yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جناب ممنون حسین، نئے وزیر اعظم اور’’سی پیک‘‘

MH Kazmi August 4, 2017August 10, 2017 1 min read
Mr. Mamoon Hussain, the new Prime Minister and 'CPEC'
Share this:

یہ میڈیا کی یلغار، متنوع انفارمیشن کے اندھے طوفان اور پروپیگنڈے کی جنگ کا زمانہ ہے۔ پاکستان کی تقریباً نصف سے زیادہ آبادی کے پاس موبائل فون ہیں۔ یہ ناطقی آلہ ایسا جِنّ بن گیا ہے جو ایس ایم ایس، ٹوئٹر اور فیس بک کی شکلوں میں مختلف رُوپ دھار کر انسانوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ 28 جولائی 2017ء کو سپریم کورٹ نے جناب نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا تو بھی موبائل فونوں پر مخالفین نے میاں صاحب کے خلاف ایک طوفانِ بد تمیزی برپا کیے رکھا۔ کیا ہم اخلاقی طور پر دیوالیہ کے کنارے پہنچ چکے ہیں؟ شنید ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کی بے لگامی سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر چکی ہے۔

انفراسٹرکچر بن چکا ہے اور متعلقہ ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والے نوجوان ماہرین بھرتی بھی کر لیے گئے ہیں۔ اگر ایسا ہو جائے تو یہ بڑی قومی خدمت ہو گی کہ چین اور سعودی عرب ایسے کئی ممالک بھی اِسی سرکاری انداز میں سوشل میڈیا کے پسِ پردہ چھپے سماج و ملک دشمن گروہوں کے خلاف کامیابی کے ساتھ نمٹے ہیں۔ جنابِ ممنون حسین صدرِ مملکت بنائے گئے تو بھی ہمارے معاشرے کے کئی مفسد عناصر نے اِسی شریر آلے کو بروئے کار لاتے ہُوئے اُن کے بارے میں کئی نامناسب اور دل آزار باتوںکو اَپ لوڈ کر دیا تھا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری اور ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کے پاس بیٹھے کئی احباب کی موجودگی میں سابق وزیر اعظم جناب نواز شریف اور صدرِ مملکت جناب ممنون حسین کے بارے میں بات چیت کا آغاز ہُوا تو موبائل فون کی شیطانیوں کا ذکر بھی چھِڑ گیا۔

سابق وزیر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر حالیہ بیہودگیوں پر سعید الٰہی صاحب کو دلگرفتہ پایا۔ اُن کے پاس لندن، مانچسٹر، راچڈیل اور برمنگھم سے آئے احباب کا مجمع بھی رونق لگائے ہُوئے تھا۔ ڈاکٹرسعید الٰہی بتا رہے تھے: ’’مجھے کئی برسوں سے جناب ممنون حسین کی شاندار صحبت میں بیٹھنے کے کئی مواقع میسر آتے رہے ہیں۔ مَیں نے ہمیشہ اُنھیں مہذب اور متین پایا ہے۔ کبھی کوئی بیہودہ اور اخلاق سے فروتر بات اُن کی زبان سے نہیں سُنی۔ وہ چین کے سرکاری دَورے پر تھے تو مَیں بھی اتفاق سے وہیں تھا۔ اُنھوں نے چین میں پاکستان کی جس شاندار اسلوب میں نمایندگی کی، وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔

چینی میڈیا نے اُن کی احتیاط پسندی اور نپے تُلے الفاظ کی خوب تحسین کی تھی۔ بزرگی کے باوجود جناب ممنون حسین نے چین میں جس تندہی سے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا، وہ بھی یادگار عمل تھا۔ پاکستان میں چین کی تاریخی سرمایہ کاری یعنی ’’سی پیک‘‘ کے اصل آرکیٹیکٹ تو جناب نواز شریف اور شہباز شریف ہی ہیں لیکن صدرِ مملکت کے چینی دَوروں سے بھی سی پیک کی بنیادیں مضبوط ہُوئی ہیں۔ ‘‘ پاکستان کے لیے ’’سی پیک‘‘ اتنا اہم ہے کہ کل ہی نئے وزیر اعظم جناب شاہد خاقان عباسی نے مری میں اپنے رہبرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تو اُنھوں نے بھی ’’سی پیک‘‘ کے بارے میں کسی قسم کی کوئی غفلت نہ برتنے کا عہد کیا۔

مجلس میں بیٹھے کسی شخص نے ڈاکٹر سعید الٰہی سے پوچھا: ’’مجالس کو کم کم آباد کرنے والا شخص، جیسا کہ ممنون حسین صاحب ہیں، اور میڈیا کی آنکھ سے دُور رہنے والا آدمی صدرِ مملکت کیسے بن گیا؟‘‘ یہ سوال اُس وقت بھی کیا گیا تھا جب میاں نواز شریف اور اُن کے اتحادیوں کی نظرِ انتخاب جناب ممنون حسین پر مرتکز ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر سعید الٰہی سوال کا جواب دیتے ہُوئے کہنے لگے: ’’آصف علی زرداری کے رخصت ہونے کے بعد نئے صدر کے انتخاب کا مرحلہ سامنے آیا تو تین نام سامنے لائے گئے تھے۔ تینوں ہی محترم اور معتبر تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف صاحب نے اپنے رفقا اور قریبی ساتھیوں کے مشورے کے بعد ممنون حسین صاحب کا انتخاب کیا کہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کے ساتھ اُن کی کمٹمنٹ اور تعلق اٹوٹ ہے، ناقابلِ شکست اور بھرپور۔ اُن کا پورا خاندان ہمیشہ سے مسلم لیگی رہا ہے۔ اُن کے والد گرامی تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن رہے۔ خود ممنون حسین سندھ کے گورنر بھی رہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے معتمد علیہ بھی تھے کہ جنرل مشرف نے بندوق کی طاقت سے اُنھیں وزارتِ عظمیٰ سے محروم کیا اور قید میں ڈالا تو بھی ممنون حسین کے قدم ڈولے نہ سیاسی وابستگی متزلزل ہُوئی۔ ایسے میں ممنون حسین سے زیادہ کونسا شخص صدرِ مملکت کے عہدے کے لیے موزوں ہو سکتا تھا؟‘‘ کسی نے ہولے سے استفسار کیا: ’’یہ فیصلہ نواز شریف نے میرٹ پر کیا تھا؟‘‘ تو ڈاکٹر صاحب نے کسی تاخیر کے بغیر جھَٹ سے کہا: ’’بالکل، یہ فیصلہ قطعی طور پر میرٹ پر تھا۔‘‘ گزشتہ چار برسوں کا احاطہ کیا جائے تو یہ خوش کن منظر سامنے آتا ہے کہ صدرِ مملکت جناب ممنون حسین اور جناب نواز شریف کے درمیان ہر نوع کے کار سرکار میں آئیڈیل ہم آہنگی رہی۔

اِس یادگار مجلس میں صدرِ مملکت جناب ممنون حسین کے بارے میں بعض دلچسپ اور نئی باتیں بھی سننے کو ملیں۔ نئی اس لیے کہ جناب صدر ’’میڈیا شائی‘‘ ہیں، اس کارن اُن کی شخصیت کے کئی قابلِ تحسین گوشے عوامی نظروں سے اوجھل ہو کر رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹر سعید الٰہی صاحب بتا رہے تھے: ’’صدر ممنون حسین صاحب بچپن میں کراچی کے ایک معروف دینی مدرسے میںدرسِ نظامی کے بھی طالبعلم رہے ہیں۔ تین سال غالباً وہاں زیر تعلیم رہے۔ پھر یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔‘‘ ڈاکٹر صاحب یہ انکشاف کر رہے تھے اور میرے ذہن میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین کے بارے میں کئی پرتیں کھلتی جا رہی تھیں۔

ایوانِ صدر، اسلام آباد، میں جتنی بار بھی اخبار نویسوں کے ہجوم میں اُنھیں دیکھنے اور اُن کی باتیں سُننے کے مواقع ملے ہیں، ہمیشہ اُنھیں دینِ اسلام کی سر بلندی اور شخصی زندگی میں مذہبِ اسلام کی برکتوں کا ذکر کرتے سُنا۔ مجھے اِس بات کا تجسس تھا کہ جناب ممنون حسین کی زندگی میں مذہبی روایات کا جو اتنا احترام نمایاں ہو کر سامنے آتا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ گتھی ڈاکٹر سعید الٰہی صاحب کی گفتگو سے سلجھی۔ جناب ممنون حسین، قائد اعظم علیہ رحمہ کے عاشقِ صادق ہیں۔ پاکستان اور بانیِ پاکستان کی خاطر اُنھوں نے اور اُن کے والدین نے ہجرت کی تھی۔ ماہ اگست کی برکتوں اور عظمتوںکا ذکر کوئی اُن سے سُنے۔ فنانس کی تعلیم حاصل کی اور کاروبار کو ذریعہ روزگار بنایا۔ ڈاکٹر سعید الٰہی بتا رہے تھے: ’’کراچی، لاہور، دبئی، جدہ، لندن میں جناب ممنون حسین سے(اُن کے صدر بننے سے پہلے) کئی ملاقاتیں رہیں۔

ہر ملاقات میں اُنھیں پہلے سے زیادہ شفیق پایا۔ شعر و شاعری سے گہری رغبت رکھنے اور شاعروں و ادیبوں کا بہت احترام کرنے والے صدرِ مملکت جناب ممنون حسین کو خود بھی لا تعداد اشعار یاد ہیں۔ اپنے سرکاری خطابات اور نجی گفتگو میں بر محل اشعار پڑھتے ہیں اور مجلس میں برقی لہر دوڑ جاتی ہے۔ اُن کی اہلیہ، محترمہ محمودہ ممنون حسین، نے بھی ہر قدم پر اپنے شریف النفس شوہر کا خوب ساتھ نبھایا ہے۔‘‘ ہمیں بتایا گیا کہ صدر صاحب اپنے قریبی احباب کی بیٹھک میں بڑی دلچسپ، خوشگوار اور پُر لطف گفتگو کرتے ہیں۔ وہ ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری‘‘ (المعروف سی پیک) کے زبردست حامی اور اِسے پاکستانی معیشت کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہیں۔ جناب ممنون حسین کی نستعلیق، شفاف اور بے داغ شخصیت کا کمال ہے کہ آج کا ایوانِ صدر اُن ’’معمولات‘‘ سے منزّیٰ اور مبرّا ہے جو معمولات گزشتہ دَورِ صدارت میں ایوانِ صدر کا طرۂ  امتیاز بن گئے تھے۔

جناب صدر ممنون حسین کے دو صاحبزادے ہیں: زاہد حسین اور شاکر حسین۔ دونوں اپنے نیک نفس والد ِگرامی کے حکم پر ایسی خاموش زندگی گزار رہے ہیں کہ کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہو رہی۔ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کے صاحبزادگان  (اشرف علی خان، ولائت علی خان، اکبر علی خان) نے بھی اسی طرح خاموش زندگی گزاری۔ کوئی ہنگامہ برپا کیا نہ کسی کرپشن کے مرتکب ہُوئے۔ ابھی تین دن پہلے جناب صدر نے (مبینہ عبوری وزیر اعظم) شاہد خاقان عباسی صاحب سے حلف لیا ہے۔

اعلانات کے مطابق اگر یہی حالات جاری رہے تو چند ہفتوں بعد شہباز شریف بھی جناب ممنون حسین کے سامنے وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ گویا نواز شریف صاحب کہیں نہیں گئے۔ ہمارے محترم صدر صاحب ستمبر 2018ء تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔ قومی انتخابات اگر وقت اور شیڈول کے مطابق ہُوئے تو جون 2018ء میں بننے والی نئی حکومت کے نئے منتخب وزیر اعظم بھی جناب ممنون حسین کی موجودگی میں حلفِ وفاداری اٹھائیں گے۔ عین ممکن ہے یہ نئے وزیر اعظم بھی شریف برادران میں سے کوئی ایک ہو۔ جناب نواز شریف مبینہ طور پر مری سے براستہ راولپنڈی، لاہور جانے کا جو بھرپور اہتمامی پروگرام بنا رہے ہیں، اِس نے نون لیگ کو ایک نئی توانائی دے دی ہے۔ دیکھئے ، اَنت کیا ہوتا ہے!!

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Operation Raddul fasad, terrorist hideouts clear in Rajagal
Previous Post آپریشن ردالفساد، راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کلئیر
Next Post ترقی، ترقی، ترقی؟
Development, Development, Development?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.