yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قائداعظم تجھے سلام

Yes 1 Webmaster September 11, 2015 1 min read
Mohammad Ali Jinnah
Share this:
Mohammad Ali Jinnah
Mohammad Ali Jinnah

تحریر : عقیل خان
لا الہ اللہ کی مملکت یعنی پاکستان کے قیام کے لئے دولت اور منصب کو پیروں تلے روند کر لندن سے انڈیا آنے والے اور ہمیں ایک آزاد قوم کی حیثیت دلانے والے شخص کا نام قائد اعظم ہے۔آپ کو” بابائے قوم” بھی کہا جاتا ہے۔ آپ 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام پونجا جناح تھا۔ آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔

آپ نے باقاعدہ تعلیم کراچی مشن ہائی سکول سے حاصل کی۔اعلیٰ تعلیم کے انگلستان چلے گئے۔وہاں جا کر آپ نے ملازمت کی اور پھر کچھ عرصہ بعد ملازمت چھوڑ دی اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخلہ لے لیا ۔ 1896 میں وہاں سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ اس وقت آپ نے سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا۔ انڈیا واپس آنے کے بعد آپ نے ممبئی میں وکالت شروع کی اور جلد ہی بہت نام کمایا۔ برطانیہ جانے سے پہلے آپ کی شادی آپ کی ایک دور کی رشتہ دار ایمی بائی سے ہوئی جو آپ کے برطانیہ جانے کے کچھ عرصہ بعد ہی وفات پاگئیں۔

قائداعظم محمد علی جناح نے نہ صرف تاریخ کا دھارا بدلا بلکہ دنیا کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔قائد اعظم آل انڈیا مسلم لیگ کے وہ قائد تھے جن کی قیادت میں پاکستان نے انگریزوںسے آزادی حاصل کی۔ آپ کوپاکستان کا پہلا گورنر جنرل بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے ابتدا میں آپ انڈین نیشنل کانگرس میں شامل ہوئے ۔کانگرس سے اختلافات کی وجہ سے آپ نے اس پارٹی کو چھوڑ دیا اور مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ آپ نے مسلمانوں کے حقوق کی خاطر چودہ نکات پیش کئے۔ مسلم لیڈروں سے اختلافات کی وجہ سے آپ برطانیہ چلے کئے۔ علامہ اقبال کی کوششوں کی وجہ سے آپ واپس آئے اور مسلم لیگ کی قیادت سنبھالی۔1946 کے انتخابات میں مسلم لیگ نے مسلمانوں کی بیشتر نشستوں میں کامیابی حاصل کی۔

ہندوستان واپسی کے بعدقائد اعظم نے ممبئی میں قیام کیا۔آپ ایک آزاد اور خود مختار ہندوستان چاہتے تھے۔ ان کی نظر میں آزادی کا صحیح راستہ قانونی اور آئینی ہتھیاروں کو استعمال کرنا تھا۔اس ہی دوران میں آل انڈیا مسلم لیگ ایک اہم جماعت بن کر سیاسی افق پر ابھرنے لگی۔ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش ہوئی جہاں سے پاکستان کی آزادی کی تحریک شروع ہوئی۔1940کے بعد قائد اعظم تپ دق کا شکار ہوئے۔صرف ان کی بہن اور ان کے چند قریبی لوگ ان کی حالت سے واقف تھے۔آپ کی انتھک محنت اس وقت رنگ لائی جب 14اگست 1947کو دنیا کے کے نقشے پر پاکستان بن کر ابھرا۔ آپ پاکستان کے پہلے گورنرجنرل بنے اسی لیے آپ کو مستحکم پاکستان بنانے کے لیے دن رات ایک کرنا پڑا ۔ بدقسمتی سے آپ قیام پاکستان کے بعد زیادہ عرصہ حیات نہ رہ سکے اور 11ستمبر 1948 کو دنیائے فانی سے کوچ کرکے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ایک حیرت انگیز اور قابل غور پہلو پر غور کیجئے ۔ آپ ذرا غور کریں اور تھوڑی سی تحقیق کریں تو آپ خود حیرت زدہ ہو جائیں گے ۔ قائد اعظم کا انتقال 11ستمبر 1948کو ہوا۔ 1948 سے لیکر آج تک پاکستان کا یوم آزادی ، قائد اعظم کا یوم ولادت اور قائد اعظم کا یوم وفات ایک ہی دن ہوتا ہے۔ اسکی وضاحت کے لئے آپ کو موجودہ سال کی مثال دیتا ہوں۔ پاکستان کا یوم آزادی 14اگست بروزجمعہ تھا۔ قائد اعظم کا یوم وفات 11ستمبر بروز جمعہ ہے اور اب قائد اعظم کا یوم پیدائش 25دسمبر بھی جمعہ کو آرہا ہے۔آپ غورکریں کہ قائد اعظم اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے کس طرح لازم و ملزوم ہیں اور ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش، یوم وفات اور یوم پاکستان مختلف مہینے ہونے کے باوجود ایک ہی دن ہوتا ہے۔

قائداعظم کی وفات کے بعد سے آج تک ہماری عوام قائداعظم جیسا رہنما تلاش کررہی ہے کیونکہ قائداعظم ہمیںپاکستان تو دے گئے مگر اپنا جانشین نہ دیکر جاسکے۔پاکستان کو بنے کئی سال گزر گئے مگر ہم اس دن سے آج تک ہم اس پاکستان کو تلاش کررہے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ ہم قائدکے فرمان تو ضرور پڑھتے ہیں مگر ان پر عمل نہیں کرتے ۔ پچھلے چند سالوں سے ہمارے ملک کے جوحالات ہیں ان کو دیکھ کر تو ہمارے قائد کی روح بھی کانپ رہی ہوگی۔ کہنے کو تو ہمارا ملک آزاد ہے مگر یہاں پر آج بھی انگریزوں بنائے ہوئے اصول چل رہے ہیں۔ ہماری معشیت آج بھی ان کی غلام ہے۔ ہمارے حکمران انگریزوں کے تابع ہیں۔

اس وقت عوام کو اپنے قائد کی یاد شدت سے آتی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے تو صرف قائداعظم کے افکار اور ان کے طریق سیاست پر عمل پیرا ہو کر۔ عوام محسوس کرتے ہیں کہ سیاسی قائدین میں اصولوں کی پاسداری میں قائداعظم جیسی استقامت ہونی چاہئے۔اپنے مفادات کو ترک نہیں کرنا چاہئے۔حکمرانوں کے گفتار اور کردار میں تضاد نہیں ہونا چاہئے۔افسوس ہم جس طرف نگاہ اٹھاتے ہیں ایسا کردار بہت کم نظر آتا ہے۔۔ہمارے آج کے قائدین کے بیانات اور عمل میں تضاد ہوتاہے۔اپنے مفادات کی خاطر مصلحتوں کاسہارا لیا جاتا ہے۔

قائدین کے ان رویوں نے ہی پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ عوام سوچتی ہیں کہ آج جس پاکستان میں وہ سانس لے رہے ہیں وہ قائداعظم کا پاکستان ہرگز نہیں ہے کیونکہ جہاں جھوٹ کا دور دورہ ہے۔ کرپشن کا زورختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ مظلوم کو انصاف نہیں ملتا جہاں لوگ لسانیت، فرقہ پرستی کے حصہ میںتقسیم ہیں۔ جہاں غریب کو دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل سے مشکل ہوتاجارہا ہے۔۔ بے روزگاری کی وجہ سے لوگ ڈکیتی اور چوری جیسے گناہ کرنے پر مجبور ہور ہے ہیں۔ جہاں ہر کوئی ملکی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔

عوام اپنے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں سے، اپنے ان سیاستدانوں سے جو اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں، اپنے بیوروکریٹوں سے، اپنے علماء سے، اپنے تاجروں سے،اپنے قانون دانوں سے ،اپنے صنعتکاروں سے اوراپنے اساتذہ سے صرف”قائداعظم کا پاکستان” مانگتے ہیں۔ جہاں ہمارے سیاستدان فیصلے ملک کے مفاد میں کرتے ہوں۔ جہاں میرٹ کو ترجیح حاصل ہو، جہاں قانون امیر غریب کے لئے یکساں ہو۔قائد اعظم نے پاکستان کے نظام میں مغربی جمہوریت کی کئی بار نفی فرمائی۔ قائد اعظم کی تقاریر اٹھا کر دیکھ لیں ہمیں ہر بیان میں اسلام اور قرآنی نظام کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ آج قائد اعظم محمد علی جناح ہم میں نہیں لیکن ان کی تعلیمات ان کی فکر ان کی سوچ ان کے طرز زندگی سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ قائد نے ہمیں یہ آزاد ملک اس لئے دیا کہ ہم اس ملک میں آزادانہ طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک، پرائیویٹ سیکٹر میں انتقال خون کے وقت ایچ آئی وی سکریننگ لازمی قرار دیدی
Next Post وزیراعظم کا کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم، بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کر دی
Nawaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.