yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

میری بیوی مجھے روزانہ 300 روپے دیتی ہے

MH Kazmi February 26, 2017February 26, 2017 1 min read
MY, WIFE, GIVES, ME, DAILY, THREE, HUNDRED, RUPEES, TO, SPENT, BY, NADEM AHMED
Share this:

اگر آپ بھی میری طرح تنخواہ دار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں تو یہ تحریر آپ کو ضرور پڑھنی چاہیئے۔

MY, WIFE, GIVES, ME, DAILY, THREE, HUNDRED, RUPEES, TO, SPENT, BY, NADEM AHMEDدفتر میں لنچ کا وقفہ تھا اور ہم سب لوگ کھانے کی میز کے گِرد جمع تھے۔

ایسے میں فہیم میاں نے پوچھا، ’’علیم صاحب! آج آپ کو گھر سے کتنا جیب خرچ ملا ہے؟‘‘

’’آج مجھے پورے 400 روپے ملے ہیں،‘‘ میں نے مصنوعی انداز سے گردن اکڑاتے ہوئے جواب دیا۔

’’واہ! یعنی پورے 100 روپے زیادہ، آج تو آپ کے مزے ہوگئے،‘‘ فہیم کے لہجے کا طنز چھپا نہ رہ سکا۔

خرم ساری بات نہیں جانتا تھا، اس لئے حیران ہو کر پوچھنے لگا ’’کیا مطلب؟ آپ کو روزانہ گھر سے جیب خرچ کے پیسے ملتے ہیں؟‘‘

’’ارے ہاں بھئی! میری بیگم صاحبہ روزانہ مجھے 300 روپے جیب خرچ دیتی ہیں اور آج انہوں نے 100 روپے زیادہ دیئے ہیں کیونکہ واپسی پر کچھ چیزیں لیتے ہوئے جانا ہے،‘‘ میں نے وضاحت کی۔

یہ سن کر خرم کے چہرے پر حیرت کا رنگ مزید گہرا ہوگیا اور کہنے لگا ’’یہ کیا بات ہوئی! آپ اپنی بیگم سے جیب خرچ لیتے ہیں تو کیا آپ کو بُرا نہیں لگتا؟‘‘

’’اِس میں بُرا لگنے والی کونسی بات ہے یار؟ یہ فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا ہے کیونکہ میں بہت فضول خرچ ہوں اور جیب میں جتنے بھی پیسے ہوں، بہت جلدی اُڑا دیتا ہوں اس لئے ضروری ہے کہ مجھے روزانہ لگا بندھا جیب خرچ ہی دیا جائے‘‘ میں نے اپنی بات مزید واضح کی۔

میرا کہنا کچھ غلط بھی نہیں تھا کیونکہ پُرانے احباب میری فضول خرچی کی عادت سے بخوبی واقف ہیں، اور یہ بھی جانتے ہیں کہ کئی مواقع پر اسی بناء پر مجھے کئی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

300 روپے روزانہ جیب خرچ کا قصہ یہ ہے کہ شادی کے ابتدائی چند سال میں ہم دونوں میاں بیوی نے گھر کا بجٹ بنانے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ صرف اندازے کی بنیاد پر اپنے ماہانہ اخراجات کا حساب رکھا کرتے تھے۔ پیسے خرچ کرنے کے معاملے میں میرا لااُبالی پن اپنی پرانی روِش پر جاری تھا۔

لیکن ایک مہینہ ایسا بھی آیا کہ جب میں نے مزے میں آکر کچھ زیادہ ہی رقم خرچ کردی اور اگلی تنخواہ سے بہت پہلے جیب خالی ہوگئی۔ الحمدللہ فاقے کی نوبت نہیں آئی کیونکہ بیگم صاحبہ ہر مہینے کھینچ تان کرکے تھوڑی بہت رقم پسِ انداز کرلیا کرتی تھیں جو اُس بحران میں کام آگئی۔ البتہ اتنا ضرور ہوا کہ اگلے دو ہفتے تک انتہائی احتیاط سے اخراجات چلانے پڑے۔

سچی بات ہے دوستو! اُس وقت نصیحت تو ضرور ہوئی لیکن میں ٹھہرا پوتڑوں کا بگڑا ہوا فضول خرچ، اور مجھ سے صرف تنگ دستی ہی میں کفایت شعاری کی توقع کی جاسکتی ہے۔ زندگی میں بہت زیادہ خواہشات کبھی نہیں پالیں مگر پیسہ جب بھی ہاتھ میں آیا، اللّے تللّے ہی اُڑایا۔ وہ ریاضی جس کا تعلق معاشیات سے ہو، ہمیشہ سے میرے لئے اُکتاہٹ کا باعث ہی بنی ہے لیکن اب معاملات شادی سے پہلے والے نہیں رہے تھے۔ اب سنبھلنا ضروری ہوگیا تھا۔

تب ہم دونوں میاں بیوی نے ٹھنڈے دل و دماغ سے اپنے مالی حالات کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ہمیں ہر مہینے کا باقاعدہ بجٹ بنانا چاہئے؛ اور بجٹ بنانے سے پہلے ہم نے غور کیا کہ انتہائی لازمی نوعیت کے گھریلو اخراجات کون کونسے ہیں۔ یعنی وہ اخراجات جن پر کوئی سمجھوتہ ممکن ہی نہیں۔ اس طرح ہم نے گھر کے بجٹ کو ’’مدّات‘‘ (ہیڈز) میں تقسیم کرنا شروع کردیا جیسے کہ راشن، بجلی اور گیس کے بل، بلڈنگ مینٹی ننس، مرغی، گوشت، موبائل کارڈز، انٹرنیٹ فیس اور دوائیں وغیرہ۔

ماہانہ مدّات بنانے کے بعد ہم نے یہ حساب لگایا کہ باقی کی رقم سے مہینے بھر کے روزمرہ اخراجات کس حد تک ممکن ہیں، اس کے لئے ہم نے باقی کی رقم کو مہینے کے 300 دنوں پر تقسیم کرکے روزانہ مدّات بنائیں۔ احتیاط کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہم نے ’’ناگہانی اخراجات‘‘ کی مد میں بھی کچھ رقم علیحدہ کرلی تاکہ تقریب یا تکلیف، ہر دو میں سے کسی کی صورت میں بھی زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوئی۔ اس کے بعد تنخواہ ملتے ہی تمام مدّات کی پرچیاں بنائیں اور ہر مدّ کے لئے مختص کردہ رقم اس کی پرچی کے ساتھ پِن لگا کر رکھ دی۔ یہی معاملہ روزمرّہ اخراجات کے ساتھ بھی کیا گیا اور یوں 30 دن کی 30 پرچیوں کے تحت رقم رکھ دی گئی۔

اس ساری تقسیم کے نتیجے میں روزانہ جیب خرچ کے طور پر میرے لئے جو رقم بچی، آج وہ 300 روپے یومیہ ہے اور اسی میں مجھے دفتر جانے آنے کے کرائے سے لے کر کھانے پینے تک، سارے ذاتی اخراجات کرنے ہوتے ہیں۔

اس پابندی کی وجہ سے میری فضول خرچ فطرت کی تسکین تو نہیں ہوتی لیکن اتنا ضرور ہے کہ اخراجات اعتدال پر رہتے ہیں، اور اس کا سارا کریڈٹ میں اپنی بیگم صاحبہ کو دینا چاہوں گا جو مجھے روزانہ 300 روپے جیب خرچ کے طور پر دیتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ ہم دونوں کی مشترکہ ذمہ داری یہ بھی ہے کہ روزانہ خرچ ہونے والی رقم کی ایک ایک پائی کا حساب (چاہے اس کا تعلق کسی بھی مدّ سے ہو) پابندی سے لکھیں تاکہ مہینے کے اختتام پر معلوم ہوجائے کہ پورے مہینے میں ہم نے کون کون سے اخراجات کئے اور آئندہ مہینے کے لئے ہمیں کن مدّات میں اخراجات کم کرنے پر توجہ دینی چاہیئے، یہ سلسلہ تادمِ تحریر جاری ہے۔

ہمارے معاشرے میں عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ روپے پیسے کا سارا کنٹرول مرد کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے اور روزمرہ خرچ کی رقم بھی شوہر ہی کو بیوی کے ہاتھ پر رکھنی چاہیئے۔ اس کے برعکس بیوی سے روزانہ جیب خرچ کے پیسے لینے والے مرد کو ہمارے یہاں زن مرید اور اسی قسم کے نہ جانے کیسے کیسے القابات سے نوازا جاتا ہے۔ بیوی سے جیب خرچ لینے کو مرد کی انا کو مسئلہ بنادیا جاتا ہے اور گھروں میں اس بات پر شدید نوعیت کے جھگڑے ہوجاتے ہیں لیکن اگر شوہر میرے جیسا ’’الل بچھیرا‘‘ ہو تو اسے کم از کم اپنی اس خرابی کا اعتراف ضرور کرنا چاہیئے۔

زندگی میں اعتدال کے لئے جہاں یہ ضروری ہے کہ شوہر اور بیوی کو ایک گاڑی کے دو پہیئے سمجھا جائے وہیں یہ بات بھی اہمیت رکھتی ہے کہ خانگی ذمہ داریوں کا تعین دونوں باہمی مشورے اور افہام و تفہیم سے کریں، چاہے ان کا تعلق امورِ خانہ داری سے ہو یا پھر گھریلو معاشیات سے۔ ایسا کرنے سے کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا بلکہ اس مشاورت سے گھر کے معاملات ہی بہتر ہوتے ہیں۔

6 سال پر مُحیط اپنے اس تجربے کی روشنی میں میرا تو تمام تنخواہ دار دوستوں کو یہی مشورہ ہوگا کہ ایک بار ماہانہ گھریلو بجٹ بنانے اور بیوی سے جیب خرچ لینے کا معمول بنا کر دیکھیں، تب ہی انہیں اس کا فائدہ صحیح معنوں میں معلوم ہوگا۔

کیا آپ بھی یہی سمجھتے ہیں کہ اخراجات کو قابو کرنے کے لیے بیوی سے خرچہ لینا چاہیے؟

نتائج ملاحظہ کریں

https://www.facebook.com/events/616842068523821/permalink/616843495190345/

یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

علیم احمد

علیم احمد

بلاگر 1987ء سے سائنسی صحافت کررہے ہیں، ماہنامہ گلوبل سائنس سے پہلے وہ سائنس میگزین اور سائنس ڈائجسٹ کے مدیر رہ چکے ہیں، ریڈیو پاکستان سے سائنس کا ہفت روزہ پروگرام کرتے رہے ہیں۔ آپ ورلڈ کانفرنس آف سائنس جرنلسٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے صحافی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ENGRO, THAR, COAL, POWER, PROJECT, WILL, BE, ENLIGHTEN, WAY, FOR, PAKISTAN, BY, REHMAT,ALI, RAZI
Previous Post اینگرو تھرکول پاور پراجیکٹ پاکستان کے لیے چراغِ طور ثابت ہوگا
Next Post اڑی حملہ؛ بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام
URRI, ATTACK, ANOTHER, INDIAN, CONSPIRACY, FAILED

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.