
چین کی آن لائن گیمنگ کمپنی کے چیئرمین ژہاؤ یاہوئی اور ان کی اہلیہ لی کوئنگ کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق جوڑے کے پاس 3ارب 45کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز ہیں اور طلاق کے بعد ژہاؤ یاہوئی 1ارب 10کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز لی کوئنگ کو منتقل کردینگے۔
واضح رہے کہ اس جوڑے کا شمار چین کے امیر ترین جوڑوں میں کیا جاتا ہے۔

