yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

متفرق سام سنگ کی فائیو جی وائرلیس ٹیکنالوجی

Web Editor December 3, 2018 1 min read
Miscellaneous Samsung's Wi-Fi wireless technology
Share this:

جنوبی کوریا کے عالمی شہرت کے الیکٹرانک آلات ساز ادارے سام سنگ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو ایجاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس اعلان کے بعد الیکٹرانک ساز اداروں میں ایک نئی دوڑ شرع ہو جائے گی۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے ملٹی نیشنل ادارے سام سنگ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی ریسرچ ٹیم نےانتہائی برق رفتار وائر لیس ٹیکنالوجی کے حصول کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو وائرلیس ٹیکنالوجی کی ففتھ جنریشن یا فائیو جی 5 قرار دیا گیا ہے۔ وائرلیس ٹیکنالوجی اس وقت سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کے علاوہ کئی اور آلات میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔

سام سنگ کے اعلان میں بتایا گیا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے متعارف کروانے کے بعد صارفین یا یُوزرز صرف ایک سیکنڈ میں ایک پوری فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ الیکٹرانک ساز کمپنی نے اس مناسبت سے کامیاب تجربے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس تجربے میں ایک بھاری ڈیٹا کی ترسیل اور اسے ایک دوسری جگہ وصول کرنے میں کسی دشواری یا پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کمپنی کے مطابق یہ ڈیٹا ایک گیگا بائٹ سے خاصا زیادہ تھا۔ ایک گیگا بائٹ سے زائد کے ڈیٹا کی کامیاب ترسیل اور وصولی کو ایک سیکنڈ کے وقفے میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس بڑے حجم کے ڈیٹا کی ٹرانسمیشن دو کلو میٹر کے دائرے میں فی الحال کی گئی۔

سام سنگ ادارے کے مطابق نئی فائیو جی ٹیکنالوجی کا کاروباری سطح پر استعمال سن 2020 سے قبل ممکن نہیں ہے اور جب سے ٹیکنالوجی عام ہو جائے گی تو موجودہ فور جی 4 ٹیکنالوجی سے کئی سو گنا زیادہ تیز رفتار ہو گی۔ اس مناسبت سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے یُوزرز انتہائی بڑے حجم کے ڈیٹا کی ترسیل میں بہت زیادہ سہولت پائیں گے اور اس میں اعلیٰ کوالٹی کی ڈیجیٹل فلم کی ٹرانسمیشن بھی ممکن ہو گی۔ اس وقت جنوبی کوریا میں فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کی تعداد 20 ملین بتائی جاتی ہے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے سام سنگ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس کے استعمال سے صارفین تھری ڈی فلموں اور تھری ڈی گیمز کو انتہائی اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر  یا یُو ایچ ڈی کے ساتھ دیکھ اور کھیل کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کے تجربے میں سام سنگ کے چونسٹھ اینٹنیا کو مختلف زاویوں کے ساتھ استعمال کیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی کثیر القومی کمپنی سام سنگ کا صدر دفتر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے نواح میں سام سنگ ٹاؤن میں واقع ہے۔ اس کی مختلف کمپنیوں کی تعداد ساٹھ کے قریب ہے۔ مشرق بعید میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک سازی کا یہ بہت بڑا ادارہ ہے جو آلات تیار کرنے کے علاوہ کثیر الجہتی ریسرچ پراجیکٹس کو بھی جاری رکھے ہوئے۔ سام سنگ کارپوریشن نے کئی اور کاروبار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان میں لائف انشورنس کے علاوہ کنسٹرکشن اور ٹریڈ انویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔ سام سنگ کا تعمیراتی ادارہ دنیا کی کئی بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر میں اپنی مہارت کا لوہا منوا چکا ہے۔ یورپ اور امریکا میں سام سنگ کارپوریشن کئی کامیاب اور علیل اداروں کو بھی خرید چکا ہے۔ اس کے اثاثوں اور آمدن کھربوں ڈالر میں شمار کی جاتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Another step towards change, Sardar Malik said that no ruler till today
Previous Post تبدیلی کی جانب ایک اور قدم ،،،صدرمملکت نے وہ بات کہہ دی جوآج تک کوئی حکمران
Next Post دنیا کے چند دلچسپ ریسٹورنٹ
Some interesting restaurants in the world

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.