yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سات ماہ بعد مشرف غداری کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز

MH Kazmi March 2, 2017 1 min read
MUSHARRAF, CASE, REOPENED, AFTER, SEVEN, MONTHS,
Share this:

اسلام آباد: سات ماہ کے وقفے کے بعد خصوصی عدالت سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی دوبارہ سماعت کا آغاز کرے گی، جس میں سابق خاتونِ اول صہبا مشرف کی اپنی جائیدادوں کے ضبطگی کے خلاف دائر درخواست کو بھی سنا جائے گا۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت نے گذشتہ سال جولائی میں پرویز مشرف کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کی قابلِ منتقل اور ناقابلِ منتقل جائیداد کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی عدالت کو جمع کرائی گئی جائیداد کی تفصیلات کے مطابق سابق ملٹری ڈکٹیٹر 7 ناقابل منتقل جائیدادوں اور 9 بینک اکاؤنٹس کے مالک ہیں۔

ان کی ناقابل منتقل جائیدادوں میں آرمی ہاؤسنگ اسکیم کراچی، خیابانِ فیصل ڈی ایچ اے کراچی، بیچ اسٹریٹ ڈی ایچ اے کراچی، ڈی ایچ اے اسلام آباد اور ڈی ایچ اے لاہور میں موجود پلاٹس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وہ چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس اور بہاولپور میں زرعی اراضی کے بھی مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: غداری کیس میں جنرل(ر)مشرف اشتہاری قرار

سابق صدر کے بینک الفلاح، عسکری بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان میں اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔

صہبا مشرف کی درخواست

دوسری جانب جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے اپنے وکیل فیصل حسین کے ذریعے چک شہزاد میں موجود فارم ہاؤس اور ڈی ایچ اے اسلام آباد و کراچی میں موجود پلاٹوں کی ضبطگی کے خلاف ایک درخواست دائر کی۔اپنی درخواست میں صہبا مشرف نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے 12 مارچ 2008 میں چک شہزاد فارم ہاؤس انہیں تحفے میں دے دیا تھا۔

2011 میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق صدر کی جائیدادوں کی فروخت کا حکم دیا تھا، جبکہ اے ٹی سی کے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔صہبا مشرف کی درخواست کے مطابق بعد ازاں اس کیس کو اسلام آباد کے سول جج کی عدالت میں بھیج دیا گیا جہاں 10 اکتوبر 2013 کو ان جائیدادوں کو صدر مشرف کی ملکیت قرار دیتے ہوئے کیس کو خارج کردیا گیا۔درخواست کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 خیابان فیصل کراچی کے فلیٹ کے مشترکہ مالکان میں پرویز مشرف اور صہبا مشرف کی مرحوم بہن ہما خائشگی شامل ہیں اور سابق صدر اس فلیٹ میں سے اپنا حصہ مارچ 2009 میں اپنی اہلیہ اور بیٹی عائلہ رضا کو تحفے میں دے چکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈی ایچ اے فیز 2 اسلام آباد اور بیچ اسٹریٹ فیز 8 ڈی ایچ اے کراچی میں موجود پلاٹس صہبا مشرف اور عائلہ رضا کو تحفے میں دیئے جاچکے ہیں، جبکہ آرمی ہاؤسنگ اسکیم پارٹ 2 کلفٹن کراچی کا پلاٹ عائلہ رضا کے نام پر منتقل بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: غداری کیس: مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

صہبا مشرف کی درخواست کے مطابق پرویز مشرف کی قابل منتقل جائیداد میں وہ بینک اکاؤنٹ بھی شامل ہے جس کے ذریعے انھیں سابق صدر و آرمی چیف کے عہدوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن موصول ہوتی ہے، جبکہ پینشن ایکٹ 1871 کی دفعہ 11 کے مطابق عدالت کے کسی حکم کے ذریعے وہ ضبط نہیں کیا جاسکتا۔اس درخواست میں سابق صدر کے پینشن اکاؤنٹ کو جنرل پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف کے گزارے اور آمدن کا واحد ذریعہ بھی قرار دیا گیا۔پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جنرل پرویز مشرف کی عمر 60 سال سے تجاوز کرچکی ہے اور اب ان کی کوئی بھی جائیداد فروخت اور منتقل نہیں کی جاسکتی کیونکہ ان کی بیٹی عائلہ رضا اور بیٹا بلال مشرف ان جائیدادوں کے قانونی وارث ہیں۔وراثت کا حق قرآن سے ثابت ہے اور اسے کسی مجموعہ ضابطہ فوجداری کے ذریعے رَد نہیں کیا جاسکتا۔برطانیہ میں رجسٹرڈ پرویز مشرف ٹرسٹ کے حوالے سے درخواست میں کہا گیا کہ یہ ٹرسٹ قانون کے مطابق ایک ادارہ ہے جو سابق صدر سے علیحدہ ہے لہذا اسے ضبط نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں عدالت کو پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا کہ وہ علاج مکمل ہونے کے بعد پاکستان لوٹ آئیں گے لہذا انہیں مفرور نہ سمجھا جائے اور اس حوالے سے ان کے خلاف تمام کارروائیوں کو واپس لیا جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
SHEIKH, RASHEED, GOT, PSL, FINAL, TICKET
Previous Post شیخ رشید کو پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ مل گیا
Next Post جسٹن ٹروڈو کی پرانی تصاویر کے چرچے
OLD, PICS, OF, JUSTIN, TRODD, CANADIAN, PRIME, MINISTER, GONE, VIRAL, ON, INTERNET

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.