yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مودی کا دورہ پاکستان عوام ورطہ حیرت میں ڈوب گئے

Yes 2 Webmaster December 27, 2015 1 min read
Narendra Modi
Share this:
Narendra Modi
Narendra Modi

تحریر : عبد الرزاق
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جو افغانستان کے دورے پر تھے واپسی پر مختصر اوقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔مودی کی یوں پاکستان آمد پر دونوں ممالک پاکستان اور ہندوستان کی عوام ورطہ حیرت میں ڈوب گئے کیونکہ ابھی تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوے مودی پاکستان کے حوالے سے زہر اگل رہے تھے اور ان کے ان بیانات کا ہی شاخسانہ تھا کہ لائن آف کنٹرول پر حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور گولہ بارود کے استعمال سے سرحدی علا قوں میں مقیم کئی بے گناہ اور معصوم افراد موت کی وادی میں اتر گئے تھے۔عوامی حلقے اس بات پر حیران ہیں کہ مختصر عرصہ میں مودی کی سوچ میں تبدیلی کس طرح نمودار ہوئی۔یہی وہ نقطہ ہے جس کو لے کر بحث مباحثے کا میدان سر گرم ہے۔بعض کہنہ مشق تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مودی حکومت کی پالیسی کا یو ٹرن عالمی دباو کا نتیجہ ہے۔یاد رہے مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں نہ صرف مودی کو بلکہ پوری ہندوستانی قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا وہ صورتحال واقعی سبق آموز تھی ۔ حالانکہ جب مودی بر سر اقتدار آئے تھے تو انہوں نے بڑا عمدہ اقدام اٹھایا تھا جس سے یہ امید ہو چلی تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں گرم جوشی برقرار رہے گی۔

کیونکہ انہوں نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں میاں نواز شریف کو بھی مدعو کیا تھا اور نواز شریف نے ایک ذمہ دار ہمسایہ کا حق ادا کرتے ہوے اس تقریب میں شرکت کی تھی اور اس تقریب میں میاں صاحب کی شمولیت اس بات کا مظہر تھی کہ پاکستان بھارت سے مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔لیکن جونہی مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف ٹھایاتوہندوستان کی سر زمین پر عدم برداشت اور انتہا پسندی کا وہ طوفان برپا ہوا جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دی۔لیکن ان دنوں حالات نے ایک مرتبہ پھر اک نئی کروٹ بدلی ہے اور حالات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے ۔پہلے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان آمد اور اب بھارتی وزیراعظم کا پاکستان آنا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ۔اور تعلقات کی بحالی سے دونوں جانب کی عوام کے لیے باہمی تجارت اور ترقی و خوشحالی کے نئے دریچے وا ہوں گے اور عوامی سطح پر محبتوں کو فروغ ملے گا۔

نریندر مودی کی پاکستان آمد پر میاں نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوے مہمان نوازی کی اعلیٰ روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے مودی کا پرجوش استقبال کیا۔یاد رہے میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے پندرہویں اجلاس میں جو روس کے شہر اوفا میں منعقد ہوا پاکستان آمد کی دعوت دی تھی جسے مودی نے قبول کر لیا تھا اور یوں یہ دورہ پاکستان اس دعوت کی قبولیت کی وجہ سے انجام پایا ہے ۔نریندر مودی کے دورہ پاکستان سے قبل بھی کئی ہندوستانی وزرائے اعظم پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جن میں پنڈت جواہرلال نہرو،راجیو گاندھی اور واجپائی قابل ذکر ہیں۔کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ حالات میں نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے اور اس مختصر دورے کے اثرات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تناظر میں نئے امکانات جنم لے رہے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان کے تنازعات کے حل طلب امور پر مذاکرات کا سلسلہ جہاں منقطع ہوا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے۔

تاکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تناو پیدا کرنے والے مسائل کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو اور دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوارہوں۔دوسری جانب پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے مودی کے دورہ پاکستان پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے اور ان کے تحفظات جائز بھی ہیں ۔ جماعت اسلامی مودی کے دورہ پاکستان پر سراپا احتجاج ہے اور جماعت کی اعلیٰ قیادت نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوے کہا وزیر اعظم نے ایک ایسے شخص کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جو کشمیری اور پاکستانی مسلمانوں کی خوشیوں کا قاتل ہے ۔حافظ سعید نے بھی مودی کی پاکستان آمد کو پاکستانی اور کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیا ۔ ان بیانات کے تناظر میں کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں کچھ حلقے ایسے ہیں جو مودی کی پاکستان آمد سے کافی سیخ پا ہیں اور اس کی بنیادی وجہ مودی کا پرتشدد ماضی ہے اور اب بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ مستقبل میں مودی اپنی مذموم حرکتوں سے باز آئے نہ آئے۔

پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں خرابی کی ذمہ دار کافی حد تک ہندوستانی انتہا پسند تنظیم شیو سینا بھی ہے ۔ اہم مواقعوں پر اس تنظیم کی جانب سے ایسی مذموم سرگرمیاں منظر عام پر آتی ہیں جس سے سے ہنستے کھیلتے دونوں ممالک سرد مہری کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں اور تعلقات میں کشیدگی کا عنصر نمایاں ہو جاتا ہے۔ مودی کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اس شدت پسند تنظیم کو ہضم نہیں ہو رہا ۔ سیو سینا نے مودی کے دورہ پاکستان پر طنزیہ جملے کسے ہیں اور اپنے بیانات میں کہا ہے کہ مودی پاکستان داود ابراہیم کو لینے گئے ہیں اور اسے لے کر ہی لوٹیں گے ۔ علاوہ ازیں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ مسلہ کشمیر ہے ۔ پاکستان مسلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر مذاکرات کی محفل سجا نہیں سکتا جبکہ ہندوستان مسلہ کشمیر کے تنازعہ پر بات چیت سے گریزاں ہے اور اسے اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے اور ساتھ ساتھ کشمیریوں پیر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کرنے میں مصروف ہے۔

ان کی حق خود ارادیت کی آواز کو دبانے میں پیش پیش ہے۔اسی سلسلہ کا واقعہ پچیس دسمبر کو بھی پیش آیا جب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کے چیرمین محمد یاسین ملک کو ان کے دیگر معتبر ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایک کمسن بچے کے بہیمانہ قتل کے سلسلہ میں احتجاجی جلوس میں شریک تھے ۔ سیکیورٹی فورسز نے ان کے جلوس پر دھاوا بول دیا اور شرکا پر وحشیانہ تشدد کیا اور ابھی تک متذکرہ علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں۔ مسلہ کشمیر پر گہری نگاہ رکھنے والے بصیرت افروز تجزیہ کاروں کے خیال میں ہندوستان جب تک کشمیریوں کے حقوق کو تہہ دل سے تسلیم نہیں کرتا اور ان کی حسب منشا اس مسلہ کا کوئی پائیدار حل تجویز نہیں کرتا پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات مدو جزر کا ہی شکار رہیں گے۔اور یہ تعلقات کبھی بھی متوازن رخ اختیار نہیں کر سکیں گے ۔اس مسلہ کی نزاکت اور اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ے اب دونوں رہنماوں کی سیاسی بصیرت کا بھی امتحان ہے کہ دونوں رہنما اس کور ایشو کی موجودگی میں کس طرح تعلقات کو باہم استوار کرتے ہیں۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر : عبد الرزاق
03360060895

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post 2016 میں پاکستان خطے کا طاقتور ملک
Next Post وی آئی پی کلچر

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.