yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جناب عمران خان صاحب : ملک ریاض بذات خود ایک آئی ایم ایف ہے ، میری مانیے کشکول اٹھا کر دنیا میں ذلیل ہونے کی بجائے یہ کام کیجیے ۔۔۔۔۔جاوید چوہدری کا ایسا انمول مشورہ جسکی آپ بھی تائید کریں گے

Web Editor December 10, 2018 1 min read
Mr. Imran Khan: Malik Riaz himself himself is an IMF, instead of getting rid of me, doing this work instead of being humiliated in the world .....
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) میں نے بچپن میں قاتل اور جج کی ایک کہانی پڑھی تھی‘ کہانی کچھ یوں تھی‘ جج قاتل کو سزائے موت سناتا ہے‘ قاتل یہ سزا ہنس کر قبول کر لیتا ہے لیکن ساتھ ہی جج صاحب سے درخواست کرتا ہے فلاں گائوں میں میرے بیوی بچے رہتے ہیں‘ وہ بہت غریب ہیں‘
نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔وہ شہر نہیں آ سکیں گے چنانچہ مجھے جب پھانسی ہو جائے تو میری لاش آپ گائوں پہنچائیں گے‘ جج یہ درخواست منظور کر لیتا ہے‘ قاتل کو چند ماہ بعد پھانسی ہو جاتی ہے۔ جج لاش لے کر گائوں پہنچتا ہے اور یہاں سے اس کی زندگی کا پورا زاویہ تبدیل ہو جاتا ہے‘ وہ گائوں میں غربت اور جہالت دیکھتا ہے‘ وہ جاگیرداروں کے ہاتھوں غریبوں کو پامال ہوتے دیکھتا ہے اور اسے یہ پتہ چلتا ہے وہ جس شخص کو قاتل سمجھتا رہا تھا وہ مکمل بے گناہ تھا‘ اصل قاتل گائوں کا چوہدری تھا‘چوہدری نے پولیس کے ساتھ مل کر مجرم کو بلاوجہ پھنسایا تھا وغیرہ وغیرہ۔ یہ حقائق دیکھ کر جج کا جوڈیشل سسٹم سے یقین اٹھ جاتا ہے‘ وہ استعفیٰ دیتا ہے اور اپنی باقی زندگی قاتل کے بچوں کی پرورش اور گائوں کی بہبود کے لیے وقف کر دیتا ہے۔ ملک ریاض کی کہانی بھی اس قاتل سے ملتی جلتی ہے‘ میں اس شخص کو 1996ء سے جانتا ہوں‘ میں نے اسے اپنی آنکھوں سے معمولی پراپرٹی ڈیلر سے پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ٹائیکون بنتے دیکھا‘ یہ ٹھیکیدار تھا لیکن اس ٹھیکیدار نے پورے ملک کا لیونگ اسٹینڈر تبدیل کر دیا۔ آپ کو آج کراچی سے لے کر خیبر تک جتنی ماڈرن عمارتیں نظر آتی ہیں‘ آپ کو ملک میں ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے جتنے پھول‘ بوٹے اور درخت نظر آتے ہیں اور آپ کو ملک کے مختلف حصوں میں کنسٹرکشن کی جتنی ماڈرن مشینری نظر آتی ہے یہ سب اس ایک شخص کا کمال ہے‘ یہ ملک میں مشینری بھی لے کر آیا‘ کنسٹرکشن کی جدید تکنیکس بھی‘ پل‘ اوور ہیڈ برج‘ انڈر پاس اور ٹنل بنانے کی ٹیکنالوجی بھی اور ملک میں ایلومینیم‘ یو پی وی سی‘ ڈبل گلیزڈ شیشہ اور ماڈرن کھڑکیاں‘ دروازے اور ٹائلز بھی اس شخص نے متعارف کرائیں۔ آپ تعمیرات سے وابستہ 60 انڈسٹریز میں سے کسی انڈسٹری کے کسی مالک سے جا کر مل لیں‘ وہ ملک ریاض کو اپنا محسن بھی کہے گا اور اس کا شکریہ بھی ادا کرے گا‘ لوگ منہ سے کہیں گے یہ نہ ہوتا تو شاید ہم بھی نہ ہوتے‘ آپ لاہور‘ کراچی‘ راولپنڈی اور اسلام آباد کے بحریہ ٹائون میں رہنے والے کسی شخص کو روک کر پوچھ لیں وہ بھی گھنٹہ بھر اس شخص کی تعریف کرے گا۔آپ بزنس مینوں‘ اوورسیز پاکستانیوں‘ ریٹائرڈ فوجی افسروں‘ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز‘ بیورو کریٹس‘ ججز‘ سیاستدانوں اور پرائیویٹ ملازمین کے رہائشی ایڈریسز دیکھ لیجیے‘ آپ کو ملک کا ہر اہم شخص بحریہ ٹائون کا شہری ملے گا‘ آپ ملک ریاض کے اسکولوں‘ کالجوں‘ اسپتالوں‘ مسجدوں اور شاپنگ سینٹروں میں جانے والے لوگوں کا ڈیٹا بھی نکال لیجیے‘ آپ کو ہر شخص اس کی تعریف کرتا ملے گا لیکن آپ اس کے ساتھ ساتھ ملک ریاض کے مخالفین کی فہرست بھی دیکھ لیجیے‘ آپ کو ملک میں اس کے لاکھوں مخالف ملیں گے‘ آپ کو اکثر لوگ ’’کھا گیا‘ لوٹ گیا‘ قبضہ کر گیا‘‘ کہتے بھی ملیں گے۔میں اکثر سوچتا ہوں پہلے لوگ کون ہیں اور دوسرے لوگ کون ہیں تو مجھے فوراً قاتل اور جج کی کہانی یاد آ جاتی ہے اور میں محسوس کرتا ہوں پہلے لوگ قاتل کے گائوں کے باسی ہیں‘ یہ اس کے قریب یا اس کے آباد کردہ شہروں میں رہتے ہیں جب کہ دوسرے لوگ وہ جج ہیں جو کرسیوں پر بیٹھ کر صرف پرسپشن پر فیصلے کر رہے ہیں اور یہ حقیقت ہے ملک ریاض کی پوری زندگی ان دوسرے لوگوں سے لڑتے لڑتے ضائع ہو گئی‘ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو وژن اور ڈیلیوری دونوں سے نواز رکھا ہے‘ یہ صرف میٹرک پاس ہے لیکن اس نے انتہائی نامساعد حالات میں کمال کر دیا۔حکومتیں پورا زور لگا کر پچھلے پچاس برسوں میں ملک کے دس بڑے شہروں میں کوئی ایک نیا سیکٹر ڈویلپ نہیں کر سکیں لیکن اس اکیلے شخص نے چار بڑے شہروں میں پورے پورے شہر آباد کر دیے‘آخر اس میں کوئی تو کمال ہو گا؟ کاش حکومتیں اس سے مدد لیتیں‘ یہ اس سے تعاون کرتیں تو یہ پورے ملک کا حلیہ بدل دیتا‘ آپ آج اسلام آباد اس کے حوالے کر دیں اور اسے پانچ سال دے دیں‘ یہ اگر اس شہر کو پانچ سال میں سنگا پور نہ بنا دے تو آپ اسے پھانسی چڑھا دیجیے گا مگر افسوس کا مقام ہے ہم نے اس شخص کو بھی بستر کے ساتھ لگا دیا ہے‘ ہم اس کو بھی تباہی کی عبرت ناک مثال بنا دینا چاہتے ہیں‘ کیوں؟ آخر اس کا جرم کیا ہے؟۔ہم پوری دنیا میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں‘ چین پاکستان میں پندرہ برسوں میں جتنی سرمایہ کاری کرے گا یہ اکیلا شخص اتنی رقم اس ملک میں لگا کر بیٹھا ہے‘ یہ اگر یہ رقم ملک سے باہر لے جاتا تو اسے کون روک سکتا تھا؟ ہم نے ناک رگڑ کر سعودی عرب سے صرف ایک بلین ڈالر لیا‘ ہم آئی ایم ایف کا سات بلین ڈالر کا پیکیج لینے کے لیے ڈالر کی مالیت میں بھی اضافہ کر رہے ہیں‘ ٹیکس‘ بجلی‘ پٹرول اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھا رہے ہیں اور عوام کو بھی مہنگائی کے گڑھے میں دھکیل رہے ہیں لیکن اس اکیلے شخص کی ویلیو تین ہزار ارب روپے ہے‘ یہ اپنی ذات میں ایک آئی ایم ایف ہے‘یہ سعودی عرب سے زیادہ پاکستان کا دوست ہے۔آپ پاکستان میں کام کرنے والی تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور اثاثوں کی مالیت بھی جمع کیجیے اور آپ اس کے بعد بحریہ ٹائون کی کسی ایک کمرشل ڈسٹرکٹ کی مالیت دیکھ لیجیے‘ آپ کو یہ کمرشل ڈسٹرکٹ مالیت میں ملک میں کام کرنے والی تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں سے بڑی ملے گی لیکن اس شخص نے کل مجھے فون کر کے کہا ’’یہ لوگ مجھے مار دینا چاہتے ہیں‘‘آخر کیوں؟آخر اس کاقصور کیا ہے؟ہم خزانے اور ڈیم کے لیے ڈالر ڈالر کر رہے ہیں‘ ہم ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بمشکل 8 ارب 47 کروڑ جمع کر پائے ہیں‘ آپ آج ملک ریاض کے ساتھ بیٹھئے اور اسے اسلام آباد کا کوئی خالی سیکٹر دے دیجیے‘ یہ وہاں اوور سیز سٹی بنائے گا‘ ڈالروں میں بکنگ کرے گا اور آپ کے پاس ڈالر ہی ڈالر آ جائیں گے‘ آج بھی ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی سرمایہ کاری بحریہ ٹائون میں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے ملک میں اگر کوئی شخص حکومت کے لیے 50 لاکھ گھر بنا سکتا ہے تو وہ شخص ملک ریاض ہے
لیکن ہم اس کے پوٹینشل‘ اس کی کریڈیبلٹی اور اس کی مہارت کا فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے عبرت ناک مثال بنا دینا چاہتے ہیں‘ آپ آج آزما لیجیے۔ آپ ایک اسکیم حکومت وقت سے انائونس کروائیں اور دوسری ملک ریاض کو انائونس کرنے دیں‘ فرق ثابت کر دے گا کون زیادہ کریڈیبل ہے‘ حکومت یا ملک ریاض! مگر ہم نے اس شخص کی ناک رگڑ کر رکھ دی‘یہ آج ہر شخص سے اپنا جرم پوچھتا پھر رہا ہے اور لوگ ہنس کر منہ دوسری طرف پھیر لیتے ہیں۔ہم کچھ نہ کریں‘ ہم بس ایک فیصلہ کر لیں‘ ہم جج کی طرح اس مجرم کا فیصلہ اس کے آباد کردہ شہر میں عوام کے درمیان کھڑے ہو کر کریں گے‘ یقین کریں مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ آپ کراچی کے ایشو کولے لیں‘ ملک ریاض نے 2015ء میں بحریہ ٹائون کراچی لانچ کیا‘ یہ ساڑھے چھ ارب روپے کا منصوبہ تھا‘ دو لاکھ لوگوں نے وہاں پلاٹس‘ ولاز‘ فلیٹس اور گھر خریدے‘ اس شخص نے ساڑھے تین سال میں پورا شہر آباد کر دیا‘ گیارہ ہزار فلیٹس اور گھر بن گئے‘ اٹھارہ سو کلومیٹر سڑکیں بن گئیں‘ ایک کروڑ درخت لگ گئے اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد بن گئی۔ ایشیا کا سب سے بڑا گالف کورس اور سائوتھ ایشیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فائونٹین بھی بن گئے او ر لوگ وہاں باقاعدہ رہائش پذیر ہو گئے لیکن ہمیں اچانک معلوم ہوا یہ زمین سرکاری تھی‘ ملک ریاض کا کہنا ہے میں نے تمام قانونی کارروائی مکمل کی‘ اربوں روپے ٹیکس دیا‘ پانی کے کنکشن کے لیے بھی 35 کروڑ روپے جمع کرا دیے‘ہم 16 کروڑ روپے کا ماہانہ بل بھی جمع کرا رہے ہیں۔ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ زمین کے تبادلے کا قانون 1982ء میں منظور ہوا‘ ڈی ایچ اے سمیت 13 ہائوسنگ اسکیموں نے زمینوں کا تبادلہ کیا‘ سندھ گورنمنٹ اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی دونوں معاہدے کو قانونی کہتی ہیں اور ہم شہر بنا چکے ہیں‘ لوگ آباد ہو رہے ہیں لیکن میری جان نہیں چھوٹ رہی‘ مجھے کوئی بتا دے زمین کا تبادلہ اگر غلط تھا تو آپ باقی 13 ہائوسنگ سوسائٹیوں کو بھی ساتھ کھڑا کریں‘آپ صرف میرا احتساب کیوں کر رہے ہیں؟ آپ پورے علاقے کو صاف کر دیں‘ صرف بحریہ ٹائون کیوں؟ اور ملک ریاض یہ بھی کہتا ہے آپ اس کے باوجود یہ سمجھتے ہیں یہ معاہدہ غلط تھا تو آپ جرمانہ عائد کر دیں‘ آپ وزیراعظم کے بنی گالہ کے گھر کی طرح ہمیں بھی ریگولائزیشن کا آپشن دے دیں‘ ہم زمین کی قیمت اور جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں‘ ملک ریاض کی یہ بات ’’ریزن ایبل‘‘ ہے‘ بحریہ ٹائون غلط ہے تو 1982ء کے قانون کا فائدہ اٹھانے والی دوسری اسکیمیں کیسے ٹھیک ہو گئیں‘ آپ انھیں بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیں‘ دوسرا آپ اگر ریگولائزیشن کی اجازت دے دیں گے یا جرمانہ عائد کر دیں گے تو ملک کو اربوں روپے بھی مل جائیں گے، لوگوں کی کھربوں روپے کی پراپرٹی بھی بچ جائے گی اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری بھی تباہ نہیں ہو گی لیکن اس کے برعکس اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو آج بحریہ ٹائون کراچی کے 45 ہزار ملازمین بے روزگار ہوئے ہیں‘ اس کی لائٹس بجھ گئی ہیں‘ لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں اور پوری رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے کڑاکے نکل گئے ہیں تو کل کو رئیل اسٹیٹ سے منسلک 60 صنعتیں بھی تباہ ہو جائیں گی‘ لاکھوں لوگ گھروں اور پلاٹوں سے بھی محر وم ہو جائیں گے اور وہ ملک ریاض جو آج بھی پاکستان کے لیے اپنا تن‘ من اور دھن قربان کرنے کے لیے تیار بیٹھا ہے وہ اسپتال پہنچ جائے گا یا پھر باقی زندگی ملک سے باہر گزارنے پر مجبور ہوجائے گا۔ کیا یہ ملک کے لیے بہتر ہو گا ‘ کیا ہم اس جیسے شخص کو تباہ کر کے‘ اسے ملک سے بھگا کر نیا پاکستان بنا سکیں گے اور کیا غیر ملکی سرمایہ کار ملک ریاض کے انجام کے بعد اس ملک میں سرمایہ کاری کریں گے؟ کیا یہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے پہلے یہ نہیں سوچیں گے جس ملک نے اپنے سرمایہ کار کی قدر نہیں کی وہ ہماری اور ہمارے سرمائے کی کیا قدر‘ کیا عزت کرے گا لیکن آپ اگر اس کے باوجود کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں توپھر میری درخواست ہے آپ یہ فیصلہ بحریہ ٹائون میں کھڑے ہو کر کریں‘ عین ممکن ہے آپ دیکھیں اور گرانے ڈھانے کا یہ سلسلہ بند ہو جائے‘ آپ بھی یہ محسوس کریں یہ بندہ اتنا برا نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
When will the side selection by the Khawaja Saad Rafiq's Officers Offset?
Previous Post میری غیر موجودگی میں کیا چکر چلا؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔شیخ رشید کی نظریں وزارت اطلاعات پر مگر لندن سے فواد چوہدری کا دبنگ موقف سامنے آ گیا
Next Post تبدیلی تو تب آئے گی جب یہ کام عام ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔ ایک خواجہ سرا نے تبدیلی کا انوکھا مطلب نکال لیا
The change will come when it will become normal ...... An interpreter implicitly implies the change

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.