yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مسجد مسلمانوں کا دینی مرکز

MH Kazmi March 30, 2017 1 min read
Mosque the Islamic Center for muslims
Share this:

مسجد مسلمانوں کی انفرادی و اجتماعی زندگی میں ایسا مرکز و محور ہے جہاں عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ، ان کے تمام تر مذہبی، اخلاقی، اصلاحی، تعلیمی، ثقافتی و تہذیبی ، سیاسی اور اجتماعی امور کی رہنمائی ہوتی ہے۔مسجد کا نام سجد سے نکلا جس کے لفظی معنی خشوع و خضوع کے ساتھ سرجھکاناہے ، اصطلاح میں مسجد اس مقام کو کہتے ہیں جہاں مسلمان بغیر روک ٹوک کے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرسکیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ سرکاردوعالم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کا فرمان عظیم ہے کہ شہروں اور بستیوں میں سے اﷲ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب مسجدیں ہیں اور سب سے زیادہ مبغوض بازار اور منڈیاں ہیں”۔ (مسلم شریف) انسان کی زندگی کے دو پہلو ہیں، ایک ملکوتی و روحانی ،یہ نورانی اور لطیف پہلو ہے۔ اور دوسرا مادی و کثافتی جو ظلماتی اور کثیف پہلو ہے۔ ملکوتی و روحانی پہلو کا تقاضا اﷲ تعالیٰ کی عبادت اور اس کا ذکر جیسے مقدس اشغال و اعمال ہیں، انہی سے اس پہلو کی تربیت و تکمیل ہوتی ہے اور انہی کی وجہ سے انسان اﷲ تعالیٰ کی خاص رحمت و محبت کا مستحق قرار پاتاہے، اور ان مبارک اشغال و اعمال کے خاص مراکز مساجد ہیں جو ہر وقت ذکروعبادت سے معمور رہتی ہیں اور اس کی وجہ سے ان کو ”بیت اﷲ” سے ایک خاص نسبت ہے اس لئے انسانی بستیوں اور آبادیوں میں سے اﷲ تعالیٰ کی نگاہ میں سب سے زیادہ محبوب یہ مسجدیں ہی ہیں۔

جبکہ بازار اور منڈیاں اپنے اصل موضوع کے لحاظ سے انسانوں کی مادی وکثافتی تقاضوں اور نفسانی خواہشوں کے مراکز ہیں اور وہاں جاکر انسان عموماً خدا سے غافل ہوجاتے ہیں اور ان کی فضا اس غفلت اور منکرات و معصیات کی کثرت کی وجہ سے ظلماتی اور مکدر رہتی ہے، اس لئے وہ اﷲ تعالیٰ کی نگاہ میں انسانی آبادیوں کا سب سے زیادہ مبغوض حصہ ہیں۔ حدیث بالا کی اصل روح اور منشا یہ ہے کہ اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ مسجدوں سے زیادہ سے زیادہ تعلق رکھیں اور ان کو اپنا مرکز بنائیں اور منڈیوں اور بازاروں میں صرف ضرورت سے جائیں ،اور ان سے دل نہ لگائیں اور وہاں کی آلودگیوں سے مثلاً جھوٹ، فریب اور بددیانتی سے اپنی حفاظت کریں،ان حدود کی پابندی کے ساتھ بازاروں سے تعلق رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بلکہ ایسے سوداگروں اور تاجروں کو خود سرکاردوعالم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے جنت کی بشارت سنائی ہے جو اﷲ تعالیٰ کے احکام اور اصول دیانت و امانت کی پابندی کے ساتھ تجارتی کاروبار کریں اور یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہ بیت الخلاء غلاظت اور گندگی کی جگہ ہونے کی وجہ سے اگرچہ اصلاً سخت ناپسندیدہ مقام ہے لیکن ضرورت کے مطابق اس سے بھی تعلق رکھا جاتا ہے بلکہ وہاں کے آنے جانے میں اور قضاء حاجت میں اگر بندہ اﷲ تعالیٰ کے احکام اورسرکاردوعالم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ہدایات و سنن کا لحاظ رکھے تو بہت کچھ ثواب بھی کما سکتا ہے۔

اسلامی شریعت میں اس اجتماعی نظام کا ذریعہ مسجد اور جماعت کو بنایا گیا ہے، ذرا سا غورکرنے سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس امت کی دینی زندگی کی تشکیل و تنظیم اور تربیت و حفاظت میں مسجد اور جماعت کا کتنا بڑا دخل ہے اس لئے سرکاردوعالم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے ایک طرف تو جماعتی نظام کے ساتھ نماز ادا کرنے کی انتہائی تاکید فرمائی اور ترک جماعت پر سخت سے سخت وعیدیں سنائیں اور دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد کی اہمیت پر زور دیا اور کعبة اﷲ کے بعد بلکہ اسی کی نسبت سے ان کو بھی ”خدا کا گھر” اور امت کا دینی مرکز بنایا اور ان کی برکات اور اﷲ تعالیٰ کی نگاہ میں ان کی عظمت و محبوبیت بیان فرما کر امت کو ترغیب دی کہ ان کے جسم خواہ کسی وقت کہیں ہوں لیکن ان کے دلوں اور ان کی روحوں کا رخ ہر وقت مسجد کی طرف رہے، اسی کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد کے حقوق اور آداب بھی تعلیم فرمائے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ سرکاردوعالم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کا فرمان عظیم ہے کہ سات قسم کے آدمی ہیں جنہیں اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دے گا۔ قیامت کے دن جبکہ اس کے سایہ رحمت کے سوا کوئی دوسرا سایہ نہ ہوگا، ایک عدل و انصاف سے حکمرانی کرنے والا حاکم و عادل بادشاہ، دوسرا وہ جوان جس کی نشودنما اﷲ تعالیٰ کی عبادت میں ہوئی (یعنی جو بچپن سے عبادت گزار تھا اور جوانی میں بھی عبادت گزار رہا اور جوانی کی مستیوں نے اسے غافل نہیں کیا)، تیسرا وہ مرد مؤمن جس کا حال یہ ہے کہ مسجد سے باہر جانے کے بعد بھی اس کا دل مسجد ہی سے کی طرف رہتا ہے جب تک کہ پھر مسجد میں نہ آجائے، اور چوتھے وہ دو آدمی جنہوں نے اﷲ کے لئے باہم محبت کی اور پھر اسی پر جڑے رہے اور اسی پر الگ ہوئے (یعنی ان کی محبت صرف منہ دیکھنے کی محبت نہیں جیسا کہ اہل دنیا کی محبتیں ہوتی ہیں۔

بلکہ ان کا حال یہ ہے کہ جب یکجا اور ساتھ ہیں تب بھی محبت ہے اور جب ایک دوسرے سے الگ اور غائب ہوتے ہیں تب بھی ان کے دل ا للہ کی محبت سے لبریز ہوتے ہیں)، پانچواں خدا کا وہ بندہ جس نے اﷲ کو یاد کیا تنہائی میں تو اس کے آنسو بہہ پڑے، اور چھٹا وہ مردِ خدا جسے حرام کی دعوت دی کسی ایسی عورت نے جو خوبصورت بھی ہے اور صاحب وجاہت و عزت بھی، تو اس بندے نے کہا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اس لئے حرام کی طرف قدم نہیں اٹھا سکتا) ، اور ساتواں وہ شخص جس نے اﷲ کی راہ میں کچھ صدقہ کیا اور اس قدر چھپا کر کیا کہ گویا اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں کہ اس کا دایاں ہاتھ اﷲ کی راہ میں کیا خرچ کررہا ہے اور کس کو دے رہا ہے”۔(بخاری شریف) اس حدیث مبارکہ میں تیسرے نمبر پر اس شخص کو اﷲ کے سایہ رحمت کی بشارت سنائی گئی ہے جس کا حال یہ ہو کہ مسجد سے باہر ہونے کی حالت میں بھی اس کا دل مسجد کی طرف متوجہ ہے۔ بے شک مؤمن کا حال یہی ہونا چاہیے۔

اﷲ تعالیٰ ان سات باتوں میں سے کوئی نہ کوئی بات ہمیں بھی نصیب فرمائے کیونکہ بندہ صبح یا شام جس وقت بھی اور دن میں جتنی مرتبہ بھی خدا کے گھر میں (یعنی مسجد میں) حاضر ہوتا ہے رب کریم اس کو اپنے عزیز مہمان کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔صحابہ کرام کے دور میں جتنے اہم اعلان ، فیصلے اور مشاورتیں ہوئی تھیں ان کاا علان مسجد میں ہی ہوتا تھا۔ اس سے اندازہ کیجیے کہ صحابہ کرام کو مسجد سے کتنا انس تھا او ران کے دلوں میں اس کی کتنی اہمیت تھی۔ بلاشبہ مسجدیں اﷲ کا گھر ہیں اور ان میں حاضر ہونے والے اہل ایمان اﷲ تعالیٰ کے ملاقاتی (اور مہمان) ہیں۔ اللہ پاک ہمیں مساجد میں دل لگانے والا بنائے۔آمین

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Ears of wheat changing the color of the blossom burned face
Previous Post گندم کی بالی کا رنگ بدلتے ہی مر جھائے چہرے کھل اٹھتے ہیں
Next Post ڈاکٹر عاصم کیس، جسٹس فاروق کا فیصلے میں ترمیم سے انکار
Dr Asim case, Justice Farooq refuses to amendment in the decision

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.