ایک پاکستانی نژاد خاتون کی ہے، جنھوں خلیجی ممالک کی جنگ میں پناہ گزینوں کی طرح زندگی بسر کی‘ ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کیا اور آج وہ ’ناسا‘ کا حصہ ہیں.حبہ رحمانی ایک راکٹ انجینئر ہیں، وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کے لئے ایک رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں، انہوں نے ان تمام باتوں کو غلط ثابت کیا جوعورت کو کمزور ظاہر کرتی ہیں ، انہوں نے اپنی ہمت سے ان باتوں کو فرسودہ اور دقیانوس قراردیا. خاندانی پس منظر حبہ رحمانی کی پیدائش پاکستان میں ہوئی ، جب وہ ایک ماہ کی تھیں تو ان کا خاندان کویت شفٹ ہوگیا ، انہوں نے وہاں جب تک اچھا بچپن بسر کیا جب تک خلیجی جنگ کا آغاز نہیں ہوا.انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرا سب سے یادگار وہ لمحات ہیں جو میں نےاہلِ خانہ کے ہمراہ صحرا میں پناہ گزین کی صورت میں بسر کیے ، یہ خلیجی ممالک کی جنگ کا دور تھا ، ہم صحرا میں خیمہ زن تھے ، میں صحرائی راتوں میں آسمان کی وسعتوں میں کھوئی رہتی تھی ، خیالوں کی دنیا میں اُس منظر کی عکس بندی کرتی رہتی تھی جب نیل آرم اسٹرنگ نے چاند پر قدم رکھا تھا. انہوں نے کہا یہ وہ وقت تھا جب میں نے اپنا پہلا سائنسی مشاہدہ

کیا ، شاید یہ ہی مشاہدات میرے شوق کے حصول کا سبب بنے، یہ ایک مشکل وقت تھا ، کویت اور عراق آپس میں نبرد آزما تھے اور ہم کھلے صحرا میں، مگردیگر مشکل وقتوں کی طرح وہ وقت بھی گزر گیا تاہم میرے ذہن میں سدا زندہ رہے گا.انہوں نے کہا مجھے یاد ہے جب میں نے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ زندگی بچانے کے پاکستان آنے کا سفر کیا تھا، میرے والد ان دنوں امریکہ میں تھے۔ تعلیمی پس منظر جنگ بندی کے بعد حبہ رحمانی اپنی فمیلی کے ساتھ ایک بار پھرکویت منتقل ہوگئیں ، واپس جاکر انہوں نے راکٹ انجینئر کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ کویت میں ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد، وہ 1997 میں امریکہ منتقل ہو گئیں، اور فلوریڈا کی یونیورسٹی سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کیا.بعد ازاں حبہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئایسایس) سے منسلک ہو گئیں، انہوں نے 2005میں جارجیا ٹیک سے الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں ماسٹرز مکمل کیا۔ ناسا سے منسلک 2008 میں ناسا کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ ہوگئیں، جہاں انہوں نے خلائی انجینئرنگ کے میدان میں اپنے سفر کا آغاز کیا.حبہ رحمانی نے کہا کہ میرا شوق مجھے یہاں تک لے کرآیا،میں نے اپنے شوق کے جنون کے تحت بڑے بڑے مشن پورے کیے۔ حبہ رحمانی کا پیغام ہمیں حق حاصل ہے کہ ہم اپنی پسند کے ٹیم ورکر کے ساتھ من پسند کام کریں، انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا تجربہ ہے کہ بڑے خواب دیکھو اور کبھی ان کو ترک نہ کرو، اپنے خوابوں کے حصول کے لئے ہمیشہ کمربستہ رہو۔انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو خصوصی پیغام دیا کہ لوگوں کی پرواہ کیے بنا بڑے خواب دیکھیں اور ان کی تکمیل کے لئے کوشاں رہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan's parliamentary system will end forever,
Previous Post پاکستان سے پارلیمانی نظام ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا
Next Post نامور سیاستدان نے چپکے سے شادی کر لی، ان کی دلہن کون بنی؟
The famous politician got married,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.