yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مفتی صاحب اور سائنس

Web Editor June 1, 2019 1 min read
Mufti and science
Share this:

Mufti and scienceمفتی صاحب رات کو سائنس کی برکت سے بننے والے میڈ ان جاپان گھڑیال میں الارم لگا کر آرام سے سو جاتے ہیں۔ انہیں مکمل یقین ہوتا ہے کہ صبح مقررہ وقت پر الارم بجے گا کیونکہ انہیں سائنس پر یقین ہے۔ آنکھ کھلتے ہی وہ سوئٹزر لینڈ کی گھڑی یا پھر امریکہ کے ایجاد کردہ آئی فون میں ٹائم دیکھتے ہیں اور جو وقت اس میں نظر آئے وہ اسی پر یقین کرلیتے ہیں۔ کمرے سے باہر جاکر آسمان کی طرف نہیں دیکھتے کہ یہ جان سکیں کہ افق پر صبح کی روشنی پھیل گئی ہے یا نہیں، انہیں اس گھڑی یا موبائل فون پر مکمل یقین ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ سائنسی اصولوں کے مطابق چلتےہیں۔ انہوں نے گھڑی کے حساب سے فجر کی اذان کا وقت مقرر کیا ہے اور گھڑی ہی کے حساب سے فجر کی اذان دینے کے لئے وضو کرتے ہیں۔ ماضی میں اذان دینے کے لئے موذن کمرے سے باہر آکر کسی بلند جگہ پر کھڑا ہوکر اذان دیا کرتا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آواز پہنچے لیکن اب سائنس کی وجہ سے یقین ہو گیا ہے کہ لائوڈ اسپیکر کے ذریعے اذان بہت دور تک پہنچ سکتی ہے، اس لئے مفتی صاحب بلند جگہ پر چڑھنے کے بجائے مسجد کے اندر جاتے اور وہاں پر نصب مائیک میں اذان دیتے ہیں۔ دوپہر کی نماز کے وقت کے تعین کے لئے مفتی صاحب کبھی باہر جاکر سورج کی پوزیشن دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے بلکہ سائنس کی برکت سے مسجد کے اندر آویزاں پورے سال کے کیلنڈر کے حساب سے ظہر کی اذان، گھڑی دیکھ کر دیتے اور پھر گھڑی دیکھ کر نماز ادا کرتے ہیں۔ مفتی صاحب کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے لئے موبائل فون پر کال آجاتی ہے۔ وہ کراچی میں ہوتے ہیں اور کال کرنے والے اسلام آباد میں۔ جب وہ موبائل کی اسکرین پر نام دیکھ لیتے ہیں تو تصدیق کے لئے کسی اور طرف نہیں دیکھتے کہ کال کرنے والے وزارت مذہبی امور کے متعلقہ افسر ہیں یا نہیں۔ انہیں سائنس پر اعتماد ہے اس لئے جو نام یا نمبر ان کے سامنے نمودار ہوتا ہے وہی سمجھ کر ان سے بات کرتے ہیں۔ مفتی صاحب اپنا شیڈول بتا دیتے ہیں اور اس کے مطابق جہاز کا ٹکٹ تیار کرنے کا حکم صادر کردیتے ہیں۔ وہ جاپان کی بنی ہوئی گاڑی میں بیٹھ کر ایئرپورٹ کے لئے نکلتے ہیں اور چونکہ سائنس کی برکت سے انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنی دیر میں ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں اس لئے کبھی ایسا نہیں کرتے کہ دس گھنٹے قبل ایئرپورٹ کے لئے نکل پڑیں۔ جہاز بہت بھاری چیز ہے اور بظاہر اسے زمین سے اٹھنا نہیں چاہئے لیکن چونکہ یہ اکیسویں صدی ہے اس لئے دوسرے لوگوں کی طرح مفتی صاحب کو بھی یقین ہوتا ہے کہ یہ جہاز زمین سے اٹھ کر ہوا میں بلند ہوگا۔ گھوڑے پر آئیں تو شاید کراچی سے اسلام آباد تک پہنچنے میں ہفتے لگیں لیکن چونکہ سائنس اور جہاز پر یقین ہے اس لئے مفتی صاحب اُسی روز کی فلائٹ بک کراتے ہیں۔ مفتی صاحب دوسرے مسافروں کی طرح جہاز کو خود نہیں چلاتے بلکہ سائنس کی برکت سے انہیں بھی پائلٹ پر یقین کرنا پڑتا ہے اور جب پائلٹ اعلان کرتے ہیں کہ ہم اتنی دیر میں اسلام آباد پہنچیں گے تو مفتی صاحب اسلام آباد میں اپنے خادم کو اطلاع دے دیتے ہیں کہ وہ فلاں وقت پر اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر انہیں لینے آجائیں۔ ایئرپورٹ سے نکل کر مفتی صاحب استراحت کرنے کی نیت سے ہوٹل کی طرف جاتے ہیں۔ ہوٹل کے کائونٹر پر کمرے کی چابی کے بجائے انہیں ایک کمپیوٹرائزڈ کارڈ تھمایا جاتا ہے جسے دروازے کی مقررہ جگہ میں رکھنے سے کمرے کا لاک خود بخود کھل جاتا ہے۔ جب مفتی صاحب کو یہ کارڈ دیاجاتا ہے تو وہ ماضی کی طرح تالے کی چابی نہیں مانگتے کیونکہ انہیں سائنس پر یقین ہے اور ماضی میں وہ کئی بار تجربہ کر چکے ہیں کہ اس کارڈ کے ذریعے کمرے کا لاک خود بخود کھل جاتا ہے۔ یہاں استراحت کے بعد وہ شام کے وقت رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مقررہ جگہ پر روانہ ہوجاتے ہیں تاہم یہاں وہ چھت پر چڑھ کر چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگرچہ یہاں بھی وہ سائنس کی برکت سے ایجاد ہونے والی دور بین سے مدد لیتے ہیں لیکن رویت ہلال کے معاملے میں ان کا اصرار ہے کہ سائنس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ مفتی صاحب کا اصرار ہے کہ دینی معاملات سے متعلق صرف ان جیسے لوگ رائے دینے کے مجاز ہیں اور میں کبھی ان معاملات میں دخل دینےکی جرات نہیں کروں گا لیکن سوال تو اٹھا سکتا ہوں کہ جس سائنس پرسال کے بارہ مہینے اور چوبیس گھنٹے اعتماد کیا جا سکتا ہے، اس پر سال کے ایک روز کے ایک گھنٹے میں صرف ایک عمل کے حوالے سے اعتماد کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ میں یہ سوال بھی نہ اٹھاتا اگر میرا مسئلہ حل کیا جاتا۔ میں تو یہ بھی نہیں کہتا کہ انسانی آنکھوں سے چاند کا دیکھنا ضروری نہیں۔ میں تو پاکستانیوں کو نفاق سے بچانا چاہتا ہوں اور اس کے لئے حل چاہتا ہوں۔ حل پیش کرنے کے بجائے اب کی بار مفتی صاحب کے کیمپ سے میرے جواب میں سید خالد جامعی کے نام سے ایک تفصیلی مضمون لکھوایا گیا ہے جس میں دئیے گئے دلائل کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک ہی روز عید منانا ضروری نہیں۔ میں اس رائے کو چیلنج کرنے کے بجائے اس سے بھی اتفاق کرنے کو تیار ہوں بشرطیکہ رویت ہلال کمیٹی ختم کی جائے۔ اگر ایک ہی ملک کے شہریوں کے لئے عید ایک ہی روز منانا ضروری نہیں تو پھر رویت ہلال کمیٹی کو ختم کر کے ہر علاقے کے لوگوں کو آزاد کیوں نہیں چھوڑا جاتا۔ مجھ سمیت ہر کسی کو جس مفتی صاحب کے فتوے پر اعتماد ہوگا اس کے مطابق عید منالے گا۔ اب تو مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ رویت ہلال ریاستی کمیٹی ہے اور ایک مسلمان شہری کی حیثیت سے میں ریاست کے بنائے ہوئے ادارے کا اتباع اپنا اخلاقی اور قانونی فرض سمجھتا ہوں، اس لئے اختلاف کے باوجود اس کی اتباع ضروری سمجھتا ہوں۔ رویت ہلال کمیٹی ختم کرکے مجھے اس پابندی سے آزاد کردیا جائے۔ تب میں نے اگر اس مسئلے پر ایک حرف بھی لکھا یا بولا تو میں مجرم۔ مجھے مفتی صاحب سے کیا لینا دینا۔ بطور عالم دین میرے لئے وہ قابل احترام تھے اور رہیں گے۔ ان کے ساتھ میرا جائیداد کا تنازع ہے اور نہ ان کے ساتھ کہیں مفاد کا ٹکرائو بلکہ بعض حوالوں سے میں ان کے کردار کا بڑا مداح بھی ہوں۔ دوسری طرف فواد چوہدری جس حکومت کے وزیر ہیں، اس حکومت کا میں مداح ہوں اور نہ اس سے کوئی مفاد وابستہ ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Malik Abid, Senior, Leader, PTI, France
Previous Post عوام کے ٹیکسوں کی چوری کرنے والے ندامت کی بجائے سینہ زوری دکھا رہے ہیں اب اُن کی نہیں چلے گی‘ملک عابد
Next Post 14 جون کو وکلا کالی پٹیاں باندھ کر عدالت میں پیش ہوں گے
On June 14, the lawyers will present in court by wearing black bandage

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.