yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

ملک کی طاقتورترین شخصیت سمجھے جانے والے سابق وزیرخزانہ پر قرضوں کی منظوری کے دوران اربوں ڈالر چوری کا الزام ثابت،آئینی اداروں کا بڑا اقدم

MH Kazmi July 28, 2020July 28, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے رہنما بن گئے جن پر کرپشن کا جرم ثابت ہوا ہے۔ ان کو ریاستی فنڈ ون ایم ڈی بی سے اربوں ڈالر کی مبینہ چوری سے منسلک کئی مقدمات میں سے پہلے 7 میں بدعنوانی کے تمام الزامات کا مرتکب پایا گیا ۔ سابق وزیراعظم اور ماضی میں ملک کا طاقتور ترین شخص کہلانے والے نجیب رازاق کوسزا کی خبریں عدالت کے باہر پہنچیں توان کے حامیوں کے ہجوم نے جج کے فیصلے کو ‘سیاسی انتقام’ قرار دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جج محمد نزلان غزالی کا کہنا تھا کہ وکیل دفاع نجی بورڈ کے ون ایم ڈی بی کے یونٹ، ایس آر سی انٹرنیشنل سے تخمینہ شدہ 4 کروڑ 20 لاکھ رنگٹ (98 لاکھ ڈالر) میں نجیب رزاق کے کردار پر شک پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ طاقت کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور اعتماد میں مجرمانہ خلاف ورزی کے متعدد الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں نے محسوس کیا ہے کہ استغاثہ نے اپنے مقدمے کو کسی معقول شک سے بالاتر ثابت کیا ہے لہذا میں ملزم کو مجرم سمجھتا ہوں اور ان ساتوں الزامات میں ملزم کو مجرم قرار دیتا ہوں’۔ فیصلہ سناتے ہوئے ایک موقع پر جج نزلان غزالی نے کہا کہ 67 سالہ نجیب رزاق، جو وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے، نے قرضوں کی منظوری میں ‘جائز طرز عمل کی حدود سے تجاوز کیا’ جس کے ذریعے انہوں نے فنڈز اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ نجیب کو قرضوں کی منظوری سے ‘فائدہ ہوا’ اور وکیل دفاع سات الزامات میں سے پہلا الزام اختیارات کے غلط استعمال کے جرم پر معقول شک پیدا کرنے میں ناکام رہے۔ سابق وزیر اعظم کو کئی دہائیوں تک جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ملائیشیا کے قانون کے مطابق ان الزامات میں کوڑوں کی سزا بھی شامل ہے تاہم نجیب کی زائد عمر کی وجہ سے یہ سزا نہ دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب صرف 6 روز قبل ہی ہائیکورٹ کی جانب سے نجیب رزاق کو حکومت سے 2011 سے 2017 تک کے ٹیکسز اور جرمانے کی مد میں ایک ارب 69 کروڑ رنگٹ (40 کروڑ ڈالر) ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ون ایم ڈی بی کے اس اسکینڈل کو بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ ٹونی پوا نے ایس آر سی سے متعلق اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ ٹونی پوا کا کہنا تھا کہ ‘مہینوں تک افسردہ خبروں کے بعد آج ملائیشیا کی عوام جشن منانے کے منتظر ہیں جب عدلیہ نے اپنی گرفت اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے لیکن یہ صحیح سمت میں ایک بڑا، بہت بڑا قدم ہے’۔

‘سیاسی انتقام’
آج سنائے جانے والے فیصلے سے قبل نجیب رزاق کے سیکڑوں حامی عدالت کے باہر سیاستدان کی حمایت کرنے کے لیے جمع ہوئے، جو کبھی ملک کا طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا تھا۔

 

#Najib arrives in court in Kuala Lumpur, #Malaysia ahead of his graft verdict.

The crowd outside Kuala Lumpur's High Court following the arrival of #Malaysia ex-PM Najib ahead of his graft verdict on Tuesday. pic.twitter.com/njmnZa7kV4

— Ted Regencia تِد (@tedregencia) July 28, 2020

 

عدالت کا فیصلہ سوشل میڈیا پر بھی فوری طور پر وائرل ہوگیا جہاں کئی صارفین نے جج کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

سیاسی تجزیہ کار بریجٹ ویلش نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کے لیے یہ فیصلہ نئے ملائیشیا کا آغاز ہے جہاں اختیارات سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز سنائی دی گئی اور جب اپیلوں کا ایک طویل عمل ہونے کا امکان تھا تو اس فیصلے نے نجیب رزاق کی واپسی کے دروازے بند کردیے۔

واضح رہے کہ عدالت میں جج نے کہا کہ وہ سزا سناتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاہم دفاعی ٹیم نے پیر تک تاخیر پر زور دیا تھا۔

توقع کی جارہی ہے کہ جج آج سہ پہر تک سزا مؤخر کرنے کے بارے میں فیصلہ سنائیں گے حالانکہ اس سے قبل جج نے اس بات کا اشارہ دے دیا تھا کہ سزا کو مؤخر کرنا ‘معمول’ نہیں ہے۔

جب عدالت نے سہ پہر کو دوبارہ سماعت کا آغاز کیا تو اس کیس کے پراسیکیوٹر، ڈاتوک وی سیتھمبرم نے ایک ایسی سزا کا مطالبہ کیا جو ‘عوامی عہدے رکھنے والے سب کے لیے ایک مثال ہو کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے’۔

بدعنوانی کے الزامات

خیال رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو ‘ون ایم ڈی بی’ فنڈز میں ایک ارب ڈالر وصول کرنے کے حوالے سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے درجنوں مقدمات کا سامنا تھا۔

امریکا کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے الزام لگایا تھا کہ نجیب رزاق جب وزیر اعظم کے عہدے پر تھے تب ون ایم ڈی بی سے 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم نکالی گئی تھی۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ نجیب نے براہ راست اس چوری میں کردار ادا کیا اور اپنے بینک اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے کی ہدایت دی تھی جسے بعد میں سیاسی فنڈ، عیش و آرام کا سامان کی خریداری اور جائیداد کی تزئین و آرائش کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

نجیب رزاق نے اپریل 2019 میں مقدمے کی شروعات کے وقت صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کے دفاع کے لیے وکلا کی ٹیم کے مرکزی وکیل محمد شفیع عبد اللہ نے استدلال کیا تھا کہ نجیب رزاق حکومت سے دھوکہ دہی کی ‘سازش کا حصہ نہیں’ تھے اور انہوں اس کا الزام پارٹی کی حمایت کرنے والے ملائیشیا کے فنانسرز پر لگادیا تھا۔

اب تک نجیب رزاق کو ون ایم ڈی بی کے سلسلے میں تین الگ الگ ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسرے اور سب سے بڑے کیس میں متعدد الزامات کا سامنا ہے جس میں منی لانڈرنگ کے 21 الزامات بشمول براہ راست ون ایم ڈی بی سے 55 کروڑ ڈالر کی بد عنوانی بھی شامل ہیں جبکہ تیسرا کیس، جس کا آغاز 18 نومبر کو ہوا تھا، ون ایم ڈیی بی میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور آڈٹ رپورٹ کو چھپانے سے متعلق ہے۔

یاد رہے کہ ان کے خلاف مزید یہ دونوں ٹرائلز زیر التوا ہیں۔

ون ایم ڈی بی میں ہونے والے اس اسکینڈل پر ملائیشیا میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں مئی 2018 میں نجیب کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔

نجیب اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کے باوجود ضمانت پر آزاد رہے اور انہیں تبدیل کرنے والے اتحاد اور اپنے سابق سرپرست مہاتیرمحمد کی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MANSEHRA, TO, THAHKOT, MOTORWAY, OPNED, FOR, TRAFFIC, ASIM BAJWA
Previous Post مانسہرہ سے تھاہ کوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھل گئی، عاصم باجوہ
Next Post الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کے دفاعی تعاون کی علامت ہے، آرمی چیف
AL KHALID TANK, HANDED, OVER, TO, ARMED, CORE, BY, ARMY CHIEF, JOINTT, VENTURE, OF, CHINA, PAKISTAN, AND, UKRINE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.