yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اقلیتوں کو پہلے سے بڑھ کر اتحاد کی ضرورت

Yes 2 Webmaster January 1, 2015 1 min read
Minority
Share this:
Minority
Minority

تحریر: اقبال کھوکھر
نفرت کی آگ کتنے گھروں کو جلاگئی, اک بھیڑ سی لگی تھی کفن کی دکان پر
ابھی کوئٹہ، پشاور اور کراچی کے دھماکوں کی گونج اورجوزف کالونی کے جلائے جانے پرسینکڑوں بے گناہ معصومین کی چیختی چنگاڑتی سسکیوں کی آواز مدھم نہیں ہوئی تھی کہ صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے چند کلومیٹر دور ضلع قصور کی چوتھی تحصیل کوٹرادھاکشن کے نواحی گائوں روسہ بھیل چک نمبر59میں بھٹہ یوسف گجر پرتاریخ کے المناک پر ہزاروں افراد نے قانون کی پرواہ کئے بغیرمسیحی محنت کش میاں بیوی کومنصوبے کے تحت مالک کی قید میں سے نکال کر دھاوا بول دیا ،جس کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں افراد پر مشتمل ساری ہجوم نے ان پر توہین رسالت کے شبے میں تشدد کیا اور اس پر بھی صبرنہ آیا تو انہیں بھٹے کی آگ میں پھنک دیا جہاںوہ مشتعل افراد کے اشتعال کا نشانہ بن کر منٹوں میں راکھ اوردھواں بن گئے۔؟ خوف کے باعث آبادی کے مکین اپنے گھروں سے جان بچانے کے لئے نکل گئے ۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق شہزاد اور شمع نے کوئی بے حرمتی نہیں کی ۔وجہ رقم کا لین دین اور ذاتی ناگزیر بیان کردہ گھنائونے مقاصد تھے۔جس کی رپورٹ سابق میگزین میںشائع کی جاچکی ہے۔

تھانہ فیکٹری ایریا چوکی کے انچارج محمدعلی کی مدعیت میںنامزد اور نامعلوم سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا گرفتاریاں ہوئیں،جوڈیشنل وپولیس ریمانڈز ہوئے ،تفتیش وکارروائی اب ضمانتوں کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔گو کہ قومی وبین الاقوامی احتجاج پر وزیراعظم نے بھی اس واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کر لی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے شہزاد اور شمع کے بچوں پر دست شفقت رکھتے ہوئے50لاکھ روپے فکس ڈیپازٹ کروادیے دس ایکڑ اراضی بھی دے دی گئی مگر معاملہ یہاں ختم نہیں ہوتا۔جوزف کالونی کے سانحے کے بعد محترم شہبازشریف نے دوچار پولیس فسران کومعطل کرنے،متاثرین کوچند لاکھ دینے ،ان کے گھروں کی تعمیر سمیت مسیحی برادری کی خود حفاظت کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔پاکستان کی محب وطن مسیحی قوم نے سوال اٹھایا کہ بغیر تصدیق وتحقیق ناکردہ جرم کی سزا سارے خاندان ومعاشرے کو دینا کہاں کا انصاف یا قانون ہے؟ایم اے جوزف فرانسس سمیت ملک بھر کی سیاسی،سماجی،مذہبی اور عوامی شخصیات وجماعتوں نے ملک بھر میں احتجاجی جلسے،جلوس،ریلیاں،پریس کانفرنسزاورمذمتی دھرنوں کا سلسلہ جاری کررکھا ہے جس کا مقصد مذہبی لاقانونیت کی پرزور مذمت اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی ویکجہتی ہے۔مسلم علمائے کرام بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر،اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مولانا طاہراشرفی، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن،مولانا مجد،علامہ راغب نعیمی،فضل کریم سمیت دیگر علمائے دین کی طرف سے بھی پریس کانفرنس میں مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں جو کہ شرپسندی کی حوصلہ شکنی ہیں۔عالمی سطح پر بھی اس سانحے کی شدید مذمت کی گئی۔

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔یہ بات قابل غور ہے کہ پولیس کی موجودگی میں یہ جان لیوا انسانیت سوز کھیل کھیلا گیا ۔تمام تر وسائل کے باوجودانہوں نے حفظ ماتقدم کے لئے جامع اقدامات کیوں نہیں اٹھائے؟بلاشبہ کوئی بھی اہل کتاب کسی پیغمبر یا دین کی شان میں گستاخی کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔اگر خدانخواستہ کوئی فردایسی گستاخی جو کہ ثابت بھی ہو، کا مرتکب بھی ہوتا ہے تو اس کے لئے باقاعدہ قانون موجود ہے لیکن سابقہ تمام مشاہدات سامنے ہیں کہ اس قانون کا زیادہ تر استعمال غلط کیا جاتا رہا۔بعض لوگ ذاتی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے مخالفین کو توہین رسالت کے مقدمات میں پھنسواتے رہے اور زیادہ تر اقلیتی افراد کو ہی ایسے مقدمات کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

شانتی نگر، قصور باہمنی والا،گوجرہ،آسیہ بی بی،جوزف کالونی لاہور،اسلام آباد معصوم رمشاء ،سیالکوٹ، شیخوپورہ ودیگر واقعات کی ایک لمبی لسٹ اس طرح کی الم ناک مثالیں ہیں۔صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگالیں کہ اس واقعے میں بھی اس اسلام کے نام پردہشت گردی اور خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے جو اپنے پیروکاروں کوامن وسلامتی،بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے۔مدینہ منورہ سے زیادہ آئیڈیل کوئی اسلامی ریاست نہیں لیکن مدینہ میں تو غیرمسلم بھی صدیوں سے آباد رہے۔و ہاں حضرت محمد کے بعد خلفائے راشدین کے ادوار میں بھی انہیں مکمل تحفظ میسررہا۔ پھر آج مسیحی برادری کے گھروں اورجسموںکو نذرآتش کرنے کا کیا جواز ہے؟ دنیا کے تمام مذاہب ہی امن، محبت اور بھلائی کا پیغام دیتے ہیں ۔اگر ملزم بعداز غیر جانبدارانہ تحقیقات اور عدالتی فیصلے پرمجرم ثابت ہوجاتا ہے تو اسے سزاضرور ملنی چاہیے لیکن اس کے باقی اہل خانہ یا برادری کو قطعی نہیں۔ بعض دوست تو ہمیشہ یہ خدشہ رکھتے ہیں کہ ماضی میں ہونے والے واقعات کے مجرموں کو اگر قرارواقعی سزادی جاتی توایسے سانحات سے بچا جاسکتا تھا مگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا۔اب حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے میں اقلیتی حلقوں کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرنے اور بشپ الیگزینڈر جان ملک کو سربراہ بنانے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے قائداعظم کے وعدوں کے مطابق اقلیتوں کے حقوق دینے میں حقیقی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے اگرغیرجمہوری انتخاب کے ذریعے ہم پر مسلط کئے گئے ممبران پارلیمنٹ بھی مسیحی نمائندگی کا حق ادا کردیں تو قوم پر احسان ہوگا۔

ہم پہلے بھی متعدد بار انہی سطور میں گزارش کرچکے ہیں اور پھر دہراتے ہیں کہ ماضی کے تلخ تجربات اور حالیہ اندوہناک سانحے کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے کہ مستقبل میں ایسی ناخوشگواریت صورتحال سے بچنے کے لئے توہین رسالت کے قانون کے غلط اور ذاتی اناوپسند یا انتقام کے طور پر استعمال کرنے سے روکا جائے۔اور اس کا ایک آسان سا طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگرکسی کا درج کردہ توہین رسالت کا مقدمہ غلط ثابت ہوجائے تو پھر مدعی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔اور اس کی سزا بھی ڈبل ہو تاکہ کسی کو بھی اس حساس قانون کو بنیاد بناکرناحق خون کی ہولی کھیلنے ، معاشرے کے سکون کو برباد کرنے اورریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی جرات نہ ہو۔اس کے ساتھ ہی حکومت کو معاشرے میں تحمل،برداشت،رواداری اور بھائی چارے کی فضاء قائم وبرقرار رکھنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے اور اس حوالے سے معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً علمائے کرام اپنا دینی واخلاقی کردار ادا کریں۔چک نمبر59میں یوسف گجر بھٹہ پر مسیحی محنت کش شہزاد اور اس کی حاملہ بیوی شمع پر توہین رسالت کے جھوٹے الزام کے تحت ان پر بے پناہ جسمانی تشدد کے بعد انہیں بھٹہ کی جلتی آگ میں جلانے کے الم ناک سانحے پر شدید دکھ اور افسوس کے ساتھ گہری تشویش کابھی اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے تعزیتی ریفرنس،میموریل سروس اورعلامتی احتجاج کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ اس دردناک واقعے کے ذمہ داران کو قرارواقعی سزا دی جائے اور بغیر تصدیق وتحقیق کے ذاتی عناد ومعاملات کی خاطر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔تمام سماجی ادارے ومعاشرے کے ذمہ داران اس سانحے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی مکمل اور ٹھوس تحقیقات کی جائے،ذمہ داران افراد کو بلاکسی تفریق ودبائو کے عبرتناک سزا دی جائے اور متاثرین کی ازسرنو بحالی واعتمادسازی کے لئے صرف جمع خرچی نہیں بلکہ عملی اخلاقی ومالی مدد کی جائے تاکہ پاکستان کا قومی تشخص برقرار رہے۔(نوٹ میرے ساتھ مارٹن جاوید مائیکلPCNP ،ریورنڈ اشفاق نویدGDM ،سہیل ہابلCLAAS،عابد گلNCJP،سسٹر رما، مبشر ارشد یعقوب، مبشرامانت بھٹی، اشرف انجم، پاسٹر نسیم دیال، پاسٹر طالب ، پاسٹر فضل الہٰی، پاسٹر وقاص حنیف، پاسٹر حنیف، پاسٹر صوفی فیاض اور دیگر دوست موجود تھے۔)

شہزد کے بچے،ورثاء اورسال نو کی آمد کے بارے میں عرض ہے کہ شہزاداورشمع کے بچوں کے بارے میں سوچیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے ان معصومین کو کیا خبر تھی کہ کرسمس2014ء اور سال نو2015ء کو وہ اپنے والدین کے بغیر منانا کیا؟ گزاریں گے۔ان کی خوشیاں تو ساری عمر کی محرومیاں بن کرہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔ہم یہاں یہ نہیں کہتے کہ ان کے نانا،چچائوں،پھوپھوئیں یا دیگر عزیزواقارب ان کی دیکھ بھال نہیں کریں گے بلکہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ انسان کو اس فانی دنیا میں زندگی کی سانسیں گزارنے کے لئے جس قدرذاتی، خاندانی، مذہبی، معاشرتی اور ریاستی معاملات میں اپنے والدین کی ضرورت ہوتی ہے شاید ہی کسی اور رشتے کی ہو۔ اس لئے ہماری دعا ہے کہ شہزاداور شمع کے بچے ہرقسم کی محرومی، مایوسی، پریشانی، دکھ، تکلیف، جبر، غلامی اوربرے رویے سے سدا محفوظ رہیں ،آزادی کے ساتھ مکمل وفاداری کے طور پر خدا کے پیروکار رہیں اورتاحیات قدم قدم پر خوشیاں ان کااستقبال کریں۔ہم ساری دنیا سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان معصومین کو اپنی روزمرہ خصوصاً کرسمس عبادات کی دعائوں میں یادرکھیں۔اب تک کی تجزیاتی صورتحال کے تناظر میں ہم شہزاد اور شمع کے تمام ورثاء سے گزرش کرتے ہیں کہ وہ کسی دبائو،لالچ یا عارضی خیالات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں صلح،سلامتی،محبت اوربرداشت کے خاندانی جذبے کے ساتھ ذاتی اختلافات کو ختم کریں اور دوسروں کے آلہ کار بننے کی بجائے اپنے آپسی رشتوں کو خلوص کے ساتھ قبول کریں اور وہ گفت وکردار کریں جس کی اس وقت ان کے ساتھ ساتھ شہزاد اور شمع کے بچوں کو بھی ضرورت ہے کرسمس2014ء کا پیغام ہے کہہم ہر قسم کی نفرت ،عدم برداشت سوچ ،غلامی اورظلم وجبر کو ختم کرکے امن، صلح، سلامتی، خوشی، محبت اور آزادی دینا ہے۔اور اگر ہم دل سے ایسا کرپائیں تو پھر ہی ہم سال نو2015ء کو خوش آمدید کہ سکیں گے۔

iqbal khokhar
iqbal khokhar

تحریر: اقبال کھوکھر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pak Army
Previous Post ملک کو انقلاب کی ضرورت ہے
Next Post آصف زرداری نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی
Asif Ali Zardari

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.