yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیب ریفرنسز: مریم نواز احتساب عدالت میں پیش، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Web Editor October 9, 2017 1 min read
NAB references: Presentation of Maryam Nawaz in Accountability court, strict security arrangements
Share this:

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، عدالت نے کارروائی 10 بجے تک کے لئے موخر کر دی۔

NAB references: Presentation of Maryam Nawaz in Accountability court, strict security arrangementsمریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہو گئیں، نیب ریفرنسز پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ مریم نواز کی طرف سے 50 لاکھ روپے کے مچلکے طارق فضل چودھری نے جمع کرا دیئے۔ عدالت نے کارروائی 10 بجے تک کے لئے موخر کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز پر سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا نواز شریف پیشی کیلئے تیار تھے، اہلیہ کی طبیعت خراب ہے اس لئے وہ 15 دن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

وفاقی پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، مریم نواز کے ساتھ وکلا، وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی جن کے نام پہلے ہی پولیس کو دیئے گئے تھے۔ ٹریفک پولیس، ایف سی اور آپریشنل پولیس کے 600 کے قریب اہلکار تعینات ہیں۔ احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو سماعت کے دوران نواز شریف پر فرد جرم کا معاملہ مؤخر کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی، ذرائع کے مطابق شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم کے دبئی اور لندن جانے کا امکان ہے، چیئرمین نیب نے ٹیم کے بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی جس کے بعد انہیں جلد ویزے ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ ترجمان نیب نے کہا ابھی تک نیب ٹیم کے بیرون ملک جانے کے حتمی فیصلہ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کیپٹن (ر) صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ برطانیہ سے قطر ایئرلائن کی پرواز نمبر 632 پر اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو نیب لاہور کی 13 رکنی ٹیم نے تھانہ ائر پورٹ میں اپنی آمد اور روانگی کی باضابطہ رپٹ لکھی اور پنجاب پولیس کی نفری کے ہمراہ رات 12 بجے ائیر پورٹ پہنچ گئی۔ نیب ٹیم کو پنجاب پولیس کے ایک سب انسپکٹر 4 کانسٹیبل اور ایک لیڈی کانسٹیبل کی معاونت حاصل تھی، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کی آمد سے قبل اے ایس ایف نے راول لاؤنج میں داخلے کا اجازت نامہ نہ ہونے پر نیب افسروں کو وہاں جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر ائر پورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، نیب ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو راول لاؤنج سے باہر آنے کے بعد رات ایک بج کر 40 منٹ پر حراست میں لیا گیا۔ شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنسز میں یہ پہلی بڑی گرفتاری ہے، گرفتاری کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو نیب راولپنڈی بیورو پہنچا دیا۔ ائرپورٹ پر سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری سینیٹر آصف کرمانی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید، طارق فضل چودھری، ماروی میمن، سائرہ افضل تارڑ، دانیال عزیز اور دیگر ن لیگی رہنما پہنچے، اس موقع پر مریم نواز کا خصوصی سکیورٹی سکواڈ بھی ائرپورٹ پر موجود تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں نیب کو مطلوب ہیں، نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط لکھ کر کیپٹن( ر) صفدر کی گرفتاری سے آگاہ کر دیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ کیپٹن( ر) صفدر کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
14, Kid, Fails, and, seek, how, to, Master, it:, That, Will, Inspire, You, and, Ultimate, Close, Call, Compilation, When, Hidden, Power, Helps, you,Fail, Army
Previous Post دلچسپ ترین ویڈیوز، گرتے گرتے سیکھ ی گئے
Next Post لندن فلیٹس کیس: کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد ائر پورٹ سے گرفتار, بنی گالہ سے مچلکے آنے پر رہا کردیا گیا
London Flats Case: Captain (r) Safdar arrested from Islamabad Airport

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.