yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میرا داماد پکا انصافیا ہے

Web Editor May 6, 2019 1 min read
My son-in-law is really Insafia
Share this:

جب بات ہو مطالعے کی تو میری دردبھری داستان بھی سُن لیجئے۔ میرا داماد پکّا ’’تحریکیہ‘‘ ہے۔ میں نے تحریکِ انصاف کے خلاف ایک بھرپور کالم لکھا۔ میری اُس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب میرے داماد نے اُس کو ’’لائیک‘‘ کیا۔ میں نے اُس سے کہا کہ کیا آپ کو بھی کالم پسند آیا؟۔

اُس نے کہا ’’آنٹی! دراصل آپ کا شیئر کردہ کالم پڑھا نہیں جا رہا تھا اِس لیے میں نے لائیک کردیا‘‘۔ پتہ نہیں ہماری نسلِ نَو کو مطالعے کا شوق کب پیدا ہو گا؟ پتہ نہیں یہ تبدیلی کب آئے گی لیکن تبدیلی کیا خاک آنی ہے کہ یہاں تو سیاست سے ثقافت تک ہر جگہ ’’2 نمبری‘‘ کا راج ہے۔ محترم عمران خاں بھی تبدیلی کا نعرہ لگا کر بَرسرِ اقتدار آئے لیکن 9 ماہ گزر چکے، ہوا ’’کَکھ‘‘ بھی نہیں سوائے اِس کے کہ یوٹرن کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی۔ اب ’’رَج کے‘‘ جھوٹ بولو اور جب جی چاہے یوٹرن لے کر بڑے لیڈر بن جاؤ۔ جس کی جی چاہے پگڑی اچھالو، صاحب کو ’’صاحبہ‘‘ کہہ دو، جاپان اور جرمنی کی سرحدوں کو آپس میں یوں ملا دو جیسے ’’ٹِچ بٹناں دی جوڑی‘‘، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کپتان نے 100 دنوں میں تبدیلی کا جو نعرہ لگایا وہ ہَوا ہُوا۔ اب وزیر با تدبیر قوم سے 2 سال مانگ رہے ہیں لیکن کپتان پورے 5 سال۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ جتنے جی چاہے مشیر لگائیں، کسی کو کیا۔ 5 سال بعد جواب تو اُنہوں نے ہی دینا ہے۔ 9 ماہ گزر چکے ’’ تبدیلی بچے‘‘ کی پیدائش کے دور دور تک کوئی آثار نہیں۔ اگر خاں صاحب نے ایسی ہی تبدیلی لانی ہے جیسی پچھلے 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں آئی تو پھر اِس ملک کا اللہ ہی حافظ۔ خاںصاحب نے کے پی کے کو سرسبز کرنے کا نعرہ لگا کر بلین ٹری منصوبہ بنایالیکن اپوزیشن کے مطابق 10 کروڑ درخت بھی نہ لگائے جا سکے۔ یہ الگ بات کہ خاںصاحب نے چین کے دَورے پر کہا کہ اُن کی حکومت نے 5 ارب درخت لگائے ہیں۔ اُنہوں نے نعرہ لگایا، جنگلا بس سروس نہیں بناؤں گا لیکن پھر وہ شروع بھی کر دی گئی۔ 100ارب صرف ہو چکے لیکن ابھی تک کھڈے ہی کھڈے۔ پشاور میں چوہے مار پروگرام اگر فوراََ ختم نہ کیا جاتا تو کے پی کے کا سارا بجٹ چوہے کھا جاتے۔ کے پی کے میں احتساب کا نیا نظام متعارف کروایا گیا، کروڑوں صرف ہوئے لیکن نتیجہ ’’صاحب نے کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا، بارہ آنے‘‘۔ احتساب کایہ نیا نظام بھی بالآخر ختم کرنا پڑا۔ پختون بھائی جلتے کڑھتے رہے کہ وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کو ڈی چوک اسلام آباد کے دھرنے میں ’’تھرکنے‘‘ سے فرصت ملے تو اُن کے حال کی طرف بھی توجہ ہو۔ کے پی کے میں 300 چھوٹے ڈیم بنا کر بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بھی ’’ٹائیں ٹائیں فِش‘‘ ہوا۔خاںصاحب نے فرمایا تھا کہ وہ ’’الیکٹ ایبلز‘‘ اور آزاد ممبران کو قریب بھی پھٹکنے نہیں دیں گے لیکن اب تحریکِ انصاف میں ہر طرف الیکٹیبلز اور آزاد ممبران کی بھرمار۔ اُنہوں نے فرمایا کہ ڈالر کسی صورت میں بھی مہنگا نہیں ہونے دیا جائے گا لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈالر ساری حدیں توڑ کر 142 پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ ڈالر 150 پر بھی نہیں رکے گا۔ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا دعویٰ کرنے والے کپتان نے کہا کہ پٹرول، بجلی اور گیس کسی صورت مہنگی نہیں ہونے دی جائے گی لیکن یہ تینوں چیزیں اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہیں۔ نوازلیگ کے دَور میں 65 روپے لٹر ملنے والا پٹرول 100 روپے لٹر ہوچکا۔ بجلی اتنی مہنگی کہ پنکھا چلاتے ہوئے بھی خوف آئے ۔ گیس کے بِل جب آسمانوں کو چھونے لگے تو کپتان نے محض عوامی اشک شوئی کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا لیکن ہوا ’’ککھ‘‘ نہیں۔کپتان نے فرمایا کہ وزیرِاعظم ہاؤس اور گورنرہاؤسز کو تعلیمی درسگاہوں میں ڈھال دیا جائے گا۔ فی الحال کوئی تعلیمی درسگاہ معرضِ وجود میں آئی، نہ اِس پر کوئی کام شروع ہوا۔ ساری عمارتیں اپنے مکینوں سمیت اُسی شان وشوکت سے اپنی جگہ پر موجود۔ وزیرِاعظم نے کہا تھاکہ وہ ہرگز پروٹوکول نہیں لیں گے، واقعی اُنہوں نے پروٹوکول نہیں لیا کیونکہ وہ تو ’’واش روم‘‘ میں بھی ہیلی کاپٹر پر ہی جاتے ہیں حالانکہ اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ ہیلی کاپٹر کی بجائے ہالینڈ کے وزیرِاعظم کی طرح سائیکل پر سفر کریںگے۔ اُن کے وزرائے اعلیٰ کا تیس، تیس گاڑیوں کا پرٹوکول جاری وساری۔ فرمایا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے بہتر ہے خودکشی لیکن پھر ’’بقلم خود‘‘ آئی ایم ایف کے دَرِ دولت پر حاضر بھی ہو گئے۔ کہا کہ اپوزیشن جو حلقہ کہے گی ، کھول دوںگا لیکن پھر اپنے ہی حلقے میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ گئے۔ پاک صاف کابینہ کا دعویٰ تو ضرور کیا لیکن جتنی پاک صاف یہ کابینہ ہے، سبھی کو معلوم۔ 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا کیا بنا؟۔ ایم کیو ایم اور اختر مینگل کیوں چیخ رہے ہیںکہ اُن سے کیے گئے وعدوں اور معاہدوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا؟۔ داستان طویل لیکن کالم کا دامن تنگ، کہاں تک سنوگے ، کہاں تک سناؤں۔ تبدیلی کی آس لگائے بیٹھے ہیں، پتہ نہیں تبدیلی کب آئے گی ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
University Of Central Punjab Jobs 2019 for Registrars, PA & Office Staff
Previous Post رجسٹرار، PA اور آفس کے اسٹاف کے لئے سینٹرل پنجاب جابز 2019 یونیورسٹی
Next Post میڈیکل سٹاف کے لئے سوٹ ہسپتال نوکریاں 2019
SIUT Hospital Jobs 2019 for Medical Staff

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.