yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہائی میں توسیع نہیں دی جائے گی۔فردوس عاشق اعوان

MH Kazmi December 1, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(رپورٹ اصغر علی مبارک سے) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہائی میں توسیع نہیں دی جائے گی۔ شریف خاندان کا کوئی شخص ہو یا عام شہری قانون سب کیلئے برابر ہے۔ شہباز شریف کو انکی والدہ کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے رہائی دی گئی، سیاسی گپ شپ اور کاروباری امور کیلئے پرول میں توسیع نہیں ملے گی۔مولانا نے ملتان جلسہ میں کارکنان کو تصادم پر اکسایا حکومت نے پولیس کو تصادم سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نے ملتان جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ماں کی میت پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ پرول پر رہائی میں توسیع دینا حکومتی پالیسی میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا کوئی شخص ہو یا عام شہری حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہلے ہی 12 گھنٹے کے بجائے 5 دن کا پرول دیا۔ شہباز شریف کو مزید پرول کی درخواست کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔ انکو والدہ کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے رہائی دی گئی ہے، سیاسی گپ شپ اور کاروباری امور کیلئے پرول میں توسیع نہیں ملے گی۔ بعد ازاں ڈی جی پی آر آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ 40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والے اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کے غم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ عوام کے جان،مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس شہر میں بھی کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ پی ڈی ایم کے ناکام گٹھ جوڑ نے عدالتی حکم اور کورونا ایس او پیز کی سراسر خلاف ورزی کی. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی سیاسی رنگ بازیاں جاری رکھے مگر عوام کی جانوں سے نہ کھیلے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ملتان جلسے میں مریم بی بی کی تقریر کے دوران فیکرٹری میں آگ ن لیگ کے سابق ایم پی اے کی آتش بازی کی وجہ سے لگی۔ فیکرٹری مالک نے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شاہد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ مولانا نے اپنے ورکرز کو پولیس پر حملہ کیلئے ڈنڈے تقسیم کئے۔ حکومت نے ان کی سازش کو بھانپتے ہوئے پولیس کو کسی بھی قسم کے تصادم سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متعدی امراض کی روک تھام کے قانون کی خلاف ورزی پر ملتان جلسہ کے منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ ن لیگ کے 22اور پیپلزپارٹی کے 16 اور جے یو آئی (ف) کے 13 افراد کے علاوہ نامعلوم افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
Next Post لندن: پاکستان ہائی کمیشن کے 10 سے زیادہ اہلکار کورونا وائرس کا شکار

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.