yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کردینگے، وزیراعظم کا لاپتہ افراد کے لواحقین کو پیغام

MH Kazmi February 20, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے دارالحکومت اسلام آباد کے شدید سرد موسم میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی طرف سے دیئے گئے دھرنے میں شامل خواتین سے ملاقات کی اور انھیں وزیراعظم کی طرف سے لاپتہ کے جانے کے عمل کے خاتمے کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک ہفتہ سے زائد عرصے سے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے لاپتا افراد کے لواحقین کی ایک تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے مارچ میں ملاقات کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے آج اسلام آباد کے ایکسپریس چوک میں احتجاج کرنے والے لاپتا افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے حکومت کے اہلخانہ کو قانون سازی کے ذریعے لاپتا کیے جانے کے اس عمل کے خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اب آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے ہمراہ ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مظاہرین سے ملاقات کی اور تین نکات پر مشتمل ان کا پیغام پہنچایا، یہ نکات درج ذیل ہیں۔وزیر اعظم شیریں مزاری کی جانب سے منعقدہ ایک ملاقات میں مارچ میں مظاہرین کی تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔ مظاہرین لاپتا افراد کی ایک فہرست حوالے کریں گے تاکہ ان کی حیثیت کا پتہ چل سکے اور اجلاس سے قبل وزیر اعظم کو آگاہ کیا جا سکے۔مزاری نے مزید بتایا کہ جن خاندانوں سے ان کی ملاقات ہوئی تھی انہوں نے درخواست کی کہ دھرنے میں موجود 13 خاندانوں کے لاپتہ افراد کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

MINISTER, FOR, HUMAN RIGHTS, SHIRIN MAZARI, HAD, MEETING, WITH, BALOCH, PROTESTORS, IN, ISLAMABAD

اس ہفتے کے اوائل میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاپتہ افراد کے دیرینہ مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور متعلقہ حکام کو پارلیمنٹ میں فوری قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کوئی فرد لاپتا نہیں ہوا۔ ملاقات کے دوران شیریں مزاری نے وزیر اعظم کو بتایا تھا کہ لوگوں کی گمشدگی کو روکنے کے لیے ایک مجوزہ بل دو سال سے وزارت قانون کے پاس پڑا ہے لیکن اس پر کچھ نہیں ہورہا۔ وزیر اعظم نے مداخلت کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھنے کو کہا اور متعلقہ قوانین میں ضروری ترمیم کے لیے متفقہ بل کی تجویز پیش کی۔اسی دن مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاپتا افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ مریم نے حکومت سے کہا تھا کہ کم سے کم گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو ان کے لواحقین کی قسمت سے آگاہ کریں، انہوں نے آرمی چیف اور انٹر سروسز انیٹلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پر بھی زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مظاہرین سے نہ ملنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا خیال رکھے۔ شیخ رشید نے انہیں بتایا تھا کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے گزشتہ ہفتے نیشنل پریس کلب کے باہر کیمپ لگایا تھا لیکن حکومت کی توجہ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد 16 فروری کو ڈی چوک کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سری لنکا وزیراعظم عمران خان کے دورے کو حتمی شکل دیدی، اہم معاہدوں سمیت ایم او یو پر دستخط ہونگے
Next Post اقوام متحدہ،سوڈان میں امن دستے میں شامل پاکستانی سپاہی جاں بحق

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.