yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیب نے صدیق الفاروق کو تین سال گرفتار رکھا اور جیل میں رکھ کر بھول گئی

Web Editor May 9, 2019 1 min read
NAB arrested Siddique al-Farooq for three years and forgetting to keep in prison
Share this:

لاہور: معروف صحافی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفارق کے بارے میں تین سال تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہیں بھی یا نہیں۔ صدیق الفاروق کو نیب نے تین سال گرفتار رکھا اور نیب صدیق الفاروق کو جیل میں رکھ کر بھول گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں صدیق الفاروق کی گرفتاری کا انکشاف ہوا تو نیب نے تسلیم کیا کہ ہم صدیق الفاروق کو گرفتار کر کے بھول گئے تھے۔

خیال رہے نیب پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بہت تنقید کی جاتی ہے۔ نیب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف مختلف کیسز کی انکوائری چل رہی ہے۔ تاہم اپوزیشن کا یہ موقف ہے کہ نیب کا حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور نیب سارا کام وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کررہا ہے ہمارے خلاف کارروائی کر کے زیادتی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آ چکا ہے حکمرانوں کے منفی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے، دھرنا گروپ نے ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ جب کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ نیب کا حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر والی انکوائری بند کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے پاکستانی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان لوگوں کا احتساب قوم کرے گی، دنیا میں پلی بارگین کیساتھ لوگوں کو اندر بھی کیا جاتا ہے یہاں نیب نے بھتہ خوری کا نظام بنا رکھا ہے،افسران میں کروڑوں روپے تقسیم ہوتے ہیں۔

واضح رہے نیب کے ہاتھوں گرفتار سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے پروفیسر میاں جاوید دل کا دورہ پڑنے سے لاہور کی کیمپ جیل میں انتقال کر گئے تھے۔ موت کے وقت بھی انہیں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی اور اسی حالت میں لی گئی ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق پروفیسر میاں جاوید کو چند ماہ قبل نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل لاہور بھیج دیا گیا۔ جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔ جیل انتظامیہ نے انہیں ہتھکڑی لگا کر جیل اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔ نامہ نگاروں کاکہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ہتھکڑی کھولے بغیر ہی انہیں طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوئے اور اس کے بعد جب ان کی لاش ابھی اسپتال میں ہی پڑی تھی تو کسی نے ہتھکڑی لگی حالت میں اس کی تصویر بنا دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پروفیسر کی ہتھکڑی لگی لاش کی تصویر وائرل ہونے کے بعد تنقید سامنے آنے پر نیب حکام نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ پروفیسر جاوید کو اکتوبر میں ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل انتظامیہ کی تحویل میں دے دیا گیا تھا اور نیب نے جیل حکام کو پروفیسر جاوید کی صحت کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ پروفیسر جاوید سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹو تھے اور انہیں کیمپس غیرقانونی طور پر چلانے کے الزام میں تفتیش کا سامنا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Reveal of 1500 Chinese boys weddings with Pakistani girls
Previous Post 1500 چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادیوں کا انکشاف
Next Post میں تحریک انصاف کو بہت زیادہ جانتی ہوں اور آن گراﺅنڈ کام کرچکی ہوں، پیپلز پارٹی رہنما ناز بلوچ
I know a lot to PTI and and have worked on-ground, People's Party leader Naz Baloch

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.