yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

میر جعفر اور میر صادق کے جانشین

Yes 2 Webmaster February 13, 2016 1 min read
Politics
Share this:
Election
Election

تحریر: سجاد علی شاکر
میں اپنے نئے کاروبار کی تشہیر میں مگن اور اپنی سوچوں کو آپس میں گھما گھما کر اچھے سے اچھا آئیڈیا زدماغ سے حاصل کرنے میں مصروف ہی تھا ، کہ ایک آدمی نے میری ان تمام سوچوں اور نئے کا روبار کے منصوبے کا ستیاناس کر ڈالا۔ ان صاحب کا نام اعجاز ہے ،یہ صاحب بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بننے کے خواہش مند تھے مگر عمر کم ہونے کی وجہ سے جناب اس اعلی فیض سے فیض یاب نہ ہوسکے اور محترم جناب اعجاز صا حب کے دل کہ ارمان آنسوئوں میں بہہ گئے۔ آخری دن کاغذات جمع کروانے کا اور آخری دو گھنٹے ہی رہتے تھے کہ محترم اعجاز صاحب نے اپنی دلی خواہش کو کسی حد تک حا صل کرنے کے لیے مجھے بلی کا بکرا بنانے کا ٹھان لیا اور مجھے کال کر کے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اور کہا کہ آپ الیکشن لڑے۔

یہ الفاظ سنتے ہی میں نے اپنا موبائل آف کیا اور پھر اپنے معصوم دماغ سے آئیڈیاز نکالنا شروع کیا مگر ہائے رے صد افسوس ماری قسمت ہماری کہ یہ صاحب پانچ منٹ میں میرے سامنے آ گئے۔ میرے انکار کے فورا بعد جناب نے میرے بڑے ماموں جان اشفاق احمد بھولا سے میری بات کروا دی اور مجھے ماموں جان کی طرف سے حکم ملا کے ابھی جائو اور اپنے بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروا کر آئو، ابھی کال بند ہی ہوئی تھی کہ ایک اور کال میرے موبائل پر ا گئی ،یہ کال شوکت قریشی جو کے سابقہ دو دفعہ بلدیاتی کابینہ کے ممبر بھی رہ چکے تھے اورمیرے سماجی استاد بھی تھے ان کی تھی ۔کال رسیو کرتے ہی آگے سے آواز موصول ہوئی کہ جلدی الیکشن کمیشن اپنے تمام کا غذات لے کر آئو۔ راقم اپنے بزرگوںکے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آفس پہنچے اور اپنے کاغذات جمع کروائے۔

راقم جس علاقہ میں رہائش پذیر ہے یہاں عرصہ پندرہ سال سے محترم جناب رمضان مستانہ صاحب جو کہ دس سال کے عرصہ تک ناظم کاہنہ کے عہدے پر فائز رہے اورباقی پانچ سال یہ صاحب ایم پی اے 159 پی پی کے مزے اٹھاتے رہے ہے۔یاد رہے کہ پی پی 159 کے ایم پی اے پیارے پاکستان کی پیاری شخصیت میاں شہباز شریف صاحب مگر میاں صاحب نے کبھی اپنے حلقے میں آنے کی زحمت نہیں کی لہذا رمضان مستانہ صا حب ہی ان کے اموار سر انجام دیتے رہے ہے۔ اورآگے بھی اقتدار کے خواہش مند تھے مگر موجودہ بلدیاتی الیکشن میں تو سب کچھ ان صا حب کی خواہش کے الٹ ہو گیا ۔کیونکہ اب کی بار ان کے مخا لف امیدوار گروپ باکردار، با آواز ،ہمدرد شخصیت کے مالک انسان تھے میری مراد موجودہ چئیرمین حاجی بشارت علی وائس چئیرمیں ارشد رضا ایڈوکیٹ ، اوران کے گروپ ممبران سے ہے ۔ اس گروپ کے چار ممبران کونسلر ز بھی ہو ئے ا ور دو جگہ پراس کے ممبران ہار گئے ،ہارنے کی سب سے بڑی وجہ وہاں پرمیر جعفر اور میر طا رق کا کردار تھا۔

تاریخ بتاتی ہے کہ میر جعفر اور میر صادق دو ایسے غدار تھے جنہوں نے جنگ آزادی میں اپنوں کو چھوڑ کر انگریز کا ساتھ دیا تھا۔ میر جعفر نواب سراج الدولہ کی فوج میں ایک سردار تھا۔ اْس کی بدفطرتی کا یہ عالم تھا کہ نواب سراج الدولہ سے غداری کرکے ان کی شکست اور انگریزوں کی جیت کا راستہ ہموار کیا جس کے بعد بنگال پر انگریزوں کا عملاً قبضہ ہو گیا جبکہ میر صادق متحدہ ہندوستان میں ٹیپو سلطان کے دربار میں وزیر کے عہدے پر فائز تھا۔ اس کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چوتھی انگلو میسور جنگ میں انہوں نے ٹیپو سلطان سے غداری کی اور سلطنت برطانیہ کا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے میسور میں اس جنگ کے دوران ٹیپو سلطان کو شکست ہوئی اور وہ شہید کر دیئے گئے۔ میر جعفر اور میر صادق کا کردار تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جا چکا ہے۔ یہ دونوں غدار خود تو دنیا میں نہیں رہے۔

لیکن اپنے پیچھے کئی ایسے جانشین چھوڑ چکے ہیں جو نہ صرف اْن کے نقش ِ قدم پر چل رہے ہیں بلکہ اْن کے کردار کی بدولت دونوں غداروں کا نام بھی زبان زدِعام ہے۔آج مملکت خداداد پاکستان بھی میر جعفر اور میر صادق کے جانشینوں کے نرغے میں ہے۔ آج کل کے حالات دیکھ کر تو لگتا ہے کہ پاکستان میں میر جعفر اور میر صادق زیادہ ہیں جبکہ ٹیپو کم رہ گئے ہیں۔ ٹیپو سلطان سچے مسلمان، عظیم سپاہی اور ہفت زبان تھے۔ وہ ہر وقت باوضو رہتے، نماز فجر کے بعد بلاناغہ قرآن کی تلاوت کرتے، مکروہات اور فہمیات سے مکمل اجتناب کرتے، اپنے شاہی فرمان کی پیشانی پر اپنے ہاتھ سے ”بسم اللہ” لکھتے۔ وہ خود تو ”شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی صد سالہ زندگی سے بہتر ہے” کہہ کر وطن پر نثار ہو گیا جبکہ اْن سے غداری کرنے والا میر صادق آج بھی نفرت کی علامت بنا ہوا ہے۔ اس وقت جہاں ہماری پارلیمنٹ میں میر صادق اور میر جعفر موجود ہیں وہیں صحافت، عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں میں بھی ان کی کمی نہیں ہے۔

Politics
Politics

سیاست اور صحافت کا تعلق سماجی خدمت سے ہے لیکن بدقسمتی سے یہ دونوں ادارے میر جعفر اور میر صادق کے جانشینوں کی بدولت بدنام ہو چکے ہیں۔اسی طرح عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں میں بھی میر جعفر اور میر صادق کے جانشینوں کی موجودگی نہ صرف ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے بلکہ ان لوگوں کے بے نقاب نہ ہونے کی بدولت ملک کا مستقبل بھی دائو پر لگ سکتا ہے۔میر جعفر اور میر صادق کے کئی جانشین سیاست دانوں کا تو یہ عالم ہے کہ عوامی خدمت کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کی ضامن افواجِ پاکستان اور خفیہ اداروں کے خلاف زہر اْگل کر ملک کو دولخت کرنے کے درپے ہیں۔ ان کی ”حب الوطنی” ایسی ہے کہ پاکستان کا پانی پینا بھی پسند نہیں کرتے بلکہ منرل واٹر کی بوتلیں بھی یورپ سے آتی ہیں۔۔

کسی غریب سے ہاتھ ملا لیں تو فوراً جیب میں ہاتھ ڈال کر اینٹی بیکٹریل ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کرتے ہیں۔موجودہ بلدیاتی الیکشن نے تاریخ کے پرانے زخموںکو تازہ کر دیا اور میر جعفر و میر صادق کا کردار پھر ایک دفعہ عوام کے سامنے آ گئے۔نوجوا ن علی عباد عوام کی سوچ تبدیل کرنے کا عزم لئے ہوئے فی سبیل اللہ ووٹ مانگنے والا نامور ڈبیٹر علی عباد چوھدر ی ا زاد امیدوارضمیر فروشوں کے سامنے عوام کی نمائندگی سے محروم رہ گیا ایسے بہت سے نو جوان جنہوں نے برادریوں کے مقابلے میں تعلیم کا مقابلہ کیا جو الیکشن تو ہار گئے مگر ان نوجوانوں نے عوام کے دل جیت لئے۔

ملیں اس لئے ریشم کے ڈھیر بُنتی ہیں
کہ دختران وطن تاڑ تاڑ تو ترسیں
مالی نے باغ کو سینچا تھا اپنے لہو سے اسئلے
کہ اس کی اپنی نگاہئیں بہار کو ترسیں ؟
میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو
گری ہوئی ہے طوائف تماش بنیوں میں

Sajjad Ali Shakir
Sajjad Ali Shakir

تحریر :سجاد علی شاکر
،فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آ ف پاکستان) لاہور
sajjadalishakir@gmail.com 03226390480

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post دہشتگردوں سے جنگ جیتنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیرداخلہ
Next Post ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی تہوار
Not Valentine's Day

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.