yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    بین الاقوامی خبریں
    • باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحقباب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق
    • شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئےشمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے
    شوبز
    • کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشافکترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
    • پیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیاپیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیا
    مقامی خبریں
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    • لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندیلاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی
    کاروبار
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

ایم کیو ایم کی بیمار بکریاں

Yes 2 Webmaster March 11, 2015 1 min read
Rauf Siddiqui
Share this:
Rauf Siddiqui
Rauf Siddiqui

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
تھوڑی دیر پہلے ایم کیو ایم کے مرکزی رنما اور صوبائی وزیر روف صدیقی رضا ربانی کے ہمراہ دروغ گوئی کی اعلی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پائوں جوڑ کر جھوٹ بول رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتحابات میں پارٹیوں کے سر براہان کو بڑی محنت کرنا پڑی۔میں اپنے دیرینہ دوست کو بتانا چاہوں گا کہ پاکی ء داماں کی حکایت کو اس قدر نہ بڑھائیں کہ جس سے شرمائے یہود۔حضور والا آپ تو جب سے الریاض سے گئے ہیں واپس مڑ کر نہیں دیکھا اقتتدار کے ایوانوں میں گزشتہ بیس بائیس سالوں سے آپ کی اس قدر آشنائی کے کہ اس صید سے رہائی پائی تو مر جائیں گے صرف مریں گے ہی نہیں تڑپ تڑپ کے مریں گے اس ماہی بے آب کی طرح۔۔اتنی نہ بڑھا پاکی ء داماں کی حکایت دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قباء دیکھ۔ر و ء ف بھائی۔بات اتنی بھی سادہ نہیں ہے ایم کیو ایم ایسی تنظیم ہے جس میں جانے کے راستے تو ہیں واپسی کا راستہ عزرائیل ہائوس سے ہو کر گزرتا ہے۔آپ نے بڑے طمطراق سے فرمایا کہ الطاف بھائی کو ہزاروں میل دور بیٹھ کر بنا کسی محنت کئے اپنے ایم پی ایز اراکین قومی اسمبلی پر محنت نہیں کرنا پڑی اور اور اراکین سینیٹ بڑی آسانی سے منتحب ہو گئے۔

آپ بڑی مہربانی سے کام لے گئے ورنہ اس گلشن کا پتہ پتہ اور بوٹا بوٹا جانتا ہے کہ مالی کو کتنے دن اور رات ایک کرنا پڑے۔ہنڈا ٧٠ سے لندن کے بیش قیمت فلیٹوں میں رہنے والے بھائی نے کتنی محنت کی اس کا علم آپ کو بھی ہے مجھے بھی ۔کتنے فہیم کمانڈو کتنے کن ٹٹے اس میدان عمل میں چھوڑے گئے اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے بوریوں میں بند لاشیں چیختی چلاتی بیوائیں یہ سب شور عظیم طارق کا قتل عمران فاروق کی موت کتنے اسٹیشنوں پر ایم کیو ایم کی گاڑی رکی۔سید صلاح الدین ہو یا حکیم سعید چودھری اسلم ہو یا ٩٠ کی دہائی میں آپریشن میں حصہ لینے والے سپاہی میجر کلیم یا ان کے کئی اور دوست۔حال ہی میں بلدیہ ٹائون میں مارے گئے ٢٥٩ بد نصیب کیا یہ سبق کیا یہ کہانی آپ کے سارے اراکین اسمبلی سے بھولی ہوئی ہے۔ان کا دماغ خراب ہے کہ وہ بیرسٹر سیف میاںعتیق خوش بخت شجاعت کو ووٹ نہ دیں۔

بھیا! سفید جھوٹ کسے کہتے ہیں وہ یہی تو ہے جو آپ بول رہے تھے۔آپ کے ہاں کی رابطہ کمیٹی کو لابھتہ کمیٹی کہا جاتا ہے۔ہے کسی کی جراء ت جو کراچی میں کاروبار کرے اور ایم کیو ایم کی پرچی پر لبیک نہ کہے۔بھتہ نہ دینے والے کی لاش کسی جھاڑی کسی گلی کے کونے میں ملتی ہے۔آپ کی انہی ادائوں اور انہی حرکتوں پر غور کرنے کی ہم بات کرتے ہیں تو آپ کو شکایت ہوتی ہے۔ یاد ہے ایک بار طاہر کھوکھر کو آزاد کشمیر اسمبلی میں مار پڑی تو مسلم کانفرنس والوں کو کیا کہا گیا تھا۔کراچی نہیں آنا؟گویا کراچی آپ کی جاگیر ہے؟

پاکستان کے کسی مائی کے لعل کی جراء ت نہیں کہ وہ کراچی میں رہے کاروبار کرے اور بھتہ نہ دے۔ میرے ذاتی دوست ہیں جو یہ گناہ عظیم کر رہے ہیں ۔اگر کوئی ہے تو اپنی خوش نصیبی اور آپ لوگوں کی نالائقی کی وجہ سے بچا ہوا ہے اور تو اور جدہ کے بازاروں میں ایک وقت تھا کہ ایم کیو ایم کے قاتل دھندناتے پھرتے تھے وہ براستہ جدہ لندن جایا کرتے تھے خود آپ کے الطاف حسین لندن جانے سے پہلے جدہ میں مقیم رہے یہاں بھی آپ کے جیالوں نے ان لوگوں کو دھمکیاں دیں جن کی رہائشیں کراچی میں تھیں کہ یہ دکان خالی کر دو ورنہ یہ کام ہم کراچی کے ذریعے کرا لیں گے اب ہوا کیا ہے لوگ کراچی چھوڑ لاہور اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں اس لئے کہ ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں ۔جس شہر میں قائد اعظم دفن ہیں جو شہید ملت کا امین ہے جہاں مادر ملت محو استراحت ہیں وہاں اجمل پہاڑی کا راج ہے جئے مہاجر اور الطاف کے نعرے ہیں۔وہی الطاف جو انڈیا جا کر پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں۔اللہ مکا لاکھ لاکھ شکر ہے عمران خان اس مسخرے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔جو کام نصیراللہ بابر نہ کر سکا وہ محبت سے پیار سے عمران کر چکا ہے۔کراچی جسے منی پاکستان کہا جاتا تھا جہاں سے شاہ احمد نورانی پروفیسر غفور احمد اور حکیم سعید جیسے لوگ خوشبوئیں لے کر پاکستان کو مہکاتے رہے ہیں۔

اب تو حالت یہ ہے۔خوف ایسا کہ شہر کی گلیوں کے مکیں چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھاس شہر لاجواب کو خوف اور دہشت کی علامت کس نے بنایا؟ کس نے پر امن پاکستانیوں کی لاشوں کو بوریوں میں بند کیا۔ہاں آپ کی اکڑ ختم کی ہے تحریک انصاف نے عمران خان اور اب جماعت اسلامی بھی سر اٹھا رہی ہے پاکستان کی ان دو بڑی قوتون کو کہا تھا کہ وہ کم از کم ٢٠١٣ کے انتحابات میں ایم کیو ایم کے خلاف ڈٹ جاتیں مگر جماعت اسلامی شاید ٧٠ کے دور میں تھی وہ مطالبات ایسے لے کر سامنے آئی کہ ان سے بات بھی نہ کی گئی۔اب بھی اگر ان دو جماعتوں نے اتحاد کر لیا جیسے سینیٹ میں کیا ہے تو کوئی وجہ نہیں خوف اور دہشت کی فضاء جو رو ء ف بھائی آپ نے قائیم کر رکھی ہے اس سے نجات مل جائے۔جاوید ہاشمی جب نون یگ سے پی ٹی آئی میں گئے اور وہاں سے بھی نکل گئے تو کسی نے کیا خوب بد دعا دی تھی کہ اللہ کرے تو ایم کیو ایم میں بھی جائے اور پھر وہاں سے بھی نکلے۔اس کا مطلب تو آپ کو سمجھ آ گیا ہو گا۔

ترس آتا ہے آپ کی اس معصومانہ اور ڈری دبکی صورت دیکھ کر جب آپ سب لوگ دریوں پر دو زانو بیٹھے بھائی کی تقریر سن رہے ہوتے ہو جس میں وہ چنگاڑ چنگاڑ کر حلق پھاڑ کر تقریر کرتے ہیں کبھی روتے ہیں کبھی گاتے ہیں۔یہ ہے آپ لوگوں کا معیار یہ ہے آپ کی اوقات کدھر گئی آپ لوگوں کی تعلیم آپ کا شعور آپ میں تو پیرزادہ قاسم بھی ہیں خوش بخت شجاعت بھی اور بڑے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز انجینئرز بھی اس طرح آپ کے ساتھ سلوک ہوتا ہے۔خدا کی قسم ہم پی ٹی آئی میں کسی کی جر اء ت نہیں کہ وہ ہمارے کارکن کے ساتھ بد تمیزی کر سکے اس کی تذلیل کر سکے وہ عمران خان ہی کیوں نہ ہو۔ اب آپ کو علم ہو گیا ہو گا کہآپ کے اراکین پارلیمنٹ کیوں کچے دھاگے سے بندھے چلے آتے ہیں۔ان بیمار بکریوں کوعظیم طارق عمران فاروق کی روحیںبلاتی ہیں۔

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Spring
Previous Post ”بہار آئی۔۔۔۔ کیا رنگ لائی”
Next Post انسانی جسم کا فلٹر۔ گردہ !
Kidney

Related Posts

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

September 12, 2026
پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

September 12, 2026
باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

September 12, 2026
شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

September 12, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.