yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پرانے لاہور میں مسجد خراسیاں

Web Editor June 1, 2018 1 min read
Mosque Residences in Old Lahore
Share this:

پرانے لاہور کے لوہاری دروازہ میں بخاری چوک کے قریب چوک سے جنوب کی جانب ایک مسجد ہے جسے مسجد خراسیاں کہا جاتا ہے۔ انگریز عہد میں چوک بخاری کو چوک چکلا کہا جاتا تھا۔ اس مسجد کا اصل نام مسجد صدر جہاں تھا جسے 1015ھجری (1606 عیسوی)، عہدِ جہانگیر میں صدر جہاں نے تعمیر کروایا تھا۔

میراں صدر جہاں سے زمانہ شہزادگی میں جہانگیر نے چہل حدیث پڑھی تھی۔ صدر جہاں کو بعد میں صدارت کل کا عہدہ اور دو ہزاری منصب بھی جہانگیر نے دیا تھا۔ کہا جاتا ہے آپ بہت مخیر تھے اور خاصی لمبی عمر آپ نے پائی

انقلابِ زمانہ سے یہ مسجد خاصی خستہ ہوگئی تھی۔ 1924 میں اہل محلہ نے چندہ کرکے اس کی تجدید کی۔ اس مسجد کے ساتھ چوک جھنڈا کی طرف باغیچہ مسجد خراسیاں بھی تھا جو بعد میں باغ نہال چند کے نام سے جانا گیا۔

میں مسجد کے باہر کھڑا مسجد کو دیکھ رہا تھا کہ ایک بزرگ نے آواز دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انجمن تاجران لوہاری گیٹ کے صدر ہیں اور اس مسجد کی تعمیر نو انہوں نے کروائی ہے اور اس وقت وہ اس مسجد کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

انہوں نے کمال محبت سے مسجد کے متعلق بتانا شروع کیا۔ مسجد خراسیاں کی تعمیر نو کا آغاز 1990 میں ہوا۔ تین سال کی تعمیری مدت میں اس پر کل 26 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ مسجد خراسیاں کی روکار پر سفید اور سبز رنگ کی چینی ٹائلیں لگائی گئی ہیں۔ نیچے دکانیں ہیں جبکہ بالائی دو منزلوں پر مشتمل مسجد ہے۔

مسجد خراسیاں میں وقتاً فوقتاً مرمت و بحالی کا کام ہونے کی وجہ سے اب پرانے خدوخال نظر نہیں آتے۔ البتہ اس کی سیڑھیوں میں سرخ پتھر کا ایک کتبہ موجود ہے۔ فارسی زبان میں یہ کتبہ عبداللہ الحسینی نامی خطاط کے ہاتھ لکھا ہوا ہے۔ گو کہ مسجد خراسیاں میں آج قدیم دور کی جھلک بھی نہیں لیکن یہ مسجد ہے بے حد خوبصورت اور آج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
News about being severely injured in the attack
Previous Post حملے میں شدید زخمی ہونے کی خبریں
Next Post انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس
The election will not be delayed, Chief Justice

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.