yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اوورسیزہائوسنگ سکیم، میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو عید کے بعد سے قبضہ دینا شروع، وزارت اوورسیزاب منافع بنائیگی، زلفی بخاری

MH Kazmi August 3, 2020August 3, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزارت اوورسیزپاکستانیز(او پی ایف) ایک خسارے کا شکار ادارہ تھا جسے صرف 8 ماہ کے عرصے میں منافع بخش بنادیا گیا ہے۔اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) سوسائٹی کے فیز 5 میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو عید کے فوراً بعد زمین کا قبضہ دے دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کوکامیاب اور سرگرم ترین محکمہ بنا کر 2 سال کے عرصے میں اپنا انتخاب درست ثابت کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے ساتھ بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے یہ وزارت کرپشن کا گڑھ تھی جسے ایک ناکام ڈویژن سے کامیاب محکمے میں بدل دیا گیا۔ زلفی بخاری کے مطابق وزارت سمندرپار پاکستانی نظروں سے اوجھل تھی جس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، کسی کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ اس کا چارج کس کے پاس ہے اور نہ ہی کسی کو اس کے وزیروں کے نام یاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وزارت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ان کا باقاعدہ امتحان لیا اورمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی سوالات کروائے گئے یوں دونوں کے مطمئن ہونے کے بعد انہیں یہ منصب دیا گیا تھا۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ خود اس وزارت کے خواہشمند تھے لیکن یہ انہیں ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ وزیراعظم نے اس کے حوالے سے ان سے باقاعدہ پریزینٹیشن لی اور مشیر تجارت نے اس سلسلے میں ان کا انٹرویو بھی کیا تھا۔ معاون خصوصی کہنا تھا کہ محض دو سال کے عرصے میں انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا اور 5سال کے عرصے میں سمندر پار پاکستانیوں کے بارے میں ان کے تصور کو مکمل عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے کہا کہ ملک میں زمینوں پر قبضہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے چنانچہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کے زمینوں کے تنازعات حل کرنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی زمینوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے ’فاسٹ ٹریک‘ عدالتوں کے قیام سے ان زمینوں کے معاملات30روز میں حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی عدالت بہت جلد اسلام آباد میں کام کا آغاز کردے گی اور اس کی کامیابی کے بعد صوبائی سطح پر عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متعدد اصلاحاتی پروگرامز اور نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، اس میں سے ایک جعلی اور دھوکے باز ایجنٹس کی سرکوبی بھی ہے جو لوگوں کو غلط طور پر بیرون ملک بھیج کر ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایسے 406 کیسزکارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ارسال کیے جاچکے ہیںاور یوں اب تک 30 ایجنٹس کے لائسنس کابینہ کے ذریعے منسوخ کروائے گئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی مدد سے وہاں موجود 18 اداروں کو بند کروایا جا چکا ہے۔ زلفی بخاری نے واضح کیا کہ ایجنٹس کی ڈپازٹ فیس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اگر کوئی چیز غلط نظر آئے تو ان کا ڈیپازٹ ضبط کرلیا جائے کو ابھی 2 سے 3 لاکھ روپے ہے جس کے ضبط ہونے سے انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیز فئونڈیشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کے سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) سوسائٹی کا ایک دہائی سے پرانا مسئلہ حل کر گیا ہے اور عید کے فوراً بعد فیز 5 میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو زمین کا قبضہ دے دیا جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات
Next Post وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) سید اعجاز شاہ سے ملاقات، پیر حسن شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.