yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیٹیوں کی خوبصورتی بیان کرنے والے الفاظ باربی، پرنسز بولنے سے انکی شخصیت تبادہوتی ہے، اسکے بجائے مائیں ان کو کیا پکاریں، جانئے دلچسپ تحریر میں

MH Kazmi May 3, 2019 1 min read
Mother's, initiative, in, daughter's, brought, up, dont,call, them, princess, and, barbie
Share this:

Mother's, initiative, in, daughter's, brought, up, dont,call, them, princess, and, barbieاگر آپ عصر حاضر میں بھی بیٹیوں کےلئے محدود رنگوں اور محدود کھلونوں کا انتخاب کر رہے ہیں تو آپ ان کی ذہنی نشوونماپروان چڑھنے کے دوران رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اب آپ کو اپنی سوچ میں تبدیلی لے آنی چاہیے کیونکہ اب بیٹیاں نہ صرف گاڑیاں چلارہیں بلکہ بیرون ملک سفارت کاری کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔ بیہوریل ماہر سریا جازف اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ بچےکی تربیت کا عمل اس کی پیدائش کے اگلے 24گھنٹےبعد ہی شروع ہوجاتا ہے۔ آپ بچے سے کیا کہتے ہیں اور اس کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں، یہ تمام چیزیں بچے کو بچپن ہی سے ذہنی طور پر با اختیار بنانے اور اس کی نشوونما اسی انداز میں پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ایک بچی بااختیار تب ہی ہوسکتی ہےجب اس کے اردگرد کے ماحول میں اس کی ذہنی تربیت صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر کی جائے۔ والدین کو چاہیے کہ بچپن ہی سے بچیوں کی مہارتوں اورصلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں آگے بڑھنے کی جانب مائل کریں تاکہ وہ ظاہری اور باطنی دونوں طرح کا اعتماد حاصل کرسکیں۔ آپ نے یہ کردار کیسے نبھانا ہے، اس حوالے سے ماہرین کے مندرجہ ذیل مشورے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

خوبصورتی سے آگے سوچیں

ماہرین کہتے ہیں کہ ہم بچپن سے ہی بیٹوں کو اچھے القابات سے پکارتے ہیں جبکہ بیٹیوں کے لیے باربی، پرنسز جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی ذہنی نشوونما پروان چڑھنے نہیں دیتے۔ آغاز سے ہی اپنی بیٹیوں کو خوبصورتی یا ظاہری خصوصیات کی بناء پر سراہنا بند کر دیں۔ ماہرین کے مطابق، بچپن میں بچوں کے لیے استعمال کیے جانے والے مخصوص الفاظ اسی حوالےسے ان کی ذہنی سوچ پروان چڑھاتے ہیں۔ لہٰذا اپنی بچیوں کواسمارٹ اورانٹیلی جنٹ جیسے القابات سے پکاریں،جب وہ پزل ٹھیک سے بنائیں انھیں ذہین کہیں، وہ اپنی ڈیسک یا اپنی کپ بورڈ ٹھیک کریں تو انھیں منظم کہہ کر تعریف کریں۔ ا پنی بیٹی کے لیے پکارے جانے والے ناموں کی فہرست بنائیں اس فہرست میں کریٹو ،طاقتور، بہادر، رحمدل، پراعتماد اور آرٹسٹک جیسے ناموں کو شامل کریں۔

انھیں آگے بڑھنے سے نہ روکیں

والدین بیٹیوں کی تربیت سے متعلق بعض اوقات زیادہ حساس ہوجاتے ہیں۔ گھر میں بیٹے اور بیٹیوں کے لیے الگ الگ قائدےقوانین ترتیب دیے جاتے ہیں۔ بیٹے اگر جھگڑا کریں تو انھیں عموماً ڈانٹا نہیں جاتا لیکن اگر بیٹیاں جھگڑا کریں یاصوفے پر جمپ لگائیں تو فوراً روک ٹوک شروع کردی جاتی ہے۔ گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی تمام تر ذمہ داریاں صرف بیٹیوں کے سپرد کردی جاتی ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ بیٹیوں کی پرورش بااختیار انداز میں کریں تو بچوں کے لیے مختلف اصول وضوابط مرتب کرنے بجائے یکساں قوانین ترتیب دیے جائیں۔

مثبت لٹریچرکا عادی بنائیں

کتابیں بچوں کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ بچیوں کو بچپن سے ہی مثبت لٹریچر پڑھنے کا عادی بنائیں، اس کے لیے کسی خاص عمر تک پہنچنے کا انتظار مت کریں۔ شروع میں ان کی مطالعہ میں دلچسپی کتابوں میںموجود تصاویر کے ذریعے بڑھائیں۔ بچے اور بچیوں کے لیے لٹریچر یا مطالعہ کا مواد مختلف منتخب نہ کریں۔ کوشش کریں کہ بچپن سے ہی بچوں کو صنفی امتیاز سے بالاتر ہوکر لٹریری مواد فراہم کیا جائے۔

لڑکیوں کے کاروبار میں سرمایہ کاری

دنیا بھر میں خواتین انٹرپرینیورز کی تعداد میں ہوتا اضافہ انھیں معاشی طور پر مستحکم کرنے میں کافی مددگارثابت ہورہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چین، برازیل،روس اور جنوبی افریقہ کے تیس فیصد کاروبار ی اداروں پر خواتین کی حکمرانی ہے۔ آپ نے بھی اپنی بیٹیوں کی صلاحیتیوں اور مہارتوں پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے انھیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہوگا۔ ان کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ان کے سیٹ اَپ کو کامیاب کرنے میں ان کی مدد کرنا ہوگی۔ بالکل ایسی ہی جیسے ایک بیٹے کے کاروبار کی کامیابی کے لیے اس کا ساتھ دیا جاتا ہے۔

ایک اچھا رول ماڈل بنیں

اس سے پہلے کہ آپ ماہرین کے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کرنا شروع کریں، آپ کا خود سے یہ سوال پوچھنا خاصا اہم ہے کہ وہ کون سے طریقے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنی بیٹی کو بااختیار اور خود مختار بناسکتی ہیں۔ کیا آپ خود بااختیار ہیں؟آپ کو بطور ماں، خود کو اپنی بیٹی کے لیے ایک رول ماڈل ثابت کرنا ہوگا۔ مثال کے طورپر اگر آپ ایک خاتونِ خانہ ہیں تو آپ نے اپنی بیٹی پر یہ ضرور واضح کرنا ہوگا کہ والد اگر کام کرتے ہیں تو والدہ گھر پر رہتے ہوئے بچوں کی اورگھر کی حفاظت کا کا م کرتی ہیں۔ آپ نے اپنی اہمیت کو بیٹی پر اُجاگر کرناہوگا اوراس کے لیے پہلے خود مختار بننا ہوگا۔ اس کے علاوہ زندگی کے اہم فیصلے بطور والدین آپ نے مل کر طے کرنے ہوں گے، جب ہی ایک بااختیار بیٹی کی تربیت کا ذمہ پورا ہوپائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
TUF University Lahore Jobs 2019 for Admin, Medical & Teaching Faculty
Previous Post ایڈمن، میڈیکل اینڈ ٹیچرنگ فیکلٹی برائے ٹی یو ایف یونیورسٹی لاہور جابز 2019
Next Post اندرونی آڈیٹر کے لئے UET پشاور جابز 2019
UET Peshawar Jobs 2019 for Internal Auditor

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.