yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

اے مالک! تُو میرا مان ہے، تُو تو دے دے!

MH Kazmi February 27, 2017 1 min read
MY, ALLAH, YOU, ARE, MY, LORD, YOU, GIVE, ME, MY, WISH
Share this:

ایک دن ماں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ جاو، آج گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ اللہ جنت دے تمہارے باپ کو، اچھے دنوں میں فلاں دکاندار کی انہوں نے بڑی مدد کی تھی۔ آج جب وہ اِس دنیا میں نہیں ہیں تو جا کر کہنا کہ ماں نے بھیجا ہے، آٹآ دے دیں۔ مجھے اُمید ہے وہ ’’سابقہ مہربانیوں‘‘ کا ضرور خیال رکھیں گے۔

MY, ALLAH, YOU, ARE, MY, LORD, YOU, GIVE, ME, MY, WISHگیارہ سال کے بچے نے ہاتھ جھاڑے اور چل پڑا بازار کی طرف۔ اچھے اُجلے کپڑے، سنورے ہوئے بال، گورا چٹّٰا چہرہ، سرخ گال اور سفید صاف ستھرے پاوں۔ جو دیکھتا، نظر بھر کے دیکھتا۔ بس وہ بھول جانے کے ڈر سے بار بار دہرا رہا تھا۔ ’’ماں نے بھیجا ہے، آٹا دے دیں۔‘‘

اتنے میں اُس کی نظر ایک کھلونے کی دُکان پر پڑی وہ وہاں گھس گیا۔ پھر قریبی میلے میں چلا گیا، پھر قریبی دکان میں، پھر متصل میدان میں۔ انہی ’’مصروفیات‘‘ میں دن ڈھلنے کو آیا تو خیال آیا کہ گھر سے تو آٹا لینے نکلا تھا۔ بھاگ کر صحیح راستہ ڈھونڈنا چاہا تو اور الجھ گیا۔ اتنے میں کچھ غنڈے آوارہ لڑکوں نے پکڑ لیا۔ خوب درگت بنائی۔ مگر اُس کے پاس تھا ہی کیا جو دیتا؟ سو تنگ آکر انہوں نے بھی چھوڑ دیا۔

اب برخوردار پھٹے کپڑوں، الجھے بالوں، بوسیدہ حال، مٹی زدہ پاوں اور چاک گریباں کے ساتھ دکان پر پہنچے تو کوئی پہچانے نہ۔ کہاں یہ خانہ خراب بچہ، کہاں اُس کے اعلیٰ والدین اور کہاں اُن کا حسب و نصب۔ بچہ بار بار دہراتا رہا کہ ’’ماں نے بھیجا ہے، آٹا دے دیں‘‘ مگر انہوں نے تو سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ کس کے بیٹے ہو؟ کیا کرتے ہو؟ کہاں سے آئے ہو؟ پیسہ لے کر کھا تو نہیں جاو گے؟ کس مصرف میں لگاو گے؟ آٹے کا کیا کرو گے وغیرہ وغیرہ۔ نیتوں کا شک اعمال کو کھا جاتا ہے اور برکت زائل ہوجاتی ہے۔ سو اُسے بھی کچھ نہ ملا۔ حیران و پریشان بچہ واپسی پر سارا راستہ سوچتا ہی رہا کہ ’’ماں نے بھیجا تھا‘‘ تو آٹا کیوں نہیں دیا۔۔۔

کچھ ایسا ہی حال عبداللہ کا بھی ہوا۔ اُس نے سوچا کہ اللہ کے راستے میں ایک ادارہ بنایا جائے یا کسی ایسے شخص کا ساتھ ہی دے دیں جو ایسا کوئی کام کرنے جا رہا ہو۔ وہ بھی گھر سے بن سنور کے، تیار ہو کے دنیا میں نکل کھڑا ہوا کہ کوئی کام کر کے پیسے کما کے واپس آجائے گا۔ نیت سچی، منزل آسان، اور ویسے بھی پیسہ کمانا تو اُسے اپنے بائیں ہاتھ کا کھیل لگتا تھا۔ اللہ کے راستے میں، اللہ کے بندوں کے لئے پیسہ کمانا ہے اور جو دیں گے انہیں بھی اللہ ہی نے دیا ہے۔ دیے میں سے ہی تو دیں گے کیا بڑا کام کیا؟ اُسے کامیابی کا سو فیصد یقین تھا۔ مگر بچے کی طرح عبداللہ بھی اُلجھ گیا۔ کبھی یہ دکان تو کبھی وہ۔ کبھی یہ آئیڈیا تو کبھی وہ۔ کبھی یہ مورتی تو کبھی وہ۔ اُس کے راستے میں بھی لوگ آگئے۔ عموماً وہ کنّی کترا کے نکل جاتا تھا مگر اِس بار خلاف معمول وہ اُن سے بھڑ گیا کہ کام اُس کا نہ تھا، پیچھے ہٹنا بنتا نہیں تھا۔ اُس کی بھی خوب درگت بنی۔ اُس کو بھی راستہ بھول گیا۔ اُسے بھی کچھ نہ ملا، اُسے بھی شکست ہوگئی۔ اُس کے اعمال اُس کی نیتوں کو زنگ آلود کرگئے۔ اُس کی بھی شوخیاں اُس کی محنت برباد کرگئیں اور اُس کی بھی ’مصروفیات‘ نے اُسے اصل کام سے غافل رکھا۔

آج وہ بھی واپسی کی راہ پر کھڑا ہے۔ وہ بھی آسمان کو تکتا ہے۔ اُس سے بھی دنیا نے سینکڑوں سوال کر ڈالے۔ مگر وہ جواب نہیں دیتا۔ وہ تو بس روتا ہے اور روتا چلا جاتا ہے۔ اُس نے بھی گردان لگا رکھی ہے: ’’بھیجا تو تُونے تھا، کام تو تیرا تھا۔ ملا کچھ نہیں‘‘

عبداللہ نے دو رکعت نمازِ غرور کی نیت باندھی اور بعد از نماز دعا کو ہاتھ اٹھا دئیے:

’’اے مالک ارض و سما، اے جھرنوں سے گرنے والے پانی کے رب، اے پودوں میں لگنے والے پھلوں کے رب، اے بیچ کو زندگی دینے والے ان داتا، یا ذوالجلال والاکرام، تُو تو میرا غرور ہے، میں کیسے پیچھے ہٹ جاوں؟ میرا پیچھے ہٹنا بنتا نہیں ہے۔ جیسے حضرت ابراہیم علیہ سلام نمرود کی آگ سے پیچھے نہ ہٹے، جیسے حضرت موسٰی علیہ سلام نے فرعون کی نہ مانی، جیسے حضرتِ رِسالت پناہ صلیّ اللہ علیہ وسلام بدر سے نہ پلٹے، جیسے حضرت حسین رضی اللہ عنہم یزید کے سامنے ڈٹ گئے کہ وہ اپنا آپ نہیں، تجھے، تیرے دین کو پیش کر رہے تھے۔ تیرے ہی تو نمائندہ تھے، پیچھے ہٹنا بنتا نہیں تھا۔

میری اپنی ہی نادانیاں ہیں کہ میں آج وہیں کھڑا ہوں جہاں سے چلا تھا۔ ایک موقعہ اور دے، اک واری فر سہی۔ اس بار بھی ناکام ہو جاوں تو پھر سے معاف کردینا۔ لوگ تیرے دین کو میرے اعمال سے تولتے ہیں۔ میں خطا وار ہوں، تو لاج رکھ لے۔ مجھے خطا کرنے سے بچا لے، گناہوں کی لذت چھین لے، گناہوں کی وجہ ختم کردے۔ ایسے محفوظ فرما لے جیسے تُو نے صحابہ اکرام رضی اللہ عنہما کو محفوظ کردیا تھا کہ گناہ بڑی مشکل سے اُن تک پہنچ پاتے تھے اور پہنچ بھی جائیں تو تُو معاف کر دے۔

تُو تو میرا غرور ہے، تُو تو میرا مان ہے۔ میں نے ہر اک سے یہی سُنا ہے کہ بابا معاف کرو، اللہ دے گا۔ اب تیرے پاس آیا ہوں۔ تُو تو دے دے۔

نوٹ:یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

ذیشان الحسن عثمانی

ذیشان الحسن عثمانی

ذیشان الحسن عثمانی فل برائٹ اور آئزن ہاور فیلو اور متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ وہ کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور معاشرتی موضوعات پر باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ آج کل برکلے کیلی فورنیا، امریکہ میں ایک فرم میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔ آپ ان سے   رابطہ کر سکتے ہیں۔

zusmani78@gmail.com

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ASTBL, TO,OPEN, FOR, WINNING, HORSES, BY, MUZAMMIL, SUHARWARDI
Previous Post جیتنے والے گھوڑوں کے لیے اصطبل کھل گئے ہیں
Next Post بحری مشقوں کے دوران ایران کا میزائل تجربہ
DURING, NAVY, WAR, PRACTICE, IRAN, TESTED, NEW, NUCLEAR, MIZILES

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.