yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

معدنیات سے مالا مال پاکستان

Yes 1 Webmaster February 13, 2015 1 min read
Minerals
Share this:
Minerals
Minerals

تحریر: میاں نصیر احمد
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار قدرتی دولت سے نوازہ ہے اور ایسے ماہر افراد بھی دستیاب ہیں لیکن ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ اس باوجود ہمارے ہاں مخلص قیادت کا فقدان ہے پنجاب کے شہر چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات میں سونا، چاندی، تانبا اور خام لوہے کی صورت میں قیمتی دھاتیں دریافت ہوئی ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالرز ہیںرجوعہ میں ملنے والے معدنی وسائل عوام کی ملکیت ہیں یہ قیمتی دھاتیںپاکستان کی تقدیر بدل دے گی یہ قدرتی وسائل ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور چین، جرمن، سوئس اور کینیڈین ماہرین کان کنی کی تکنیکی خدمات اور کوششوں سے حاصل ہوئے ہیں چنیوٹ سے ملنے والے لوہے کے ذخائر کا تخمینہ 50 کروڑ ٹن لگایا گیا ہے اورابتدائی جائزے کے مطابق سروے سے تانبا کے بھی خاطر خواہ ذخائر ظاہر ہوئے ہیں۔

پنجاب نے عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی سربراہی میں پنجاب منرل ڈیویلپمنٹ کمپنی قائم کی تھی جن کو اس منصوبے پر کام کی ذمہ داری 2014ء میں سونپی گئی پنجاب حکومت اور چینی کنسورشیم میٹالرجیکل کواپریشن آف چائنا کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے معاہدے کی رو سے چینی کمپنی 10 ماہ میں زمین کی تہہ میں موجود لوہے کے معیار اور مقدار کا حتمی تعین کرے گی جس کی رپورٹ کے بعد پنجاب میں ملکی لوہے سے چلنے والی پاکستان کی پہلی سٹیل مل کے قیام کی راہ ہموار ہوگی علاقے میں ڈرلنگ کا کام نومبر 2014ء میں کیا گیا تھا جس سے حاصل کئے گئے نمونے دنیا بھر کی لیبارٹریوں میں تصدیق کے لئے بھیجے گئے تھے پنجاب میںلوہا تلاش کرنے نکلے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سونے کے ذخائر مل گئے پاکستانی عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چنیوٹ سے سونے، چاندی، لوہے اور تانبے کے بے پناہ ذخائر دریافت ہوئے ہیںاور انشا اللہ اب پاکستان سے غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گاسرزمین پنجاب کو قدرت نے ہر وہ نعمت عطا کی ہے جس کی وجہ سے اس سرزمین کو پورے ہندوستان کی اناج گاہ کہا جاتا تھا۔

اس سرزمین پر بارہ مہینے بہنے والے پانچ دریا ، انتہائی قیمتی معدنیات سے مالا مال وسیع و عریض پہاڑی سلسلے موجود ہیں جنوبی پنجاب کا تین سو مربع کلومیٹر علاقہ صحرائی ہے جہاں نہ صرف تیل اور گیس کی وسیع ذخائر موجود ہیں بلکہ اس صحرا میں گرمیوں اور سردیوں میں سولر انرجی یونٹ نصب کرکے ایک لاکھ میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جبکہ شمالی پنجاب وسیع و عریض پہاڑی سلسلوں ، کوہستان نمک پر مشتمل ہے جہاں انسانی استعمال کی ہر وہ چیز قدرت نے دفن کررکھی ہے جس کو اگرجدید ترین مشنیری کے ذریعے نکالا جائے تو نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے لیکن افسوس نہ تو کسی نے ان پہاڑی سلسلوں میں مدفن قیمتی معدنیات نکالنے کی جستجو کی اور نہ ہی سونا اگلتی ہوئی سرزمین کو حقیقی معنوں میں گل و گلزار بنانے کے بارے میں کسی نے سوچا ہے زمین کی تہوں میں دفن خزینے تلاش کرکے اسے خوشحال بنائیں بجلی گیس تیل کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرکے پنجاب کو مثالی اور ترقی یافتہ صوبہ بنائیں۔تین سو کلومیٹر ریگستان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں سولر انرجی یونٹ کی تنصیب ممکن بناکر ایک لاکھ میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں جو صنعتوں اورگھریلو صارفین کو پچاس فیصد کم ریٹ پر مہیا کریں۔پنجاب کے سینے پر بہنے والے دریا ں میں اڑتی ہوئی ریت کیا حکمرانوں کودکھائی نہیں دیتی وہ اگر براہ راست بھارت کو تنبیہ نہیں کرسکتے تو کم ازکم وفاقی حکومت کو تو پریشرائز کرکے پنجاب کے دریاں کو رواں رکھ سکتے ہیں۔

قدرتی وسائل کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی بر آمد سے زر مبادلہ کما کر ملک کرنسی کی قدر میں اضافہ ممکن ہوتا ہے اور ضرورت کی اشیاء کی ملک میں دستیابی سے در آمدات کم ہو سکتی ہے پنجاب کے شہر چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات میں سونا، چاندی، تانبا اور خام لوہے کی صورت میں قیمتی دھاتیں کا ملنا بہت بڑی خوشخبری ہے لوہا تلاش کرنے نکلے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سونے کے ذخائر مل گئے یہ منصوبہ پاکستان سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کر دے گا پاکستان کو خد ا نے کس قدر قدرتی قیمتی معدنیات، سے نوازہ ہے رجوعہ سادات میں سونا، چاندی، تانبا اور خام لوہے کی صورت میں قیمتی دھاتیں پاکستان کی معیشت پر گہرے مثبت اثرات کے ساتھ وسط ایشیاء سے اقتصادی تعلقات شاندار مستقبل اور ایشیائی خطے کی سیاست میں پاکستان کواہم مقام پر لے جائیں گے۔

سب سے غورطلب بات تو یہ ہے کہ پاکستان میں اب بھی سینکڑوں اقسام کے مزید نایاب اور قیمتی دھاتیں موجود ہیں جن کے بارے میں تحقیق ، سمجھ اور مہارت کی ضرورت ہے حکومت کو ناصرف بہتر اقدامات اٹھاکر ملک کے اس قدرتی اثاثے کو عالمی منڈی تک زیادہ رسائی دینی چاہیے بلکہ ان قیمتی اور نایاب دھاتیںکی جانچ کے لیے تحقیقی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

Mian NaseerAhmad
Mian NaseerAhmad

تحریر: میاں نصیر احمد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Valentine's Day
Previous Post ویلنٹائن ڈے؟
Next Post حلقے کی سیاست کا طائرانہ جائزہ
PTI

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.