yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

Yes 1 Webmaster October 1, 2015 1 min read
Elections
Share this:

Elections
Elections

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
2013 ء کے عام انتخابات میں نواز لیگ نے وعدے بھی بہت کیے اور دعوے بھی لیکن اڑھائی سال گزرنے کے باوجود اُن کے وعدے محض ادھورے خواب۔ اگر پچھلے اڑھائی سالوں میں کچھ نہیں ہو سکاتو اگلے اڑھائی سالوں میں حکمران کیا تیر مارلیں گے۔ پیپلزپارٹی کے گزشتہ دَورِح کو مت میں سب سے زیادہ شور لوڈشیڈنگ کے خلاف تھا اور حقیقت یہی کہ اسی لوڈشیڈنگ نے پیپلزپارٹی کو”نُکرے” لگا دیا اب یہی لوڈشیڈنگ نواز لیگ کے ساتھ بھی ”ہَتھ” کرنے جا رہی ہے۔

سابق وزیرِاعظم راجہ پرویزاشرف کانام ہی لوگوںنے ”راجہ رینٹل” رکھ دیا، اب نندی پورپاورپروجیکٹ اورسولرپارک پرانگلیاں اُٹھ رہی ہیں۔ یہ”پھڈے” ابھی درمیان میںہی تھے کہ ”نیپرا” نے بھی”کھڑاک” کردیا۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق 70 فیصدصارفین کو غلط بِل بھیجے جاتے ہیں،میٹرریڈنگ زیادہ کی جاتی ہے، بجلی کانیا میٹرسسٹم ناکارہ ،شارٹ فال جعلی اور لوڈشیڈنگ جان بوجھ کرکی جاتی ہے۔ بعض پاورپلانٹس کی مشینیں3 سال سے بندہیں، تھرمل پاورپلانٹ کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر مشینوںاور پاوریونٹس کوبند کررکھا ہے۔ نیپراکی یہ رپورٹ حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔ پتہ نہیںیہ ہیسکو ،لیسکو، کیسکو ،فیسکو، میپکو ،آئیسکو اوراُس جیسی دوسری بلائیںکہاں سے آن ٹپکیں جنہوںنے قوم کاجینا دوبھر کر دیا۔

حکومت کو چاہیے کہ ”اِسکو ،اُسکو ،سَبکو”ختم کرکے ”ڈِسکو” میںضَم کردے تاکہ حکمران نچاتے اورہم ناچتے رہیں۔پتہ نہیںاِس فراڈکی ذمہ داری پانی وبجلی کے وزیرخواجہ آصف قبول کرتے ہیںیا پھرخود وزیرِاعظم صاحب لیکن یہ طے کہ بجلی کے بِلوںکی صورت میںعوام کی جیبوںپر جو”بجلی ” گرائی گئی اُس کاکوئی ”والی وارث” نہیںکہ مجبوروں، مقہوروںکی بھلاکون سنتا ہے۔

ویسے بھی اصول یہی کہ ”ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات” اورحکمران اسی فارمولے پرعمل پیرا۔اگر مہربانوںکایہی وطیرہ رہاتو پھرکہے دیتے ہیںکہ 2018ء کے انتخابات دورنہیں۔
سوال مگریہ کہ اگرنوازلیگ سے دامن چھڑالیا جائے توپھر کون سی ایسی جماعت ہے جوقومی اُمنگوںپر پوری اترسکتی ہے؟۔ کیاقاف لیگ جس نے اقتدارکی خاطردرِ آمریت پہ زانوئے تلمذ تہ کیا، یاپھر ایم کیوایم جوہمیشہ آمروںکی بی ٹیم رہی، جس نے عروس البلادکراچی کوخونم کون کردیا۔ کیاپیپلز پارٹی ،جوکئی بارحکومت میںآئی لیکن ہمیشہ اُس کانعرہ بقول سیّدمشاہد حسین ”لُٹوتے پھُٹو” ہی رہا یاپھر تحریکِ انصاف جس کی کوئی ”کَل ” سیدھی نہیںاور جس کااندازِ سیاست یہ کہ

اتنی بھی بَد مزاجی ہر لحظہ میر تم کو
الجھاؤہے زمیںسے جھگڑاہے آسماںسے

کپتان صاحب کے معیارپر سیاسی جماعتیںپوری اترتی ہیں نہ الیکشن کمیشن اورنہ ہی عدلیہ۔ نوازلیگ ،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سے الجھاؤ عیاںمگر یہاںتو عالم یہ کہ اُن کی نگاہوںمیں کوئی ججتا ہی نہیں۔ اُن کے قریب ترین عزیزحفیظ اللہ نیازی نے اُن کے بارے میںلکھا ”روزِ اوّل سے سیاست کی ساری اُمیدیںسیاسی جماعتوںکی موت سے لَف ہیں ، نا اُمیدی جناب کی دیکھاچاہیے، جب کوچۂ سیاست میںقدم رنجہ فرمایا ،اُمید ،خواہش ،آرزو ،آسرا ،ایک ہی، صدرفاروق لغاری دونوںپارٹیوں کوچلتا کریں۔ ”سنجیاںگلیاں” میںسیاست سجانے کاشوق آج بھی اُسی طرح موج زَن ”۔ حفیظ اللہ نیازی نے یہ کیالکھ دیا ،بھائی! آپ توعشروںتک کپتان صاحب کے رازداں رہے۔ آپ کہتے ہیںتو پھرٹھیک ہی کہتے ہوںگے لیکن پتہ کرلیجیئے کہ آپ کاکالم پڑھ کرکپتان صاحب کہیںہروقت یہ گنگناتے تونہیںرہتے کہ

کیا غمخوار نے رسوا ، لگے آگ اِس محبت کو
نہ لاوے تاب جو غم کی وہ میرا رازداں کیوں ہو

خواجہ سعدرفیق، ایازصادق اورصدیق بلوچ الیکشن ٹریبونلزکی مہربانی سے نا اِہل قرارپائے توتحقیقاتی کمیشن کی ”ڈَسی” تحریکِ انصاف کے تنِ مُردہ میںجان پڑگئی۔جلسے، جلوسوں ،ریلیوںاور دھرنوں کی باتیںہونے لگیںاور سونامیوںنے بھی ”لَنگوٹ” کَس لیے لیکن سپریم کورٹ نے حلقہ NA-154 لودھراںکے صدیق بلوچ کی رکنیت بحال کرکے نیا ”کھڑاک” کردیا اوراِس حلقے میںکروڑوں صرف کرنے والے جہانگیرترین ہاتھ ملتے رہ گئے۔غصّے میںبھرے کپتان صاحب نے بَنی گالہ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اورنوازلیگ پراُنہی الزامات کی ایک دفعہ پھربوچھاڑ کردی جن کاذکروہ گزشتہ اڑھائی سالوںسے متواتر کرتے چلے آرہے ہیں۔ اُنہوںنے کہا کہ نوازشریف کبھی اپنے امپائرکے بغیرنہیں کھیلتے، الیکشن کمیشن حکمرانوںکا زَرخرید اورپنجاب پولیس حکمرانوںکی ”گُلوبَٹ”۔ اُنہوںنے اپنے احتجاجی پروگرام میںردوبدل کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کردیاکہ 4 اکتوبرکو ڈی چوک اسلام آبادکی بجائے حلقہ 122 لاہورمیں جلسہ ہوگا، 9 اکتوبر کوالیکشن کمیشن کے خلاف لاہورمیں احتجاج اورپھر 11 اکتوبر کے بعدسونامیوں کارُخ ڈی چوک اسلام آبادکی طرف موڑدیا جائے گا۔

غالباََ ہمارے کپتان صاحب کوبھی قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میںواضح شکست نظرآ رہی ہے اسی لیے اُنہوںنے حفظِ ماتقدم کے طورپر ڈی چوک کاانتخاب 11 اکتوبرکے بعدکیا ہے کیونکہ یہ توطے ہے کہ اِس حلقے میںعبدالعلیم خاںکی شکست کوتحریکِ انصاف ”ٹھنڈے پیٹوں”ہضم نہیںکرنے والی۔ آج کپتان صاحب اورجہانگیر ترین سمیت سبھی سونامیے یہ الزام لگارہے ہیںکہ نوازلیگ حکمِ امتناہی کے پیچھے چھُپ گئی۔

حیرت ہے کہ اگرتحریکِ انصاف کے غلام سرورخاں، قیصرجمال، اعجازچودھری اورراجہ عامرزماں حکمِ امتناہی کے پیچھے چھپیںتو درست لیکن خواجہ سعدرفیق اورصدیق بلوچ سپریم کورٹ کارُخ کریںتو غلط، بالکل غلط۔ اطلاعاََ عرض ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے جس رکنِ اسمبلی کے خلاف بھی فیصلہ دیااُس نے سپریم کورٹ کادَر ضرورکھٹکٹایا۔آج بھی تحریکِ انصاف ، نوازلیگ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے قومی وصوبائی اسمبلیوںکے 35 اراکین عدالتی حکمِ امتناعی کے زورپر اسمبلیوںمیں براجماں ہیںاِس لیے یہ الزام سَراسر بلاجواز کہ صرف نوازلیگ حکمِ امتناعی کے پیچھے چھپی بیٹھی ہے۔ آخرمیں فقط اتناکہ ہم تومہربانوںکو آئینہ دکھاتے رہیں گے، یہ الگ بات کہ نقارخانے میں طوطی کی آوازکون سنتا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Allah
Previous Post کوئی ہم سا نہیں
Next Post بلدیاتی انتخابات ناممکن تو نہیں؟
Municipal Elections

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.