yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فیس بک دوستی کابھیانک انجام!

Yes 1 Webmaster February 23, 2015 1 min read
Faisal Shami
Share this:
Facebook
Facebook

تحریر : فیصل شامی
ہیلو پیارے پیارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں ، امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے ہم بھی اچھے ہی ہیں ، دوستوں آج ہم آپ کی توجہ چاہتے ہیں ، جی ہاں ہمارے بھی بے شمار دوست ہیں فیس بک پر جن میں بے تحاشہ لڑکے بھی شامل ہیں اور بہت سی لڑکیاں بھی ہمارے ساتھ فیس بک پر ایڈ ہیں ، جی ہاں دوستوں آج میں بطور خاص اپنے فیس بک دوستوں سے بھی اور دیگر احباب و دستوں سے بھی دل کی بات سنانا چاہتا ہوں ، جی ہاں یہ بات بھی حقیت ہے کہ فیس بک پر بھی اور دیگر سائٹس پر بہت سے لڑکے لڑکیاں فیک آئی ڈی بھی بناتے ہیں اور بہت سی لڑکیاں خود کو لڑکا اور بہت سے لڑکے خود کو لڑکی ظاہر کر تے ہیں

بعض تو محض دل لگی کرتے ہیں لیکن بہت سے محض اپنے مذموم ناپاک مقاصد کے لئے فیس بک اور دیگر چیٹنگ سائٹس استعمال کرتے ہیں ، بہر حال بتلاتے چلیں کہ روزانہ کی طرح اخبار کا مطالعہ جاری تھا ،، اور اخبار میں بہت سی سیاسی و غیر سیاسی خبریں شائع ہوئی تھیں تاہم اخبار پڑھتے پڑھتے ایک خبر پر نظریں ٹھہر سی گئیں ،جی ہاں دوستوں بغور خبر پڑھی تو ہو ش ہی اڑ گئے ،خبر پڑھ کر دکھ بھی ہوا اور جو حالت ہوئی ہمار ی کیا بتلائیں آپ کو دوستوں آپ خبر سنیں گے تو آپ بھی یقینا ایک نامعلوم سی دل میں اٹھنے والی شدت درد کو محسوس کر سکیں گے ، دوستوں خبر کچھ اس طرح سے تھی کہ،میڈیکل کی طالبہ وکیل دوست کے گھر میں قتل ، انعم فیس بک پر سندر کے رہائشی وکیل ساجد حمید کی دوست بنی ،جسے ملنے رائوینڈ میں اسکے گھر گئی

تو وکیل نے زیادتی کی ناکام کوشش پر اپنی نوکرانی کے ہمراہ قتل کردیا یہ الزام مقتولہ کے والد نے لگایا ،تاہم ساجد نامی ملزم کا کہنا ہے کہ اسکی نوکرانی پستول صاف کر رہی تھی اچانک گولی چل گئی ، تاہم خبر کے مطابق وکیل ساجد اور اسکی نوکرانی مکروہ دھندہ کرتے ہیں اور نہ جانے کتنی لڑکیوں کو بر باد کر چکے ، اسی خبر میں ایک اور خبر کا اضافہ کیا گیا کہ ،چند روز قبل مقامی بس سٹاپ سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی ، جسے اسکی سہیلی نے قتل کروایا جو کہ تاحال فرار ہے ،تاہم پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،
بہر حال دوستوں کیا زمانہ آگیا ، ہے

حالات کا کچھ پتہ نہیں کسی کے دل میں کیا ہے کو ئی کچھ نہیں جان سکتا ،اسی لئے تو سیانے کہتے ہیں کہ زمانے میں قدم پھونک پھونک کر رکھنا چاہیے ،، اور سیانے تو اسی لئے یہ بھی کہ گئے کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست بھی نہیں ہو تا ،جی ہاں دوستوں چھوٹی سی مثال آپکے سامنے ہے ، جی ہاں فیس بک پر شروع ہونے والی دوستی نے معصوم طالبہ کی جان لے لی ، اور یقینا یہ تو ایک واقہ ہے نہ جانے ہزاروں ایسے واقعات رونما ہوتے ہونگے جنھیں عزت بچانے کی خاطر کو ئی رپورٹ بھی نہیں کرتا،بہر حال بتلاتے چلیں کہ جو واقعہ بطور خبر شائع ہوا اور آپ تک جس دوستی کا قصہ پہنچایا ،یہ دوستی بھی فیس بک پر شروع ہوئی تھی ،لیکن اسکا بھیانک انجام شائد ہی کسی کو معلوم ہو ماسوائے رب کے خالق کائنات کے ، جی ہاں رب ہی جانتا ہے کہ کسی کے دل میں کیا راز کیا بھید چھپا ہے ،
اور شاید اسی لئے کسی نے کیا خوب کہا ہے

چہرے پہ چہرہ چڑھا لیتے ہیں جانے لوگ کتنے بھیس بدل لیتے ہیں ، دنیا کو دکھانے کے لیے کبھی پیر تو کبھی فقیر بن جاتے ہیں ،لیکن حقیقت تو حقیقت ہی ہے ، سچ چھپ نہیں سکتا بالکل اسی طرح جس طرح سے کسی بے گناہ کا خون نہیں چھپ سکتا ، جی ہاں ارشاد خداوندی تو یہ بھی ہے کہ جس نے ایک انسان کا خون کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا خون کیا اور جس نے ایک مسلمان کو قتل کیا گویا اس نے پوری امت مسلمہ کا قتل کیا ،قتل کرنا سخت ترین گنا ہ ہے ، اور یوں سمجھ لیں کہ گناہ کبیرہ بھی ہے

لیکن پھر بھی پھر بھی ،آئے روز انسانیت کا امت مسلمہ کا فرزندان اسلام کا قتل عام ہو تا نظر آتا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ،بہر حال دوستوں جب ہم بچے تھے تو ہمارے بڑے ہمیں منع کرتے تھے یہ نہ کرو وہ نہ کرو تو ہمیں بے حد غصہ آجاتا تھا کہ کیوں ہمیں اپنی مرضی نہیں کر نے دی جاتی ،تو دوستوں ہم بھی آپ سے صرف یہی کہنا چاہتے ہیں کہ آج کے دور کی دوستی سے بچیں ، دوستی تو وہی ہے جو بچپن سے ہے ،اور ایسے کسی شخص سے دوستی کر لینا جسے نہ کبھی دیکھا ہو ، اور نہ ہی اسکے بارے پتہ ہو کہ کون ہے کیا ہے کیسا ہے ،تب تک کسی کی باتوں پر یقین نہیں کر نا چاہیے ، تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ اگر کوئی بی ہنس کر لڑکیوں کی تھوڑی سی تعریف کر لے تو لڑکیاں تو آسمان پر پہنچ جاتی ہیں کہ ، شائد ہم سے خوبصورت کوئی نہیں چاہے

تعریف جھوٹی ہی کیوں نہ ہو ،بہر حال خدارا کہنے کا مقصد محض اور محض یہی ہے کہ خدارا جب بھی فیس بک پر یا فون پر کسی سے دوستی کریں یا ہو جائے تو تو صرف یہی التماس ہے کہ خدارا کسی پر اندھا دھند اعتبار نہ کریں ، نہ ہی کسی کی چکنی چپڑی باتوں مطلب جھوٹی تعریفوں میں نہ آئیں ،جی ہاں دوستوں اور خاص طور پر اگر کہیں باہر نکلیں تو کم از کم کسی نہ کسی کو اطلاع کر کے یا بتلا کے جائیں کہ کہاں جا رہے ہیں ،کیونکہ سیانے کہتے ہیں برے وقت کا نہیں پتہ ہوتا ،جی ہاں برے وقت کا کسی کو کیسے پتہ ہو سکتا ہے کیونکہ وہی بات کہ آپ فیس بک پر یا فون پر آنے والے رانگ نمبر سے مخالف کے دل کی بات کیسے جان سکتے ہیں کہ وہ کس نیت سے آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا ہے

اس کے دل میں کیا ہے اور سب سے ضروری بات کہیں وہ آپکو کوئی نقصان تو نہ پہنچائے گا ، فیس بک دوستی کابھیانک انجام!آپ نے پڑھا ہے ،بہر حال اب مزید ہم کیا کہ سکتے ہیں صرف دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اے اللہ ہم سب کو عقل سلیم سے نواز تاکہ ہم سب اپنا اچھا اور بھلا پہچان سکیں تاکہ آئندہ کسی بھی کسم کی انجانی پریشانی سے بچا جا سکے ، بہر حال اجازت چاہتے ہیں لیکن اس دعا کے ساتھ کہ اللہ کرے ہمارے ملک سے جلد از جلد جرائم کا خاتمہ ہو ،تاہم جرائم کے خاتمے کے لئے سب سے ضروری ہے کہ ہم دنیاوی کاموں کے بجائے اپنے رب کے احکامات ماننے کو ترجیح دیں تو یقنا نہ صرف ہمارے ملک سے جرائم کا خاتمہ ہو گا بلکہ تمام گندی برائیوں اور بیماریوں کا بھی ضرور خاتمہ ہو سکے گا ،، بہر حال اجازت چاہتے ہیں دوستوں آپ سے اللہ نگھبان رب راکھا

 Faisal Shami
Faisal Shami

تحریر : فیصل شامی

    Share this:

    Yes 1 Webmaster

    8,866 Articles
    View All Posts
    Aslam Mani
    Previous Post تھل کی جٹی، بالی جٹی
    Next Post مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں کی بجائے کلاس رومز، لیبارٹریز کی بدولت لڑی جائینگی، احسن اقبال
    Ahsan Iqbal

    Related Posts

    برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

    May 17, 2026

    شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

    May 17, 2026
    Putin to Visit China Days After Trump Trip

    ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

    May 16, 2026
    Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

    62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

    May 16, 2026




    © 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
    • خبریں
    • تارکین وطن
    • اردو ادب – شاعری
    • ویڈیوز – Videos
    • اشتھارات
    • دلچسپ اور عجیب
    • کالم
    • کرائم

    We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

    We use cookies to ensure you get the best experience on our website.