yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہمدردی

Yes 1 Webmaster February 17, 2016 1 min read
Sympathy
Share this:
Sympathy
Sympathy

تحریر: زینب ملک ندیم
وہ صبح گھر سے نکلا تو جیب میں صرف سو روپے کا نوٹ تھا.مھینے کا آغاز تھا آج اس کو تنخواہ ملنی تھی.. دوپھر کو لنچ ٹائم میں وہ بہت خوش تھا لنچ کے بعد اس نے سوچا کہ قریبی بنک سے پیسے نکلوا لے..وہ بنک کی طرف جاتے مختلف سوچوں میں تھا..بیٹی پانچ ماہ کی ھو گئی اس کے کپڑے تھوڑے تنگ ھو گے ہیں ۔شام کو بازار سے بیٹی کے تین چار نئے سوٹ لیتا جاؤں گا.بیٹے کی سکول فیس اس کا ماھانہ خرچ..شام کو اس کے لئے کچھ کھلونے لے جاؤں گا..اور اتوار کو چڑیا گھر بھی کافی دن سے ضد کر رھا..بیوی کے بھتیجے کی سالگرہ وھاں کچھ نقد اور گفٹ بھی دینا وہ بھی لیتا جاؤں گا..بیوی کو اس دفعہ اضافی پیسے بھی دوں گا…اس کی بہن کے بیٹا ھوا وہ اپنے بھانجے کی شاپنگ کر لے۔ سب خرچے کر کے کچھ پیسے بچا کر اس ماہ اپنے نئے جوتے لوں گا..اور سب سے بھر کر شام کو بروسٹ لے کر گھر جاؤں گا والدہ کو پسند کافی دن ھو گئی کھلائے ھوئے..

وہ خوشی خوشی ATM سے پیسے لے کر نکلا تو بنک سے چند قدم دور دو لڑکوں نے اس کو گھیر لیا ایک نے پسٹل اس کی گردن پر رکھا ایک نے پسلیوں میں اور رقم کا مطالبہ کر دیا اس کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا وہ مزاحمت بھی نہ کر سکا اور وہ دونوں اس کی مھینے بھر کی تھوڑی سی کمائی اپنے ساتھ لے گئے ..وہ صرف پیسے ھی نھیں اس کے سارے خواب ساتھ لے گئے جو وہ سوچتا آیا تھا اس کی آنکھوں میں پانی بھر آیا اس کی آنکھ چھلکنے کو بیتاب تھی لیکن پتا نھیں کھاں کھاں پڑھا اور سنا اس کے دماغ میں آگیا..مرد کو درد نھیں ھوتا..مرد رویا نھیں کرتے..(آخر کیوں؟؟ کیا مردوں کے دل نھیں ھوتے کیا جزبات سے عاری ھوتے وہ کھاں جائیں ) اس نے اپنے سارے آنسو اپنے اندر اتار لیئے اور آسماں کی طرف دیکھا اور اپنی ردی ھوتی خواھشوں کا ماتم اپنے اندر سجا لیا اور جیب میں بچے اکلوتے سو روپے سے خواھشوں کا حساب لگاتا واپس اپنی منزل کو چل پڑا کہ اللہ مالک سب کا۔۔۔پاس گزرتی گاڑی میں اونچی آواز میں گانا بج رھا تھا وہ اس کو سنتا آنکھ صاف کرتا چل پڑا..

“بدن میں ایک صحرا جل رھا ھے بجھ رھا
میرے دریاؤں کو قیصر کنارا کون دے گا”

ایک سچی آپ بیتی کسی کے زندگی کے سانحہ کو بیان کرنا آسان ہوتاہے مگر ان لغظوں کی تکلیف جس تن لاگے وہ تن جانے ایک باپ جو محنت کرتا اپنی تنخوا ملنے کی خوشی میں نہال ہوجاتا ہے
اس کے خواب اس کی خواہشیں جو اسنے اپنے سے زیادہ اپنے بیوی بچوں کیلئے سوچی ہوتی ہیں اگر وہ ایک پل میں خاک ہوجائیں جب آپ کے مال کو کوئی اپنا حق سمجھ کر ناجائز اس پر ڈاکا ڈالے ؟؟؟اس شخص پر کیا بیتتی ہے وہی بہتر جانتا ہے اور اس کے اردگرد والے جو اس کی ذات اور اسے جانتے ہیں اس واقعے نے بہت دکھ دیا مگر دل نے ساتھ ساتھ یہ بھی شکر ادا کیا کہ اللہ پاک تو نے ہمارے اس بھائی کی جان کی حفاظت کی اسے اپنے حفظ و امان میں رکھا درد تو

مرد کو بھی ہوتا ہے
تڑپتا وہ بھی ہے

مگر یہاں انسان کی ہمدردی کہا ہے وہ ہمدردی جو خلوص محبت سے پیوست ہوتی ہے ۔ جو ایسا جسد واحد ہوتیہ ے کہ حدیث ہے ” مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں کہ جسم کے ایک حصے کو

تکلیف ہوتو پورا جسم درد کی شدت سے کانپ اٹھتاہے ”
یہاں مسلمان جسد واحد ایک جسم کی مانند کہاں ہیں

ایک واقعہ سنا جاتا ہے کہ کیرالہ کے ایک ریستوران میں ایک شخص نے ایک غریب اور بھوکے بچے کو کھانا کھلایا اور جب ریستوران کی جانب سے اسے بل پیش کیا گیا تو اس شخص کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے کیونکہ بل پر اماؤنٹ نہیں بلکہ تبصرہ لکھا تھا “ہمارے پاس کوئی ایسی مشین نہیں جو انسانیت کا بل بنا سکے ” اس واقعے کو سن کے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمدردی ہے اچھے لوگ ہیں جن کے باعث دنیا قائم ہے ایک وہ انسان بھی جو حلال رزق کماتاہے وہ بھی نیک اور اچھا انسان ہے ایسے لوگوں کے دم پر دنیا قائم ہے امید رکھی جاتی ہے کہ انکے ساتھ بڑا نا ہوگا مگر جذبات سے عاری انسان ان کی امیدوں کا محور مرکز نہیں بن پاتے ہمدردی انسانیت کہاں ہے پہلی آپ بیتی میں جب انسان اپنا پیٹ پالنے اور اپنی عادتوں میں مجبور دوسروں کو ہراساں کرکے انہیں تکلیف دے انکی خواہشات کو ملیامیٹ کرے کہاں ہے وہ انسانیت جہاں بھائی بھائی (اسلام میں سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں) کا دشمن ہو بھائی چارہ اخوت صرف کتابوں کی نظر رہ جائے جہاں کسی کے درد دکھ تکالیف کا احساس ختم ہوجائے ۔

ایک باپ سے اس کی تنخواہ چھین لی جائے ایک بندوق کی نوک پر چور لٹیرے جانوروں کا روپ دھار لیتے ہیں ۔۔۔دوسری طرف کچھ ایسے لوگ ہیں جو انسانیت ہمدردی کا پاس رکھتے ہوئے مدد کرتے ہیں لوگوں کے دکھوں کو سمجھتے ہیں درد بھوک کی شدت سے آشنا ہیں ۔ زندگی ببت مختصر ہے اگلی سانس سے بھی بیخبر ہیں ہم کہوکہ لے سے انسان جذبات و احساسات سے عاری جس کے باعث معاشرہ بیسکونی میں ڈوبا ہے جس باعث تکلیفیں چھائی ہیں جس باعث کدورت جنم لے رہی ہے جس باعث اخوت بھائی چارہ ختم ہورہااہے ضرورت ہے ایک مثبت سوچ اور ہمدردی کی انسیت کی اس صلاحیت کی جو دوسروں کے درد کو سمجھ سکے جو دوسرے انسان کی خواہشات کا پاس رکھ سکے جو معاشرے میں پھیلی کالی روشنگی کو اجالے میں بدلے ضرورت ہے خود کو بدلنے کی جب تک ہم خود کو نہیں بدلیں گے معاشرے میں اچھائی کا آغاز نہیں ہوگا دعا ہے کہ اللہ تمام لوگوں میں انسانیت کا جذبہ پیدا کرے اور چور لٹیروں کو ہدایت دے کہ وہ ایک بندوق کی نوک پر خواہشوں کو لے کر رفوچکر نہ ہوں آمین

Zainab Malik
Zainab Malik

تحریر: زینب ملک ندیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif Government
Previous Post سودی قرضے اور نواز حکومت کی کارکردگی
Next Post میرپورخاص:سول اسپتال میں ہیپاٹائٹس کی ادویات کی فراہمی بند

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.