yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیب کی ٹیم کا اسحاق ڈار کے گھر چھاپہ، بنک اکاؤنٹس منجمد، جائیداد قرق

Web Editor September 21, 2017September 21, 2017 1 min read
NAB team Ishaq Dar's house raids, bank account frozen, property captive
Share this:

اسلام آباد: نیب لاہور کی ٹیم شہر اقتدار پہنچ گئی، منسٹرز انکلیو میں اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ، ملازمین سے پوچھ گچھ، اسحاق ڈار گھر پر موجود نہیں، وزیر اعظم کے ساتھ امریکہ کے دورے پر ہیں۔

NAB team Ishaq Dar's house raids, bank account frozen, property captiveوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم موجودگی میں نیب لاہور کی ٹیم اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق، نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے وزیر خزانہ کے گھر پر عدالتی سمن دکھائے اور ورانٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے ملازمین نے ورانٹ گرفتاری وصول کر لئے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 25 ستمبر کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح، دوران سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا تھا اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔ عدالت نے وزیر خزانہ کو 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، دفتر خارجہ احتساب عدالت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے جاری کرہ وارنٹ ان کی لندن رہائش گاہ کے باہر چسپاں کریگا اور اسحاق ڈار کی 25 ستمبر کو عدالت میں پیشی کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کی 24 ستمبر کو وطن واپسی اور 25 ستمبر کو نیب عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ 22 ستمبر کو عدالت سے ضمانت کرانے کی کوشش کرینگے۔ ضمانت منظور نہ ہوئی تو وہ وزارت سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب، نیب کی جانب سے تمام بنکوں، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور کمشنرز کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں جن کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائیاں کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ ان کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد بھی قرق کر لی گئی ہے اور جائیداد کی قرقی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے رقوم کا ٹرانسفر روکنے کیلئے بنکوں کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار کے نام جائیداد کی ٹرانسفر روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ اسحاق ڈار کے نام گاڑیوں کی ٹرانسفر روکنے کے لئے محکمہ ایکسائز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے اثاثے ٹرانسفر کرنے والے کو 3 سال قید ہو سکتی ہے لہٰذا تمام ادارے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ٹرانسفر فوری طور پر روک دیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
There is no doubt about the protection of nuclear weapons of Pakistan: Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں: شاہد خاقان عباسی
Next Post کراچی: نجی اسکول کی فیسوں میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج
KARACHI: Increasing private school fees, parents outright protest

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.