yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لبنان: نامزد وزیرِ اعظم مصطفیٰ ادیب حکومت سازی میں ناکامی پر سبکدوش

MH Kazmi September 26, 2020September 26, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) لبنان میں نامزد وزیرِ اعظم مصطفیٰ ادیب حکومت بنانے میں ناکامی پر مستعفی ہوگئے۔ مصطفیٰ ادیب نے ٹی وی پر اپنی تقریر کے دوران کہا کہ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت تشکیل نہ دیے جانے پر معذرت خواہ ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مصطفی ادیب متعدد سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ تاہم وہ حکومت کی تشکیل پر ان جماعتوں کے ساتھ کسی سمجھوتے پر نہ پہنچ سکے۔ لبنان کے صدر میشال عون نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اگر فوری طور پر حکومت قائم نہ کی جا سکی تو ملک دوزخ بن جائے گا۔ صدر نے کابینہ میں فرقے کی بنیاد پر کوٹہ ختم کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔’خبررساں ادارے کے مطابق مصطفیٰ ادیب کو کابینہ کی ازسرنو تشکیل میں مشکلات کا سامنا تھا۔ کیوں کہ ایران نواز تنظیمیں ‘حزب اللہ’ اور ‘امل موومنٹ’ نے کابینہ میں مالیات سمیت دیگر اہم وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت کی تشکیل کے لیے مصطفیٰ ادیب نے سیاسی رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کیں۔ تاہم وہ وزیروں کے چناؤ سے متعلق کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے۔ سابق لبنانی وزیرِ اعظم اور مصطفیٰ ادیب کے حامی سعد الحریری کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ادب کی سبکدوشی پر جشن منانے والے بہت جلد پچھتائیں گے۔خیال رہے کہ بیروت میں دھماکوں سے پہلے لبنانی پاؤنڈ مسلسل گر رہا تھا۔ اور اب اس کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ایک طاقت ور دھماکے کے بعد وزیرِ اعظم حسان دیاب مستعفی ہو گئے تھے، جس کے بعد مصطفیٰ ادیب کو نیا وزیرِ اعظم نامزد کیا گیا تھا۔ اور وہ اپنی کابینہ تشکیل دینے کے لیے کوششیں کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ بیروت میں دھماکے کے بعد پیدا ہونے والے بحران میں فرانسیسی صدر کی مداخلت کے بعد حکومت کی تشکیل کے لیے 13 اگست کو مصطفیٰ ادیب کو نامزد کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ادیب کے مستعفی ہونے کی وجہ سیاسی جماعتوں کا ان سے عدم تعاون ہے۔

لبنان سے متعلق فرانس کے مرتب کردہ روڈ میپ میں نئی حکومت کرپشن پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے گی اور لبنان کو ملنے والی بین الاقوامی امداد کو معاشی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دھماکے سے قبل ہی لبنان کی معاشی صورتِ حال نمایاں طور پر خراب تھی اور شہری مبینہ کرپشن اور وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے حکومت سے نالاں تھے۔مصطفی ادیب کا اپنے عہدے سے سبکدوشی کے بعد کہنا تھا کہ لبنان کو فرانسیسی منصوبہ ترک نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی فرانسیسی صدر کے خیر سگالی کے جذبے کو بھلانا چاہیے۔

لبنان کو 1970 کی دہائی کے بعد سے بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ گو کہ فرانس کی کوششوں سے مختلف دھڑوں کے درمیان حکومت سازی کے لیے کوشش جاری ہیں، لیکن تاحال اس میں کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔

ملک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بیروت میں دھماکے کئی روز بعد بھی وہ شہری، جن کے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، وسائل کی عدم دستیابی سے اپنے گھروں کی مرمت کرنے سے قاصر ہیں۔ جب کہ بہت سے افراد ابھی تک امداد سے بھی محروم ہیں۔

عالمی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سردیوں سے قبل بیروت کے شہریوں کی دوبارہ آباد کاری اور کی مکانوں کی مرمت کا کام مکمل نہ ہوا تو کوئی بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اپوزیشن کی طرف سے استعفوں کی حکمت عملی تیار، مولانا فضل الرحمن کا نواز شریف سے رابطہ
Next Post سیاسی رہنماؤں کی عسکری قیادت کی خفیہ ملاقاتیں، نوجوان نسل کی سیاست کیخلاف مزید نفرت کا باعث؟

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.