yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اگر ایم کیو ایم عمران حکومت سے علیحدہ ہو جائے تو حکومت بر قرار رہے گی یا نہیں؟ بڑے کام کی خبر

MH Kazmi January 13, 2020 1 min read
MQM, GOT, SEPERATED, FROM, IMRAN KHAN, GOVERNMENT, DECIDED
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم علیحدہ بھی ہو جائے تو حکومت بر قرار رہے گی، اپوزیشن 158 حکومت کے پاس 183 نشستیں موجود ہیں، ایم کیو ایم کی نشستیں نکال کر 176 برقرار رہیں گی۔ مسلم لیگ (ن) 84، پیپلزپارٹی 56، مجلس عمل16، ق لیگ 5 ،جی ڈی کے پاس 3 نشستیں موجود ہیں۔

دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر

 

بلوچستان عوامی پارٹی 5، بی این پی 4، عوامی لیگ، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک سیٹ ہے۔ حکومت بنانے کیلئے 172 سادہ ارکان کی اکثریت درکار جبکہ سیاست ہلچل مچانے کیلئے رابطے جاری ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ حکومتی وزیروں کی نیندیں بھی اڑ چکی ہیں ،گوکہ وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کو منانے کے لئے اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،فواد چوہدری،شفقت محمود اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بڑے پر امید ہیں کہ ’بحران‘ٹل جائے گا اور ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان حکومت کے ساتھ مل کر ’’پرانی تنخواہ ‘‘ پر کام کرنے کے لئے راضی ہو جائے گی تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر متحدہ قومی موومنٹ ضد پر اڑی رہی تو حکومت کے لئے ایک بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چھوٹی بڑی ’’بیساکھیوں‘‘ کےسہارے کھڑی ہے،حکمران جماعت قومی اسمبلی میں156ذاتی نشستوں کےساتھ اتحادی جماعتوں کے سہارے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ،اتحادی جماعتوں کوساتھ ملانے کےبعدوزیراعظم عمران خان کی حکومت183سیٹوں کےساتھ اقتدارپر براجمان ہےجبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس 158 نشستیں موجود ہیں،گوکہ ایم کیو ایم کی علیحدگی کے باوجود فوری طور پر تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں دے رہا تاہم ایم کیو ایم پاکستان اپنی 7 سیٹوں کے ساتھ حکومت سے علیحدہ ہوتی ہے

حریم شاہ اور شیخ رشید کا قصہ تمام۔۔۔!!! مریم اورنگزیب اور حنیف عباسی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

 

تو عمران خان کی حکومت کو ایک بڑا دھچکا لگے گا اور اپوزیشن مزید مضبوط ہو جائے گی۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف156 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کےطورپربراجمان ہےجبکہ دوسرے نمبرپرپاکستان مسلم لیگ ن ہے جس کی سیٹوں کی تعداد 84 ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 56 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، چوتھے نمبر پر متحدہ مجلس عمل ہے جس کے ارکان کی تعداد 16 ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق 5 نشستوں کے ساتھ حکومتی صفوں میں موجود ہے۔ قومی اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) تین،عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی ایک، ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی چار، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ اور آزاد ارکان کی تعداد چار ہے ۔ ایم کیو ایم کی وفاقی وزارت سے علیحدگی کے بعد جی ڈی اے نے بھی حکومت کو آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں اور ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر ایم کیو ایم کا ماضی دیکھا جائے تو متحدہ کی قیادت ہر حکومت میں شامل ہونے کے بعد ایسے ’’دھمکی آمیز ‘‘ بیانات دیتے رہے ہیں اور پھر اپنے بیانات سے ’’یوٹرن‘‘ لینا بھی ایم کیو ایم کا پرانا وطیرہ ہے۔سردار اختر مینگل بھی چند ماہ سے عمران خان کی حکومت سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں جبکہ حال ہی میں تحریک انصاف کے ’’جادوگر‘‘ رہنما جہانگیر خان ترین بلوچی سردار کو ’’رام ‘‘ کرتے دکھائی دیئے تھے تاہم اختر مینگل کی پٹاری میں راکھ وقتی طور دبی ضرور ہے

مکمل طور پر بجھی نہیں اور کسی بھی وقت شعلہ جوالہ بن کر حکومتی دیوار کو گرانے کا سبب بن سکتی ہے۔ مسلم لیگ قاف اگرچہ حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی دکھائی دیتی ہے لیکن باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اپنے صاحبزادے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر نہ بنانے پر ’’کپتان ‘‘ سے ناراض ہیں اور وہ بھی کسی ’’مناسب موقع ‘‘ کی تلاش میں ہیں ،جیسے ہی ’’مثبت اشارہ‘‘ ملا وہ بے دھڑک میدان میں کود پڑیں گے۔ماہرین سیاست کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 172 ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے،ایم کیو ایم کے سات ،مسلم لیگ ق کے پانچ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے چار اراکین قومی اسمبلی حکومت سے الگ ہوئے تو حکومت کا بچنا نا ممکن ہو جائے گا ۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد مارچ ایسے ہی ختم نہیں کیا تھا ،مولانا سے ’’خفیہ قوتوں ‘‘ نے جو وعدے وعید کئے تھے اُن پر عملدرآمد کا وقت ہوا چاہتا ہے اور ممکن ہے کہ ’’قومی حکومت‘‘ یا ٹیکنو کریٹ حکومت کا ڈول ڈال دیا جائے؟آئین میں حکومت کی تبدیلی اور مدت کا واضح تعین ہونے کے باوجود ہر خاص و عام کو اس بات کا قطعی یقین نہیں کہ کیا واقعی حکومت مدت پوری کر پائے گی یا نہیں؟۔خود کئی حکومتی وزراء بھی نجی مجلسوں میں اس حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ وزیر کا عہدہ حاصل کرنے والے ’’کھلاڑی‘‘ تو موجودہ صورتحال پر خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں دوسری طرف اگر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی بات کی جائے تو پارٹی کا ہر رہنما ہی بے یقینی کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ انتہائی ذمہ دار اور باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آنے والےتین ماہ میں حکومت کے مستقل کا فیصلہ ہو جائے گا یہی وجہ ہے کہ لندن میں علاج کے نام پر تندرست و توانا میاں شہباز شریف کافی پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں اور یار لوگوں کا کہنا ہے کہ پالیسی ساز حلقوں نے شہباز شریف سے کچھ وعدے وعید کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ بی بی مریم اور بڑے میاں صاحب ’’گوشہ تنہائی ‘‘ اختیار کئے ہوئے ہیں۔بہرحال آنے والے وقت میں سیاسی صورتحال کیا بنتی ہے ؟اس حوالے سے قطعی یقین کے ساتھ کچھ بھی پیشن گوئی کرنا مشکل ہے کیونکہ پاکستانی سیاست کے بارے میں کبھی بھی کچھ بھی یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا ۔

MQM, GOT, SEPERATED, FROM, IMRAN KHAN, GOVERNMENT, DECIDED

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
INDIAN, FORCES, CONDUCTED, FALSE, FLAG, OPERATION, AGAINST, PAKISTAN
Previous Post بریکنگ نیوز: بھارت پھر رسوا۔۔۔۔۔ انڈین فورسز کا رچایا گیا فالس فلیگ آپریشن ناکام ۔۔۔۔ پاکستان کے خلاف کیا ڈرامہ رچایا جانے والا تھا ؟ حقیقت سامنے آگئی
Next Post اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پہ بجلیاں ۔۔۔۔۔۔۔ ایرانی صدر بڑی مصیبت میں پھنس گئے ؟
IRANI, SUPREME, LEADER, KHAMNA E, CAUGHT, IN, BIG, MISERY

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.