yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نادرا اپنی رپورٹ میں ایاز صادق کو بچا رہا ہے، عمران خان

Yes 1 Webmaster June 1, 2015 1 min read
Imran khan
Share this:
Imran khan
Imran khan

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نادرا اپنی رپورٹ میں ایاز صادق کو بچا رہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی اور صوبائی حکومت کا کام انہیں مکمل معاونت فراہم کرنا تھا۔ 84 ہزار امیدوار انتخابی عمل کا حصہ تھے جن میں سے 41 ہزار سے زائد منتخب ہوئے ہیں، صوبائی حکومت گزشتہ 2 برسوں سے انتخابات کے لئے تیار تھی لیکن الیکشن کمیشن ہی تیار نہیں تھا ، اسے اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرنے چاہئے تھے۔

خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں اپنی رپورٹ جاری کرے گی جس میں نقائص کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ آئندہ انتخابات میں بد نظمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتے، صوبے میں ایک پولیس اہلکار بھی سیاسی بنیاد پر بھرتی نہیں کیا گیا، اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کے خلاف مقامی لوگوں نے مقدمہ درج کرایاہے۔ حکومت اس میں کوئی سیاسی کردارادا نہیں کرے گی۔

تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر تھی، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کی بات کررہی ہیں، آخر اس دھاندلی کا کوئی تو ذمہ دار ہوگا، نادرا اپنی رپورٹ میں ایاز صادق کو بچا رہا ہے، چیرمین نادرا پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیشی کےوقت بیرون ملک چلے گئے،حکومت نے گزشتہ سماعت میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ پیش کی جو سردار ایاز صادق کی حمایت میں ہے، نادرا نے اب تک 39 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کی ہے لیکن این اے 122 واحد حلقہ ہے جس کی ضمنی پرپورٹ پیش کی گئی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ 26 اپریل کے بعد پنجاب میں صوبائی نگراں کابینہ کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا اور انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے ہی سے سارے احکامات رائے ونڈ اور ماڈل ٹاؤن سے آرہے تھے۔ سماعت کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نجم سیٹھی کی بھانجی کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنایا اور نئی حکومت قائم ہونے کے ایک ماہ بعد ہی انہیں پی سی بی کا چیرمین بنادیا گیا۔ وہ بھی گواہ کی حیثیت سے کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور کئی باتیں سامنے لائیں گے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
bilawal bhutto
Previous Post بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے
Next Post ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، خواجہ سعد رفیق
Khawaja Saad Rafiq

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.